آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمداحمد

لائبریرین
On Writing Well پڑھ رہا ہوں۔ لیکن اس میں دل نہیں لگ رہا۔ :)

مصنف نے اپنے ہی بتائے ہوئے اصولوں کو اپنی تحریر پر نہیں آزمایا ۔ :) :)
 
یاقوت

محفلین
اسے کیا کہوں "بدقسمتی"شومئی قسمت"بہت بچگانہ سے الفاظ لگ رہے ہیں کئی ماہ ہوگئے ہیں کوئی نئی کتاب نہیں پڑھ پایا۔
ایک لائبریری تھی پرائیویٹ وہ اب جواب دے گئی سرکاری لائبریری ہے نہیں اگر ہوئی بھی تو ہمیں جانے کون دے گا۔
کبھی کبھی من خون کے آنسو روتا ہے پھر مالک کی تقسیم سمجھ کر چپ ہو رہتے ہیں۔
جانے کیسا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو!
کتاب سے بے بہر شہر ہے اور ہم ہیں دوستو!
 
عدنان عمر

جناب آپ اپنے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون میں من پسند کتابیں ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھ سکتے ہی۔ ہم تو ایسا ہی کرتے ہیں۔ نئی کتابیں تو اب کم ہی خریدتے ہیں۔
 
یاقوت

محفلین
بھئی تھوڑا بہت سمجھوتہ تو کرنا پڑتا ہے۔ ہم نے تو بلا مبالغہ درجنوں ای بکس پڑھ ڈالی ہیں۔
جی بجا فرمایا آپ نے ۔کوشش کر رہا ہوں۔لیکن کچھ مسائل بھی ہیں جیسے مجھے بمشکل ہی تنہائ ملتی ہے جب کوئی برقی آلہ میرے پاس ہو
 
یاقوت

محفلین
کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہوتا ہے۔

ای بکس کی دُنیا بھی اپنے اندر بہت دلکشی رکھتی ہے۔

جی پہلے بڑے ولولے سے شروع کی ای بکس کی پڑھائی ۔لیکن نظر بہت جلد تھک جاتی تھی ۔جسکےبعد نظر کی حفاظت کا پروگرام انسٹال بھی کیا ڈھونڈ کر لیکن تب تک ای بک سے من اوب چکا تھا۔
 
عدنان عمر

محفلین
جی بجا فرمایا آپ نے ۔کوشش کر رہا ہوں۔لیکن کچھ مسائل بھی ہیں جیسے مجھے بمشکل ہی تنہائ ملتی ہے جب کوئی برقی آلہ میرے پاس ہو
پھر تو واقعی آپ کا کیس جینئن ہے۔:)
برسبیلِ تذکرہ، آپ کی رہائش کہاں ہے؟ میرا مطلب ہے کون سے صوبے، کون سے علاقے میں۔
 
یاقوت

محفلین
ہمارے یہاں کچھ پروفیسر حضرات ہیں جن کے پاس کتب کا ذخیرہ ہے لیکن وہ ہوا تک نہیں لگنے دیتے اپنی کتابوں کو اور کتاب کو صرف اپنے علمی دبدبے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
چندایک کتابیں ہی خرید پایا ہوں جن پہلی کتاب شورش کی خریدی تھی لاہور سے ادھارلیکر ۔پھر بعدمیں پیسے جوڑےتھے نیشنل بک فاؤنڈیشن سے خریداری کیلئے لیکن ایک عزیز کی شادی آگئی وہ بھی "عشق کتب" میں سرتاپا ڈوبے ہوئے تھے تو انہیں پوری خریداری کر کےدے دی۔ مرشد یوسفی کو انہی کے کتب خانے سے پڑھا۔اللہ انکا بھلا کریں وہ میرے اب تک کے سب سے بہتیرین عزیز ہیں انہوں نے کتاب کی شراکت میں کبھی بھی تنگ دلی سے کام نہیں لیا ۔احتراماََ میں انہیں مرشد کہتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
پھر بعدمیں پیسے جوڑےتھے نیشنل بک فاؤنڈیشن سے خریداری کیلئے لیکن ایک عزیز کی شادی آگئی وہ بھی "عشق کتب" میں سرتاپا ڈوبے ہوئے تھے تو انہیں پوری خریداری کر کےدے دی۔
یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔ کیا آپ نے عزیز کو شادی کے موقع پر کتابیں خرید کر دیں؟:)
 
یاقوت

محفلین
یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔ کیا آپ نے عزیز کو شادی کے موقع پر کتابیں خرید کر دیں؟:)
جی میرے دل میں یہ تحریک پیدا ہوئی انکی شادی کا سن کر کہ کتابیں خرید کر انہیں بطور تحفہ دوں جب میں نے اپنی یہ سوچ ان کے سامنے رکھی تو انہوں نے کہا تیری آواز مکے مدینے۔
 
عدنان عمر

محفلین
جی میرے دل میں یہ تحریک پیدا ہوئی انکی شادی کا سن کر کہ کتابیں خرید کر انہیں بطور تحفہ دوں جب میں نے اپنی یہ سوچ ان کے سامنے رکھی تو انہوں نے کہا تیری آواز مکے مدینے۔
ماشاءاللہ! اللّٰہ ایسا کتاب دوست، دوست سب کو دے۔
 
Top