آپ کی رائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مزید ٖغور فرمانے پہ یہ معلوم ہوا ہے کہ چوتھی تصویر میں کوئی بھوتنی ہو جیسے جس نے جوڑا باندھ رکھا ہو، دوسری والی میں لمبے ناک والی بھوتنی معلوم ہوتی ہے جس نے لپ اسٹک بھی لگا رکھی ہے اور پتلی اور لمبی آنکھیں ہیں اس کی، تیسری میں اگر پچھلا حصہ فرنٹ تصور کریں تو اونٹ کا منہ لگتا ہے اور بیک تصور کریں تو کوئی شے حرکت میں دکھائی دیتی ہے۔ رب کی ذات بہتر جانتی ہے، مجھے تو یہ دماغ کا کھیل معلوم ہوتا ہے۔
دماغ کا کھیل کیسے؟
اس کی وضاحت کریں گے۔

یہ تو طے ہے نا کہ حرکت کر رہی ہے کیونکہ چاروں میں جگہ بدلی ہوئی ہے؟
 
حسرت جاوید

محفلین
دماغ کا کھیل کیسے؟
ہمارا دماغ کی ایک خصوصیت ہے کہ یہ چیزوں کو آرگنائزڈ کلاسیفیکیشن کے ذریعے میمری میں محفوظ رکھتا ہے، اسی لیے ہم مختلف چیزں کی شناخت کر سکتے ہیں اور ان کو نئی انفارمیشن سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس لیے جب بھی سینسری ڈیٹا دماغ میں پہنچتا ہے تو دماغ پہلے سے موجود ڈیٹا کی مدد سے اسے کلاسیفائی کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے ہمیں بادلوں میں اللہ کا نام لکھا ہوا محسوس ہوتا ہے، مجھے اپنے گھر کی ٹائلوں میں گھڑ سوار دکھائی دیتا ہے، یعنی دماغ اس کلاسیفیکیشن کی بنیاد پہ اس کو کوئی معنی دینے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ہم چیز کو پہچان سکیں۔
یہ تو طے ہے نا کہ حرکت کر رہی ہے کیونکہ چاروں میں جگہ بدلی ہوئی ہے؟
جی، محسوس تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
 
حسرت جاوید

محفلین
ہمارا دماغ کی ایک خصوصیت ہے کہ یہ چیزوں کو آرگنائزڈ کلاسیفیکیشن کے ذریعے میمری میں محفوظ رکھتا ہے، اسی لیے ہم مختلف چیزں کی شناخت کر سکتے ہیں اور ان کو نئی انفارمیشن سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس لیے جب بھی سینسری ڈیٹا دماغ میں پہنچتا ہے تو دماغ پہلے سے موجود ڈیٹا کی مدد سے اسے کلاسیفائی کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے ہمیں بادلوں میں اللہ کا نام لکھا ہوا محسوس ہوتا ہے، مجھے اپنے گھر کی ٹائلوں میں گھڑ سوار دکھائی دیتا ہے، یعنی دماغ اس کلاسیفیکیشن کی بنیاد پہ اس کو کوئی معنی دینے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ہم چیز کو پہچان سکیں۔
اور اگر بچپن میں آپ نے پریوں کی کہانیاں سنی ہوں تو مجھے تو اس وقت بھی آسمان میں پریاں دکھائی دیتی تھیں۔ :giggle:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارا دماغ کی ایک خصوصیت ہے کہ یہ چیزوں کو آرگنائزڈ کلاسیفیکیشن کے ذریعے میمری میں محفوظ رکھتا ہے، اسی لیے ہم مختلف چیزں کی شناخت کر سکتے ہیں اور ان کو نئی انفارمیشن سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس لیے جب بھی سینسری ڈیٹا دماغ میں پہنچتا ہے تو دماغ پہلے سے موجود ڈیٹا کی مدد سے اسے کلاسیفائی کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے ہمیں بادلوں میں اللہ کا نام لکھا ہوا محسوس ہوتا ہے، مجھے اپنے گھر کی ٹائلوں میں گھڑ سوار دکھائی دیتا ہے، یعنی دماغ اس کلاسیفیکیشن کی بنیاد پہ اس کو کوئی معنی دینے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ہم چیز کو پہچان سکیں۔
جی، محسوس تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
کیا ایک سے زیادہ لوگوں کے دماغ ایک جیسا سوچ سکتے ہیں ؟

ہاں حرکت تو ہے اس میں۔۔ پوزیشن اور رُخ تبدیل ہوئے ہیں۔
 
حسرت جاوید

محفلین
کیا ایک سے زیادہ لوگوں کے دماغ ایک جیسا سوچ سکتے ہیں ؟
جی بالکل، ایک جیسے ماحول میں پلنے والوں کو خیالات بھی ایک سے ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں حتی کہ ایک زبان بولنے والوں کے خیالات بھی ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر تو ہم انسان ہی ہیں اور انسان تو نارتھ سے ساؤتھ پول کم و بیش ایک جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔
 
تو ان تصاویر کا نتیجہ کیا نکلا پھر؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سنتے آئے ہیں کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہے اس لیے میرے خواب میں آ کر کیا کرنا اس نے۔ :ROFLMAO:
ہماری دشمنی تو تب ہوتی اگر اس سے رقابت کا کوئی واسطہ ہوتا۔
ہمیں تو لگتا ہے کہ آپ ہی کے خواب میں آئے گی آپ کی تمام تر تحقیقات کے انعام کے طور پر۔ سوتے ٹائم آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونک لیجئے گا ضرور۔
 
جی بہتر، ویسے کہتے ہیں جب قسمت خراب ہو تو پھر گلے میں تعویز کی بجائے مولوی بھی لٹکا لو تو ویسا ہو کر رہتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کے یہاں کیا ابھی تک پت جھڑ کا موسم چل رہا ہے؟

رات کو لی گئی ہیں یہ تصاویر۔

پسند آئیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا ہے ان تصاویر میں وہ سب؟
نہیں پت جھڑ تو نہیں۔۔۔ یہ اخروٹ کا درخت ہے جس پر پتے نکل رہے ہیں۔

وہی تو کہ ابھی پتے پوری طرح نکلے نہیں، اس لیے تھوڑے ٹنڈ منڈ لگ رہے ہیں ناں۔

پہلی تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا داہنی طرف ایک شبیہ سی نظر آ رہی ہے۔

دوسری تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا بائیں طرف ایک عورت کی شبیہ سی نظر آ رہی ہے جس نے حجاب لے رکھا ہے۔

تیسری تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا بائیں طرف کسی جانور (ریچھ) کی شبیہ نظر آ رہی ہے۔

چوتھی تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا دائیں طرف کسی عورت کا چہرہ نظر آ رہا ہے، پوری طرح تو واضح نہیں ہے لیکن کہہ سکتے ہیں۔

اصل میں یہ اپنے آپ پر منحصر ہے کہ آپ کیا تصور کررہے ہیں۔
 
Top