آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

ناظم بھائی ۔ آپ کی اس تصویر کا لنک یہاں سعودی عرب میں بلاک ہو رہا ہے ۔یہ کیا ہے ؟
اب دیکھیں
10348734_1077379538985157_3215321467212366088_o.jpg
 
یاز

محفلین
کہتے ہیں اسی زمانے میں کئی یاز بھی ہیں :)
وہی تو۔
میں اردو اور انگریزی لکھائی کی متعلقہ لڑیوں کے لئے اپنی "غمگین خطی" میں کم از کم چار چار بار الفاظ کو قلمبند کر چکا ہوں۔ لیکن شیئر کرنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ کہیں اردو محفل سے دیس نکالا ہی نہ دے دیا جائے :unsure:۔
 
زیک بھائی، محنت کروانے پہ یقین رکھتے ہیں آپ۔ کوئی ایسا طریقہ ہوتا کہ ادھر لکھا ادھر تصویر خود ہی شامل ہو جاتی۔

اب اس کے لئے (کہ ذہن سے ڈائریکٹ انٹر فیس) کے لئے ایک پورا اڈاپٹر بنانا ہوگا اور ایک نیا انٹر فیس لکھنا ہوگا کہ آنکھ کے راستے آکولر آپٹیکل کیبل سے ڈائریکٹ آپ کے ذہن سے عکس اٹھا کر اور جناب ڈیجی ٹائیز کرکے اس طرح محفوظ کیا جائے کہ تمام رنگ اور تمام زاویے اور تمام خطوط اور تمام خم اور تمام تر انی میشن ، بدرجہء اتم ٹرانسفر ہو جائیں۔ اور پھر نبیل اردو محفل کو اس اڈاپٹر اور انٹرفیس کےلئے انٹرنیٹ اڈاپٹر لکھیں کہ آپ کے کمپیوٹر سے ڈائریکٹ اردو محفل پر ۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔

جو جو اس پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتا ہے ہاتھ اٹھائے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وہی تو۔
میں اردو اور انگریزی لکھائی کی متعلقہ لڑیوں کے لئے اپنی "غمگین خطی" میں کم از کم چار چار بار الفاظ کو قلمبند کر چکا ہوں۔ لیکن شیئر کرنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ کہیں اردو محفل سے دیس نکالا ہی نہ دے دیا جائے :unsure:۔
یہ کیا بات ہوئی یاز بھائی بھلا!!
آپ بس آنکھیں بند کر کے شیئر کر دیجیے، ہم آنکھیں کھول کے دیکھ لیں گے۔
دیس نکالا اتنی آسانی سے نہیں ملنا اس کے لیے کچھ اور پاپڑ بیلنا پڑیں گے :)
 
دیدار تو کروائیے اس غمگین خطی کا :)
 
برادر محترم ، یاز ، جب بھی میں کوئی خیال پیش کرتا ہوں تو لوگ ہنستے ہیں ۔ ہی ہی ہی ۔
لیکن جب وہی خیال حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے تو پھر ۔۔۔ سب انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں :)

ایسا ہوگا اور ضرور ہوگا :) صرف کی بورڈ اور ماؤس ہی آخری انٹرفیس نہیں ہیں۔
 
وہی تو۔
میں اردو اور انگریزی لکھائی کی متعلقہ لڑیوں کے لئے اپنی "غمگین خطی" میں کم از کم چار چار بار الفاظ کو قلمبند کر چکا ہوں۔ لیکن شیئر کرنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ کہیں اردو محفل سے دیس نکالا ہی نہ دے دیا جائے :unsure:۔
یہ تو بات نہ ہوئی، آخر ہم نے بھی دھڑلے سے شئر کیا یا نہیں؟
اپنی چیز اپنی ہی ہوتی ہے۔ شاباش ہمت کریں۔ :)
 
