آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

ظفری

لائبریرین
آج کل جو کتاب زیرِ مطالعہ ہے ۔ ا سکا نام ہے " The Leopard and The Fox " ۔ مصنف طارق علی ہیں ۔ موضوع ، ضیاء اور بھٹو کے حوالے سے ہے ۔ کتاب میں بہت دلچسپ اور حیرت انگیز انکشافات کیئے گئے ہیں ۔ اس کتاب میں Leopard بھٹو کو اور Fox ضیاء الحق کو بتایا گیا ۔ سیاست کے نشیب و فراز سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیئے یہ ایک اچھی کتاب ہے ۔
 

سارا

محفلین
تلاشِ حق ''ارشاد اللہ مان''
نظر ثانی حافظ عبد السلام بن محمد '' ''مولانا ابو الحسن مبشر احمد ربانی''
 

فرخ منظور

لائبریرین
آج ہی خرید لی ہے علی عباس جلالپوری کی مذکورہ کتاب "انسان اور کائنات" اب میرے لیے کیاحکم ہے؟:)

ارے واہ! بہت خوب! :cool: - میں نے آج ہی آپ کا یہ پیغام دیکھا - جب پڑھ لیں تو پھر بتائیے گا- اس کتاب پر کچھ بات کریں گے - بہت شکریہ!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت سی کتابیں ادھوری پڑھ رکھیں ہیں۔ وقت اور مزاج میں ہم آھنگی ہوئی تو مکمل کروں گا۔۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
محسن انسانیت از نعیم صدیقی۔ انتہائی منفرد انداز میں لکھی گئی سیرت، اس کے علاوہ رحیق المختوم کا کچھ مطالعہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محسن انسانیت از نعیم صدیقی۔ انتہائی منفرد انداز میں لکھی گئی سیرت، اس کے علاوہ رحیق المختوم کا کچھ مطالعہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔

ابو شامل صاحب،

محسنِ انسانیت میں نے کافی پہلے پڑھی تھی اور مجھے بے حد پسند آئی، یہ واقعی منفرد اور بامقصد انداز میں لکھی گئی ہے۔ رہی بات الرحیق المختوم کی تو تو یہ کتاب مجھے بھی پڑھنا ہے۔ الرحیق المختوم انعام یافئہ کتاب ہے اور یہ کتاب کافی مستند سمجھی جاتی ہے۔ اللہ نے توفیق دی تو انشاء اللہ جلد ہی پڑھوں گا۔

آپ پڑھ چکے تو ذرا اپنی رائے سے آگاہ کیجے گا۔۔۔

مخلص
محمد احمد
 

تفسیر

محفلین
ویسے تو میں آدھا درجن کتابیں پڑھا رہا ہوں ۔مگر یہ بہت دلچسپ ہے۔The Dancing girls of Lahore by Louise Brown

لویس براؤن ایک برمنگھم یونیورسٹی کی اکیڈمک ہیں اور وہ لاہور کی ہیرا منڈی کئی سال رہیں اور بذات خود وہاں رہ کر ریسریچ کی۔ اس کتاب میں وہ انگریزوں سے بھی پہلے کے زمانے میں لے جاتی ہیں۔ وہ اس پیشہ کے مختلف درجوں کی اسٹیڈی کرتی ہیں مثلا ایک درجہ ایسا تھا جہاں میڈم کے پاس شہر کے معزز لوگ اپنے لڑکوں کو ادب ، شاعری اور دوسرے فنون لطیفہ سیکھنے کے لیے بھیجتے تھے۔

اس کے علاوہ
The Clash of Fundamentalisms by Tariq Ali
Frontline Pakistan by Zahid Husain
Six question of Socrates by Christopher Phillips
The Art of war by Sun Tzu
Anatomy of hata Yoga by H. David Coulter

ان سب کو پڑھنے میں پورا سال لگے گا۔:)
 

بلال

محفلین
میں آج کل دو کتابیں پڑھ رہا ہوں۔۔۔ ایک "تاریخ ملت" تالیف جناب مفتی زین العابدین سجاد میرٹھی اور جناب مفتی انتظام اللہ شہابی اکبرآبادی
اس کے علاوہ دوسری "تاریخ ہند قدیم" ۔۔۔ غلام مصطفٰی بسمل
 

