ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہاآپ کا مطلب ہے اڑتا ہوا پرندہ؟
اور آخری والی تصویر میں بھی بلبل ہی ہے کیا؟
توبہ توبہ تصویر کھینچنے والی کے عکس کی اتنی برائی!!!مزید ٖغور فرمانے پہ یہ معلوم ہوا ہے کہ چوتھی تصویر میں کوئی بھوتنی ہو جیسے جس نے جوڑا باندھ رکھا ہو، دوسری والی میں لمبے ناک والی بھوتنی معلوم ہوتی ہے جس نے لپ اسٹک بھی لگا رکھی ہے اور پتلی اور لمبی آنکھیں ہیں اس کی، تیسری میں اگر پچھلا حصہ فرنٹ تصور کریں تو اونٹ کا منہ لگتا ہے اور بیک تصور کریں تو کوئی شے حرکت میں دکھائی دیتی ہے۔ رب کی ذات بہتر جانتی ہے، مجھے تو یہ دماغ کا کھیل معلوم ہوتا ہے۔
اور بلبل اڑ بھی رہا ہے؟ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
پس ثابت ہوا کہ یہ ایک بلبل ہے جس پر چاند اور جگنو کی روشنی پڑ رہی ہے اور یہ اس چمک کے تحت روشن و تاباں ہے۔
کوئی ہماری بات کو سیریس ہی نہیں لے رہا جبکہ ہم سیریس نس کی آخری حدوں پہ پہنچ چکے ہیں۔یہی مکالمہ جدید دور کے تقاضے میں :
جگنو بولا لوفر پنچھی ادھی رات کو شاخ پہ بیٹھا ہے
گھر جا کر تو سو مر لے کہ رات یہ اتنی تتی کوئی نہیں
بلبل بولا کھٹیا کیڑے تجھ کو جگتیں سوجھ رہی ہیں
تیری دم میں یو پی ایس ہے ہمارے گھر میں بتی کوئی نہیں
(خالد مسعود)
توبہ توبہ تصویر کھینچنے والی کے عکس کی اتنی برائی!!!
در پردہ نہیں، بے پردہ، کھلے عام، دھڑلے سے!!!درپردہ ہمیں چڑیل کہا جا رہا ہے کیا؟
سچی؟در پردہ نہیں، بے پردہ، کھلے عام، دھڑلے سے!!!
لے لیں خبر جاکر۔۔۔سچی؟
آپ جو بھی کہہ لیں۔۔۔۔ سر آنکھوں پر۔
کسی اور نے کہا نا۔۔۔۔ تو چڑیل کیا بھوتنی بن کر ایسی خبر لیں گے کہآپ کو تو ہر جگہ ہم ہی نظر آتے ہیں نا!!
ہم اوروں کی بات کو اہمیت ہی نہیں دیتے۔۔۔ پھر کیوں خبر لیں۔لے لیں خبر جاکر۔۔۔
کسی اور ہی نے کہا ہے!!!
بہت شکریہ۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس قسم کی رائے درکار ہے؟ یعنی کیا تصاویر پر پروفیشنل تبصرہ درکار ہے یا پھر ان میں نظر آ رہی مبینہ غیر مرئی مخلوق کی بابت اظہارِ خیال مقصود ہے؟
ویسے ہمارے خیال میں تو یہ محض لینز فلیئر ہے۔ یہ وہ عمل ہے جس کی بدولت ابھی حال ہی میں مریخ پر قوس قزح دیکھی گئی تھی ۔۔۔ سو زمین پر جنات کا دکھائی دیا جان بھی بعید از قیاس نہیں!
یعنی کہ آپ کو خود بھی معلوم نہیں۔ چلیں اب ہم جو مرضی کہتے سنتے رہیں، کیا فرق پڑتا ہے۔ یہ ایک منحنی سا فوٹو جینک طوطا ہے جو شاخ پر بیٹھتے ہی اڑنے کے لیے پر تول رہا ہے۔بہت شکریہ۔
جی اس نظر آنے والی مخلوق کی بابت ہی رائے درکار تھی۔
لینز فلیئر کی بات کریں تو ایک ہی جگہ اور ایک ہی اینگل میں تصویر لینے میں وہ عکس بھی تو ایک جیسا دکھائی دینا چاہئیے نا؟ جبکہ یہاں جگہ اور رُخ بھی بدلا ہوا ہے۔
نہیں ہمیں خود بھی معلوم نہیں ہے۔ اسی لئے تو پوچھ رہے نا۔یعنی کہ آپ کو خود بھی معلوم نہیں۔ چلیں اب ہم جو مرضی کہتے سنتے رہیں، کیا فرق پڑتا ہے۔ یہ ایک منحنی سا فوٹو جینک طوطا ہے جو شاخ پر بیٹھتے ہی اڑنے کے لیے پر تول رہا ہے۔
اتنی تصاویر؟ دوتو دیکھی. میں دوبارہ دیکھتیوہی تو کہ ابھی پتے پوری طرح نکلے نہیں، اس لیے تھوڑے ٹنڈ منڈ لگ رہے ہیں ناں۔
پہلی تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا داہنی طرف ایک شبیہ سی نظر آ رہی ہے۔
دوسری تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا بائیں طرف ایک عورت کی شبیہ سی نظر آ رہی ہے جس نے حجاب لے رکھا ہے۔
تیسری تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا بائیں طرف کسی جانور (ریچھ) کی شبیہ نظر آ رہی ہے۔
چوتھی تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا دائیں طرف کسی عورت کا چہرہ نظر آ رہا ہے، پوری طرح تو واضح نہیں ہے لیکن کہہ سکتے ہیں۔
اصل میں یہ اپنے آپ پر منحصر ہے کہ آپ کیا تصور کررہے ہیں۔
یہ مختلف ادوار ہیں
فوٹو گرافک ایفیکٹ مانیں تو ایک ہی جگہ پر بنائی گئی تصاویر پر ایفیکٹ مختلف جگہوں اور مختلف اشکال میں کیوں ہے؟ویسے تو یہ فوٹو گرافک ایفیکٹ ہے مگر یہ آپ کی اپنی ذات کا درون ہے. قیافہ کہا تو یہی قیافہ ہے. یہ تصویر نہیں بلکہ آپ. پتا قربانی دینا جانتا ہے چاہے آخری کیوں نہ ہوں . درخت ہریالہ نہ بھی ہو امید و تیقین جاوداں یہ روشنیاں آپ کو حصار میں لیے رکھتی ہیں
سب تصاویر دیکھ کر غور کیجئے۔۔۔ یہ بھی یاد رکھئیے کہ ان کے بنانے میں بمشکل ایک آدھ سیکنڈ کا وقفہ ہےاتنی تصاویر؟ دوتو دیکھی. میں دوبارہ دیکھتی