آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

میرا خط اچھا تونہیں پر سیکھنے کا شوق ضرور ہے۔ میرے خط کا ایک نمونہ ۔

14352837165_95891b362e_b.jpg
اچھا لکھا ہے آپ نے۔ اگر آپ ابتداء سے لکھنا شروع کریں تو اور بہتر لکھ سکتے ہیں.
 

arifkarim

معطل
بہت ہی عمدہ سلسلہ ہے۔ نبیل بھائی مبارک قبول فرمائیں۔
جہاں تک میرے خط کی بات ہے تو حروف بذاتِ خود زیادہ بُرے نہیں لکھتا، لیکن حروف میں مماثلت نہیں لا سکتا، یعنی جملے میں پہلا a کسی اور فونٹ میں لکھا نظر آئے گا، دوسرا a کسی اور فونٹ میں اور تیسراa شاید اٹالک میں لکھا جائے۔ کچھ اسی قسم کی صورتحال اردو میں بھی ہے۔زمانہء طالبعلمی میں شاید بُری لکھائی کی وجہ سے نمبر بھی کٹتے رہے ہوں گے۔
:)
آپکا شمار بھی یقیناً انجینئر برادری میں ہوتا ہے :)
 
الف با تا سے ابتدا کریں۔ پہلے یہ طے کریں کہ نستعلیق سیکھیں گے یا عربی نسخ یا ثلث۔ میں پی ڈی ایف کتابوں کے لنک دے دوں گا۔
اگر آپ اس کام کے لئے ایک علیحدہ لڑی بنا لیں، تو کافی لوگ مستفید ہو سکیں گے۔ جو خوشخطی سیکھنا چاہتے ہیں۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
الف با تا سے ابتدا کریں۔ پہلے یہ طے کریں کہ نستعلیق سیکھیں گے یا عربی نسخ یا ثلث۔ میں پی ڈی ایف کتابوں کے لنک دے دوں گا۔
مجھے نستعلیق سے آغاز کرائیں ۔ ثلث اور نسخ کے مقابلے میں اس کے میزانوں کا اندازہ قدرے بہتر ہے۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا خط اچھا تونہیں پر سیکھنے کا شوق ضرور ہے۔ میرے خط کا ایک نمونہ ۔

14352837165_95891b362e_b.jpg

آپ کو اگر برا نہ لگے تو میرے سے سیکھ لیں۔ میرا خط بہت خوبصورت ہے۔ بچپن سے ہی اساتذہ کہتے تھے بڑے ہو کر تم خطاط بنو گے۔ ابسٹریکٹ خطاط۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے میرے ذہن میں ایک نئے سلسلے کا آئیڈیا گردش کر رہا ہے کہ ارکان محفل تصاویر کے کھیل کی طرز پر اپنی ہاتھ کی لکھائی کا نمونہ شئیر کریں۔ اگر احباب کی نظر میں یہ تجویز قابل عمل ہو تو میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے اور اسے سکین کرکے یا اس کی تصویر کھینچ کر اسے اپلوڈ کرکے اسے شئیر کیا جائے۔ یہ سلسلہ اردو اور انگریزی دونوں کے لیے شروع کیا جانا چاہیے۔ ہاتھ کی لکھائی یعنی ہینڈرائٹنگ کا اردو متبادل مجھے خوش خطی ہی معلوم ہے۔ :) یہ کسی مقابلے کی تجویز نہیں ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے ہمارے سامنے کچھ دوستوں کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آجائے۔ فورم پر فونٹ سازی کے پراجیکٹس میں زیادہ تر اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رہتی ہے جبکہ اشکال کی تیاری پر بہت کم کام کیا گیا ہے۔ خوش خطی کا سلسلہ شروع کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ حروف اور ترسیمہ جات کی اشکال کی تیاری پر بھی کام کو ترویج ملے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کی تجاویز جاننا چاہوں گا۔
والسلام
دلچسپ نبیل بھائی، میں تو اپنی لکھائی پہلے ہی شیئر کر چکی ہوں، کیا وہ کافی ہے؟
اور تجویز یہ ہے کہ سیاسی اور مذہبی زمرہ جات کے مستقل اراکین کے لیے یہ سلسلہ لازمی قرار دیا جائے :)
 
Top