یاز

محفلین
اب اس کے لئے (کہ ذہن سے ڈائریکٹ انٹر فیس) کے لئے ایک پورا اڈاپٹر بنانا ہوگا اور ایک نیا انٹر فیس لکھنا ہوگا کہ آنکھ کے راستے آکولر آپٹیکل کیبل سے ڈائریکٹ آپ کے ذہن سے عکس اٹھا کر اور جناب ڈیجی ٹائیز کرکے اس طرح محفوظ کیا جائے کہ تمام رنگ اور تمام زاویے اور تمام خطوط اور تمام خم اور تمام تر انی میشن ، بدرجہء اتم ٹرانسفر ہو جائیں۔ اور پھر نبیل اردو محفل کو اس اڈاپٹر اور انٹرفیس کےلئے انٹرنیٹ اڈاپٹر لکھیں کہ آپ کے کمپیوٹر سے ڈائریکٹ اردو محفل پر ۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔

جو جو اس پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتا ہے ہاتھ اٹھائے :)

واہ واہ جناب۔ کیا آئیڈیا ہے

اسی کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ قلم پکڑنے والی انگلیوں کے ساتھ ایکسیلرومیٹر چسپاں کیا جائے اور دورانِ خوشخطی (احقر کے کیس میں غمگین خطی) ایکسیلرومیٹر کے بدن سے پھوٹنے والے ایرر سگنلز کو پی سی میں ان پٹ دے کر کسی ادق سی زبان میں کوڈ تحریر فرمایا جاوے جو کہ اسی خوشخطی کو کمپیوٹر پہ لا دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو، اور اس کے بعد اس کو خودکار طریقے سے انٹرنیٹ پہ اپلوڈ اور شیئر بھی کر دے۔
 
یاز

محفلین
یہ کیا بات ہوئی یاز بھائی بھلا!!
آپ بس آنکھیں بند کر کے شیئر کر دیجیے، ہم آنکھیں کھول کے دیکھ لیں گے۔
دیس نکالا اتنی آسانی سے نہیں ملنا اس کے لیے کچھ اور پاپڑ بیلنا پڑیں گے :)

دیدار تو کروائیے اس غمگین خطی کا :)

یہ تو بات نہ ہوئی، آخر ہم نے بھی دھڑلے سے شئر کیا یا نہیں؟
اپنی چیز اپنی ہی ہوتی ہے۔ شاباش ہمت کریں۔ :)

ہاہاہا
میں سب سمجھ رہا ہوں جی۔ آپ جناب سب دامِ ہمرنگِ زمیں بچھا رہے ہیں بندۂ ناچیز کی "غمگین خطی" کو شیئر کروانے کے لئے۔ لیکن یہ خاکسار تو پہلے ہی چھاچھ کا جلا ہے :thinking2:۔
 
چلیں اب یاز بھائی دیدار کرو بھی دیں آپ تو نوبیاہتا دلہن کی طرح نخرے کر رہے ہیں :D
 
پینترا بدل کے وار۔
خیر مذاق برطرف، متعلقہ لڑیوں میں اپنی لکھائی کے موتی پروتا ہوں جلد ہی۔
بچنے کا کوئی چانس نہیں ہے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب اس کے لئے (کہ ذہن سے ڈائریکٹ انٹر فیس) کے لئے ایک پورا اڈاپٹر بنانا ہوگا اور ایک نیا انٹر فیس لکھنا ہوگا کہ آنکھ کے راستے آکولر آپٹیکل کیبل سے ڈائریکٹ آپ کے ذہن سے عکس اٹھا کر اور جناب ڈیجی ٹائیز کرکے اس طرح محفوظ کیا جائے کہ تمام رنگ اور تمام زاویے اور تمام خطوط اور تمام خم اور تمام تر انی میشن ، بدرجہء اتم ٹرانسفر ہو جائیں۔ اور پھر نبیل اردو محفل کو اس اڈاپٹر اور انٹرفیس کےلئے انٹرنیٹ اڈاپٹر لکھیں کہ آپ کے کمپیوٹر سے ڈائریکٹ اردو محفل پر ۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔

