بھتنی کا ہی ٹیسٹ کرتے رہئیے گا، ہماری تو کوئی فکر ہی نہیں ہےاس بہانے بھتنی کا ٹیسٹ بھی ہوجائے گا کہ ڈرانے کے کام آئے گی یا ہنسانے کے!!!
آپ کے لطیفے سے ہمیں بھی یاد آیاآپ لوگوں نے اسقدر چڑیل بھتنیوں کا ذکر کیا کہ ہمیں یہ لطیفہ یاد آگیا
شوہر. ( بڑی رومانٹک انداز میں ) "جانو! میں اگلے ہزار سال تک بھی تمہیں چاہتا رہوں گا۔
بیوی . کیوں، اس کے بعد کس چڑیل کے پاس جانے کا ارادہ ہے؟
دیکھیں، آپ اپنے بارے میں برا نہ سوچیں، یہ نہایت اہم ترین ذمہ داری ہم باقی محفلین کی ہے۔
جہاں تک محرومی کی بات ہے تے کوئی گل نہیں، محفلیں بے رونق ہوتی رہتی ہیں۔ پر۔۔۔۔ دبوچنے والے کا تو بھلا ہو جائے گا نا۔
زبردست بات کی آپ نے۔میں نے تو یہ دیکھا کہ موٹی، پتلی، ہر جسامت کی شاخ جب چاند کی روشنی کے سامنے آئی تو غائب ہوگئی
اگر روشنی سچی ہو تو راستے کی تاریکیاں یونہی مٹ جاتی ہیں
بس روشنی کا حقیقی ہونا
اور دیکھنے والے کا روشنی پر فوکس رہنا ضروری ہے
ہمیں یاد کر رہے ہیں یا ہمارے غائب ہونے پہ خوش ہو گئے؟؟؟لگتا ہے میڈم بھتنی نے اپنا کام دکھا دیا۔۔۔
حاملِ لڑی ہٰذا غائب ہوگئیں!!!
پھر تو بھتنی کو معزول کر کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھتنی کا ہی ٹیسٹ کرتے رہئیے گا، ہماری تو کوئی فکر ہی نہیں ہے
اور جو الٹ ہو گیا اور ہم نے ہی ڈرا دیا بھوتنی کو توَََ؟؟؟؟
جی بالکل صحیح سمجھے آپ ۔۔۔پھر تو بھتنی کو معزول کر کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبردست بات کی آپ نے۔
جو سبز سا کچھ نظر آ رہا ہے چاروں تصاویر میں ۔۔۔ اس بارے کیا کہیں گے؟
ہر گز معذرت کی ضرورت نہیں کیونکہ گفتگو واقعی میں سنجیدہ ہی ہے ۔اگر فوٹو شاپ کا شاخسانہ نہیں تو دو باتیں ہو سکتی ہیں
اول بعض اوقات کسی روشن چیز کی تصویر کھینچنے پر اس روشن چیز کے آس پاس ایسا کوئی رنگ کا دھبہ سا بن جاتا ہے روشنی منعکس اور منعطف ہونے کے باعث
دوم کوئی شاپر، ماسک وغیرہ ہوا سے اڑ کر ان شاخوں میں آن پھنسا ہے
(معذرت آپ کی پر مزاح لڑی میں سنجیدہ گفتگو شامل کر کے دخل در معقولات کا مرتکب ہو رہا ہوں)
یہ سرگوشی میں کہنا چاہ رہا تھا لیکن سمجھ نہیں آیا کیسے
ہر گز معذرت کی ضرورت نہیں کیونکہ گفتگو واقعی میں سنجیدہ ہی ہے ۔
اول بات کا جواب یہ کہ چاند اور کیمرے کے درمیان کوئی چیز حائل نہ تھی ۔ درمیان میں بس یہ اخروٹ کا درخت ہے۔ رات تقریباً بارہ کے آس پاس کا معاملہ ہے یہ۔ نہ کوئی روشنی تھی نہ کچھ۔
اور یہ سبز دھبہ ہمارے اور درخت کے بیچ (درخت سے زیادہ قریب) تھا۔
شاپر اور ماسک کا تو ہر گز سوال ہی نہیں ہے۔ اگر شاخوں میں پھنسا ہوتا تو دکھائی بھی دیتا نا۔ دوسرے یہ کہ حرکت بھی تو کر رہا ہے نا۔
آخری والی تصویر میں آنکھیں نظر آ رہی ہیں نا؟
ہم نے دو تین دن بہت غور کرنے کے بعد یہاں شئیر کی ہیں۔ فوٹو شاپ کا کوئی عمل دخل نہیں۔
ہم ڈر رہے ہیں۔ اور اتنا ڈر رہے ہیں کہ وہ روم ہی بند کر دیا ہے جس کے دروازے سے نکل کر تصاویر بنائی تھیں۔اب حساب یہ کرنا پڑے گا کہ آپ ڈر رہی ہیں یا ڈرا رہی ہیں
کچھ بھی نہیں ہو گا، گھبرائیے مت!ہم ڈر رہے ہیں۔ اور اتنا ڈر رہے ہیں کہ وہ روم ہی بند کر دیا ہے جس کے دروازے سے نکل کر تصاویر بنائی تھیں۔
ارادہ تھا کہ پھر سے بنائیں لیکن خوف سے یا موسم کی وجہ سے تیز بخار ہے تو باہر ہوا میں جانے سے گریز کیا۔
دوسرے کچھ احتیاط بھی ملحوظِ خاطر ہے کہ واقعی اس کے بھتنی ہونے کی صورت میں اگر سر پہ پاؤں رکھ کر بھاگنا بھی پڑے تو کچھ طاقت و توانائی تو ہو نا۔
سچی میں سیریس معاملہ ہے۔ سیریس ہی لیجئے !
ہمیں کہہ رہے ہیں یا بھوتنی کوَکچھ بھی نہیں ہو گا، گھبرائیے مت!
دس بارہ کلو میٹر۔قریبی قبرستان کتنی دور ہے؟
دس بارہ کلو میٹر۔
یہاں آس پاس کسی کا بہیمانہ قتل ہوا تھا؟؟؟یہ پورا ملک ہی عیسائیوں کا ہے جہاں ہم رہ رہے ہیں۔ ہم تو اس رقم کے حلال یا حرام ہونے کے ذمہ دار ہیں جس سے یہ گھر خریدا گیا۔ اور الحمد للہ وہ حلال ہے۔