آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

زیک

مسافر
473214503_1733863297176566_3603475613671617623_n.jpg


کتاب کا عنوان : میری سادہ مواد کی حکمت عملی، جو لکھنے سے $9,500 ماہانہ کماتی ہے

اِس کتاب میں

  • سادہ مواد تخلیق کا فارمولہ: عمومی زندگی کے مسائل کو منافع بخش مواد میں تبدیل کرنے کا آسان طریقہ جو ماہانہ $9,500 تک کمائی کا سبب بنتا ہے۔
  • مسائل کو مواد میں بدلنا: روزمرہ کے مسائل جیسے کہ "کافی کے داغ" کو حل کرنے کے طریقے لکھ کر آپ اپنے مواد کو منافع بخش بنا سکتے ہیں۔
  • تحقیق کی اہمیت: مختلف پلیٹ فارمز جیسے Reddit، Quora، اور Amazon کے ریویوز سے تحقیق کرکے آپ منفرد اور مفید مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔
  • سیدھی اور سادہ تحریر: مواد کو ایسا لکھیں جیسے آپ اپنے دوست سے بات کر رہے ہوں تاکہ قارئین سے جڑاؤ پیدا ہو سکے۔
  • SEO ٹرکس: گوگل میں اپنی مواد کی درجہ بندی بڑھانے کے لیے مخصوص سوالات اور جوابات کا استعمال کریں۔
  • آمدنی کے ذرائع: افیلیئیٹ کمیشنز، ڈسپلے اشتہارات، اور اسپانسرڈ پوسٹس کے ذریعے پیسہ کمانا۔
  • ناکامیوں سے سیکھنا: ہر ناکامی سے سیکھ کر آپ اپنے مواد اور حکمت عملی کو بہتر بناتے ہیں۔
  • کامیابی کی ٹائم لائن: مواد تخلیق میں مسلسل محنت کے بعد کمائی میں نمایاں اضافہ۔
اس فارمولے کے ذریعے آپ بھی کمائی شروع کر سکتے ہیں اور اپنی تحریر کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔

اس کتاب کو یہاں سے خرید سکتے ہیں لنک

473212006_1094861025722863_831496586731548629_n.jpg

کتاب کا عنوان: میری خفیہ مطلوبہ الفاظ کی تحقیق کی تکنیک جو روزانہ 2000 وویورز کوویب سائٹ پر لاتی ہے! - آپ اس خیال کو چوری کر سکتے ہیں۔

مضمون :
کہا جاتا ہے کہ صرف ایک مطلوبہ لفظ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔

یہ میرے ساتھ ہوا جب میں نے پہلی بار بلاگنگ شروع کی۔

میرا بلاگ نیا تھا اور مجھے مطلوبہ الفاظ کی تحقیق یا کسی اور SEO تکنیک کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔

چنانچہ ایک دن میں نے اپنے حریفوں پر تحقیق کرنا شروع کی

کتاب کا لنک
یہ مطالعے کی لڑی ہے اسے سپیم کر کے پیسے کمانے کے لئے استعمال نہ کریں
 

محمداحمد

لائبریرین
54018473.jpg


Who Not How: The Formula to Achieve Bigger Goals Through Accelerating Teamwork
Dan Sullivan, Benjamin P. Hardy

کافی پہلے شروع کی تھی۔ یاد نہیں اس لڑی میں ذکر کیا تھا یا نہیں۔ اب تقریباً پڑھ لی ہے۔
 

فلک شیر

محفلین
54018473.jpg


Who Not How: The Formula to Achieve Bigger Goals Through Accelerating Teamwork
Dan Sullivan, Benjamin P. Hardy

کافی پہلے شروع کی تھی۔ یاد نہیں اس لڑی میں ذکر کیا تھا یا نہیں۔ اب تقریباً پڑھ لی ہے۔
احمد بھائی! ہمت ہے آ پ کی، ایسی مفید کتابیں بھی پڑھ ڈالتے ہیں۔ مجال ہے جو رچ ڈیڈ پور ڈیڈ، فائیو اے ایم کلب اور اس جیسی کام کی کتاب کو ہم لوگ ہاتھ بھی لگا لیں :D
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی! ہمت ہے آ پ کی، ایسی مفید کتابیں بھی پڑھ ڈالتے ہیں۔ مجال ہے جو رچ ڈیڈ پور ڈیڈ، فائیو اے ایم کلب اور اس جیسی کام کی کتاب کو ہم لوگ ہاتھ بھی لگا لیں :D
فلک بھائی، دیکھا جائے تو آپ اصلی ادبی کتابیں پڑھتے ہیں، ہم تو بس چلتے پھرتے ایسی کتابیں اٹھا لیتے ہیں تاکہ کم سے کم یکسوئی کے ساتھ بھی کام چل جائے اور ہمارا نام بھی کتب بینوں کی فہرست میں شامل رہے۔ :)
 