جو جو اس پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتا ہے ہاتھ اٹھائے :)

زبردست فاروق سرور بھائی
اللہ کرے وہ دن جلد آئے اور اس وقت سے پہلے جب مجھے اس کی ضرورت پیش آنی ہے، آمین

میں جب ساتویں میں پڑھ رہی تھی تو سوچا تھا کہ ایک ایسی مشین ایجاد کروں جو ہر گھر اور ہر ادارے میں ہو اور جیسے ہی کوئی بندہ کسی بھی غلط کام کا سوچے اس بندے کے کوڈ (شناخت) کا الارم بجنا شروع ہو جائے اور اس بندے کے لیے غلط کام کرنے کا رستہ بند ہو جائے اس کی سوچ کو منجمد کر کے۔
یہ صرف ایک فیچر ہے، اس مشین کی مزید خصوصیات بھی تھیں :)
 
صد شکر کہ آپ سے یہ مشین ایجاد نہ ہو پائی۔ ورنہ اس سراپا تقصیر کا الارم کبھی کبھی ہی خموش ہوا کرتا :D۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماشااللہ۔ چندے آفتاب چندے ماہتاب
محترم ناظم رضا مصباحی صاحب! جیسا خوبصورت اور شاعرانہ آپ کا نام ہے، بخدا خط بھی ویسا ہی کمال ہے۔ بلاشبہ آپ میدانِ خوشخطی کے شہسوار ہیں۔
غیر متفق
چند نام لکھنے سے شہسوار بنا جا سکتا ہے بھلا!!
پہلے تمام اراکین محفل کے نام لکھنا ہوں گے:lightbulb:
 
آپیا تین ہزار چھ سو پانچ اراکین کے نام لکھنے کے لیے تو کم از کم ایک ہفتہ لگ جائے کا خوشخطی کے ساتھ لکھنے میں کیا یہ ظلم نہیں ہے ناظم بھائی کے ساتھ
 
زبردست فاروق سرور بھائی
اللہ کرے وہ دن جلد آئے اور اس وقت سے پہلے جب مجھے اس کی ضرورت پیش آنی ہے، آمین

میں جب ساتویں میں پڑھ رہی تھی تو سوچا تھا کہ ایک ایسی مشین ایجاد کروں جو ہر گھر اور ہر ادارے میں ہو اور جیسے ہی کوئی بندہ کسی بھی غلط کام کا سوچے اس بندے کے کوڈ (شناخت) کا الارم بجنا شروع ہو جائے اور اس بندے کے لیے غلط کام کرنے کا رستہ بند ہو جائے اس کی سوچ کو منجمد کر کے۔
یہ صرف ایک فیچر ہے، اس مشین کی مزید خصوصیات بھی تھیں :)

دل خوش ہوا ۔ یہ پڑھ کر ۔۔۔ آپ سب یہ دیکھئے ۔۔ ایک عام سا کیمرا استعمال کرکے آٹھ عدد نقطہء ارتکاز تک حاصل کئے گئے تھے :) دوسرے لنک میں ایسی کئی اختراعات کے بارے میں ریسرچ موجود ہے جو ذہن سے کمپیوٹر انٹر فیس کے بارے میں ہیں۔
A throughput of eight gaze points per second was achieved

http://ieeexplore.ieee.org/xpl/articleDetails.jsp?arnumber=4462484
http://ieeexplore.ieee.org/xpl/mostRecentIssue.jsp?punumber=4028925

اور یہ دیکھئے :)
http://ieeexplore.ieee.org/stamp/stamp.jsp?tp=&arnumber=4030574

برین ویوز کو پڑھا جارہا ہے۔ کنیکٹ بھی ہو ہی جائیں گے :)
 
آخری تدوین:
Top