آپ کی رائے

علی وقار

محفلین
یہ تو آپ بتائیں نا کہ آخر کب تک۔
آخر کب تک ڈریں ہم
میں نے ایک رات کو یہ تصاویر اکیلے میں دیکھیں۔ مجھے تیز بخار ہے اور نیند و بیداری کے عالم میں ایک سبز ہیولہ نگاہوں کے آر پار ہوتا ہے۔ آپ کو تو خیر ڈرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ میں تو اسے فنگس کی کوئی قسم سمجھا تھا، یہ تو کوئی پنگس نکل آیا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

بخار تو دو دن سے ہے۔ جب کہ تصاویر تو کافی دن پہلے کی ہیں۔
لیکن آپ کو ڈرنے کا پورا حق ہے۔ کیونکہ بجائے ہمارا مسئلہ حل کرنے کے ہمیں ڈرا رہے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی فیصلہ نہیں آیا۔ میں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
سپریم کورٹ والوں نے جلیبیاں کھا لینی ہیں اور فیصلہ پھر بھی نہیں آنا۔

لیکن ابھی ابھی ہمارے ذہن میں سچی میں ایک زبردست آئیڈیا آیا ہے ۔ تھوڑی سوچ بچار کر کے شئیر کریں گے ۔ جان ہتھیلی پہ رکھنے والا معاملہ ہے۔ اور ہم ابھی سے جان گنوانا نہیں چاہتے یوں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لیکن ابھی ابھی ہمارے ذہن میں سچی میں ایک زبردست آئیڈیا آیا ہے ۔ تھوڑی سوچ بچار کر کے شئیر کریں گے ۔ جان ہتھیلی پہ رکھنے والا معاملہ ہے۔
یہ مہم سر کرنے سے پہلے محفلین سے کہی سنی معاف کروا لیجیے گا کیا پتہ اس کے بعد محشر میں ملاقات ہو :unsure:
 
رات کے تیسرے پہر جب رات گہری ہو چکی ہوتی ہے اس وقت خواب کیا ہیں؟ کبھی پسینے میں شرابور اٹھی ہوں کہ جیسے کوئی انجانا گلے پر ہتھیلیوں سے زور دے رہا ہو؟ ایسا ہوا تھا اس رات بارہ بجے یا اسکے بعد یا قبل کی رات؟
 
حسرت جاوید

رافع بھائی آپ لڑکی کا امتحان لے رہے ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رات کے تیسرے پہر جب رات گہری ہو چکی ہوتی ہے اس وقت خواب کیا ہیں؟ کبھی پسینے میں شرابور اٹھی ہوں کہ جیسے کوئی انجانا گلے پر ہتھیلیوں سے زور دے رہا ہو؟ ایسا ہوا تھا اس رات بارہ بجے یا اسکے بعد یا قبل کی رات؟
آپ کا چلّہ ابھی مکمل نہیں ہے۔
پہلے اپنا چلہ مکمل کیجئے اور اس کے بعد اگلا سوال۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top