فلک شیر

محفلین
مکمل ہو گئی؟

کیاہے اس کتاب میں؟
قبل از تقسیم مختلف جماعات تھیں، جو فرنگی استعمار کے خلاف لڑ بھڑ رہی تھئیں، کوئی سیاسی میدان میں ، کوئی عسکری ، کوئی نیم عسکری اور کوئی تعلیمی۔ انہی میں سے ایک جماعت مجاہدین چمرکنڈ بھی تھی، جو افغانستان کو مرکز بنا کر انگریزوں سے برسرپیکار رہتی تھی۔ مولانا فضل الہی وزیرآبادی رحمہ اللہ اور صوفی عبداللہ صاحب اوڈانوالا والے اس کے پنجابی سلفیوں میں سے مقبول لوگ تھے۔ علی برادران، مولانا ظفر علی خان، تبلیغی جماعت کے مولانا الیاس رحمہم اللہ سمیت بے شمار اکابر و عامۃ الناس ان کے انصار (مالی و اخلاقی و مادی معاونین) میں شامل تھی۔ ان لوگوں نے بڑی قربانیاں دیں۔ چمرکنڈ میں ان کا مرکز تھا، اسی کے نمایاں لوگوں میں سے ایک یہ عبدالکریم صاحب تھے، امرتسر میں مقیم تھے، مدتوں چمرکنڈ رہے ، انہی کی سرگزشت ہے۔
 

فلک شیر

محفلین
فلک بھائی، دیکھا جائے تو آپ اصلی ادبی کتابیں پڑھتے ہیں، ہم تو بس چلتے پھرتے ایسی کتابیں اٹھا لیتے ہیں تاکہ کم سے کم یکسوئی کے ساتھ بھی کام چل جائے اور ہمارا نام بھی کتب بینوں کی فہرست میں شامل رہے۔ :)
اصل بات یہ ہے احمد بھائی کہ ہم صرف قصے کہانیاں پڑھ کر اپنی نالائقی اور سستی و کاہلی کو ٰٰادب پرستی او ادب پسندی گردوانتے ہیں :D
 

محمداحمد

لائبریرین

فلک شیر

محفلین
فلک بھائی، یہ کتاب کس حوالے سے ہے؟

یہ پوسٹ دیکھ کر مرحوم وارث بھائی یاد آ گئے، اس قسم کی کتابیں وارث بھائی بہت شوق سے پڑھا کرتے تھے۔
رحمہ اللہ تعالی واسعہ
احمد بھائی، یہ کول کی خودنوشت سوانح ہے، انگریز کی فوج میں لفٹین بھرتی ہونے سے ہندوستان کی فوج کے اعلی مناصب تک پہنچا۔ مناسب سی لگ رہی ہے ابھی تو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آمنہ مفتی کا ناول چند دن پہلے ختم کیا ہے۔
پانی مر رہا ہے۔
مشرف عالم ذوقی کا ”مسلمان“
اور اب ان ہی کا ”ذبح“ پڑھ رہی ہوں۔

آپ کی پڑھنے کی رفتار ماشاء اللہ اچھی ہے۔

آپ روز انہ کتنا وقت مطالعے کو دیتی ہیں۔ یا روز کم و بیش کتنے صفحات پڑھتی ہیں؟
 

جاسمن

لائبریرین
آپ کی پڑھنے کی رفتار ماشاء اللہ اچھی ہے۔

آپ روز انہ کتنا وقت مطالعے کو دیتی ہیں۔ یا روز کم و بیش کتنے صفحات پڑھتی ہیں؟
رفتار واقعی اچھی ہے۔ آج کل اپنی بیٹی کے گاؤن پہ موتی ستارے اور گوٹا لگا رہی ہوں۔ جب تھک جاتی ہوں تو مطالعہ کرتی ہوں۔ صفحات گِن کے مطالعہ نہیں کرتی۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
مشرف عالم ذوقی کا ”مسلمان“
اور اب ان ہی کا ”ذبح“ پڑھ رہی ہوں۔
ذبح مکمل ہو گیا۔
دل بہت اداس ہے۔
پیشے کیسے ختم ہوتے ہیں۔ مشینوں نے کتنے پیشے کھا لیے۔ کتنے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔ غلامی کی ایک قسم ساری زندگی کسی کی خدمت کرنا اور اتنی عاجزی سے کرنا بھی ہوتی ہے۔ ایک ہی پیشے سے جڑے رہنے والوں کا پیشہ بسا اوقات ان کے ہڈوں میں اتر جاتا ہے۔ ان کے اعضائے جسمانی اس پیشے کے اس قدر عادی ہو جاتے ہیں کہ کسی اور پیشے کی طرف نہیں نہ ہاتھ بڑھتے ہیں، نہ پاؤں۔ ذہن میں بھی رچ بس جاتا ہے یہ پیشہ اور بندہ کسی اور جوگا نہیں رہتا۔
غربت، بیماری کس قدر مجبور کر دیتی ہیں انسان کو۔ بد صورت بنا دیتی ہیں۔ اخلاقیات کیسے یاد رہ سکتی ہیں۔ نہ بھی چاہیں، تب بھی مجبوریاں کیا کچھ کروا لیتی ہیں۔
 
Top