ابوشامل

محفلین
ارے بلال صاحب تاریخ کی دو کتابوں کا ذکر کر کے تو آپ نے مجھ میں ان کتب کا اشتیاق بھی پیدا کر دیا ہے۔ تاریخ کی کتب میری کمزوری ہیں، بقول میرے دوستوں کے سب سے خشک موضوع۔
آجکل مولانا مودودی کی "سلاجقہ" پڑھ رہا ہوں۔ سلجوقی سلطنت کے بارے میں بہت شاندار کتاب ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ مولانا اس کی تکمیل سے قبل اس جہانی فانی سے کوچ کر گئے لیکن جتنی کتاب لکھی گئی ہے وہی بہت شاندار ہے۔ اگر مکمل کر سکا، وقتِ فرصت پر منحصر ہے، تو اس پر اپنا تجزیہ ضرور پیش کروں گا (محسن انسانیت پر بھی)
 

جیہ

لائبریرین
فضل الرحمان نعیم صدیقی کی "محسن انسانیت" کی کیا بات ہے۔ میں تو کہتی ہوں یہ کتاب دل سے لکھی گئی ہے۔ میں نے دو بار پڑھی ہے۔ نعیم صدیقی بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ "شعلہ خیال" ان کا شعری مجموعہ ہے۔ میری لائبریری کا حصہ ہے
 

ظفری

لائبریرین
آج کل تو میں خود کو پڑھ رہا ہوں ۔۔۔۔ بھئی بہت مشکل ہے خود کو پڑھنا ۔۔۔ آج احساس ہوا ۔ ;)
 

ابوشامل

محفلین
فضل الرحمان نعیم صدیقی کی "محسن انسانیت" کی کیا بات ہے۔ میں تو کہتی ہوں یہ کتاب دل سے لکھی گئی ہے۔ میں نے دو بار پڑھی ہے۔ نعیم صدیقی بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ "شعلہ خیال" ان کا شعری مجموعہ ہے۔ میری لائبریری کا حصہ ہے
جیہ صاحبہ یہ فضل الرحمن کہاں سے آ گئے؟ بلاشبہ محسن انسانیت جیسی بہترین سیرت کی کتاب میں نے آج تک نہیں دیکھی، حالانکہ انعام یافتہ رحیق المختوم بھی اس کے پائے کی نہیں (البتہ رحیق المختوم کو بھی میں ایک شاندار کتاب سمجھتا ہوں)۔ افسوس ہے کہ اب تک محسن انسانیت کا مطالعہ مکمل نہیں ہو سکا اصل میں میرے پاس اس کی ہارڈ کاپی نہیں بلکہ پی ڈی ایف ڈاؤن کر رکھی ہے جو پڑھنے کے لیے کمپیوٹر کے سامنے انتہائی بے سکونی کی حالت میں بیٹھنا پڑتا ہے۔ نعیم صدیقی کی شاعری کی ایک جھلک کے طور پر مصر میں اخوان المسلمون کے خلاف مصری حکومت کے ظلم و جبر پر ان کی نظم یہاں محفل پر پیش بھی کی تھی۔ ان کا ایک شعری مجموعہ (نام یاد نہیں آ رہا) میں نے ایک دوست کے پاس دیکھا تھا جو انہوں نے صرف دکھا کر اور ایک نظم سنا کر واپس رکھ لیا۔ اب کوشش ہوگی کہ ان سے وہ کتاب حاصل کروں۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ کو نہیں پتہ نعیم صدیقی کا اصل نام فضل الرحمان ہے۔

نہ جانے کیوں رحیق المختوم میں نے ادھوری چھوڑ دی تھی ، دو سال پہلے شروع کی تھی آج تک اسے مکمل نہ کر سکی
 

ابوشامل

محفلین
ارے بہت شکریہ یہ بتانے کا، یہ میرے علم میں نہیں تھا۔
رحیق المختوم کا حال ہی میں سندھی ترجمہ ہوا ہے اور میرے ایک قریبی دوست نے تحفتاً ایک نسخہ مجھے پیش کیا ہے، طباعت اور ترجمہ بہت خوب ہے، حالانکہ رحیق المختوم اردو میں بھی میری ننھی منی لائبریری میں موجود ہے لیکن سندھی کو پڑھنا بہت اچھا لگ رہا ہے (کیونکہ میری مادری زبان سندھی ہے)۔
سلاجقہ تو چھوٹی (263 صفحات لیکن چھوٹے) سی کتاب ہے اس لیے آجکل ساتھ ہی لیے پھر رہا ہوں۔ دفتر آنے اور جانے میں جو دو گھنٹے صرف ہوتے ہیں ان میں بس میں بیٹھے بیٹھے مطالعہ کر لیتا ہوں لیکن رحیق المختوم جیسی ضخیم کتاب کو ساتھ لیے پھرنا اچھی بھلی ورزش ہے خصوصاً سندھی والی تو کچھ زیادہ ہی موٹی ہے۔ اس لیے مجھے لگ رہا ہے کہ محسن انسانیت اور رحیق المختوم سے پہلے سلاجقہ مکمل ہو جائے گی۔ :)
 
Top