بارہویں سالگرہ آپ کی ریٹنگ کا احتساب

ہوشیارباش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
تو جناب آپ سب احتساب کے لیے تیار ہو جائیں۔ملک عزیز میں آج کل احتساب کی لہر زوروں پر ہے میاں صاحب اور شریف فیملی کی بدمعاشی کے قصے کہانیاں اب زبان زد عام ہیں۔

محفل کی سالگرہ کے موقع پر محفلین کی طرف سے کئی دلچسپ اور منفرد لڑیاں شروع کی گئیں اور ان تمام لڑیوں کو محفلین کی جانب سے بھرپور توجہ اور پذیرائی ملی۔

ہم نے بھی سوچا کیوں نہ جلتی آگ میں ڈیزل بلکہ پیٹرول ڈالنے کی مہم کا حصہ بنیں۔وہ کہاوت ہے نہ کہ فارغ بندہ شیطان کا چیلا ہوتا ہے۔کوئی نہ کوئی شرارت کرنے کےلیے بے چین رہتا ہے تو آپ سب یہی سمجھ لیں کہ بے چینی اپنے آب وتاب پر تھی ایک خیال دماغ ناتواں میں جاگا کیوں نہ محفلین کی ریٹ مارک کا احتساب کیا جائے -عرصہ دراز سے محفل میں اکثر ریٹنگ کے معاملے پر گفتار کے غازی اپنا فلسفہ بیان کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے نظریات ریٹنگ پر تبصرہ فرماتے ہیں۔اس لیے لڑی بنا کر ریٹنگ کے حوالے سے مکمل بحث کا اہتمام کیا جائے جہاں سیر حاصل گفتگو کی روشنی میں اپنے دلوں کے چھالے اور ناقص ریٹنگ کےغم کا شافی علاج ہوجائے۔

اس لڑی میں ہم سب محفلین کو کرنا یہ ہے اپنی ریٹنگ شیٹ کا احوال بیان کرنا ہے ۔آپ ٹائپ کرکے یا اسکرین شارٹ کے ذریعے اپنے اعمال نامے اس لڑی میں پیش کرسکتے ہیں اور اپنے مراسلے پر ملنے والی ریٹنگ پر آپ کے جو بھی جذبات ہوتے ہیں وہ بالکل سچائی کے ساتھ ہمراہ اپنی ریٹنگ شیٹ بیان کریں۔آپ کی عطا کردہ ریٹنگ محفلین کے مراسلے پر آپ کی خاموش کیفیت کا عکاس ہوتی ہے۔

تو اب آپ سب اپنی ریٹنگ کے گوشوارے لے کر حاضر ہوں تاکہ آپ اور آپ کے مراسلے محفلین کی نظر ، محفلین اور محفلین کے مراسلے آپ کی نظر میں کیا اہمیت رکھتے ہیں ذرا پتہ تو چلے کہ کون کتنے پانی میں ہے۔
 
آخری تدوین:
screenshot_44.jpg
یہ ہے ہمارا اعمال نامہ۔
منفی ریٹنگ ملنے پر میرا دل افسردہ ہوجاتا ہے۔اکثر میرے غلط املا پر محفلین مجھے مطلع کرتے ہیں ۔آپ سب بھائی صاحبان کی مہربانی ہے جو مجھے سمجھتے ہیں ورنہ منتظمین نے سمجھنے کےلیے ناقص املا کی ریٹنگ والا ڈانڈ رکھا ہے پر آپ کی محبت ہے جو اس کا استعمال نہیں کرتے۔
 
آخری تدوین:
بچہ دل بڑا رکھ۔۔۔
منفی ریٹنگ سے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔
ایسا سلسلہ تو ہر جگہ چلتا رہتا ہے۔۔۔
جب اوکھلی میں سر دیا تو موسلوں کا کیا ڈر!!!
بھائی ڈرتے تو ہم کسی سے نہیں بس خوف معطلی نہ ہو تو منفی ریٹنگ دینے والا جب تک اپنی منفی ریٹنگ کو زبردست ریٹنگ میں تبدیل نہ کرلے ہم اس کی جان خلاصی کرنے والے نہیں۔:p
 

محمد وارث

لائبریرین
میری ریٹنگز۔ محصول شدہ مثبت ریٹنگز میں یہ خاکسار دوسرے نمبر پر ہے۔ منفی ریٹنگز کم کم دیتا ہوں لیکن دیتا ضرور ہوں۔ منفی ریٹنگز ملتی بھی ہیں، لیکن جب کوئی "پُر مزاح" کی جگہ "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ دے جاتا ہے تو ہنسی آتی ہے۔ کئی دیگر دوستوں نے بھی نوٹ کیا ہوگا کہ اکثر نئے رکن "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ دے دیتے ہیں :)

Fullscreen_capture_15-07-2017_113542_AM.jpg
 
میری ریٹنگز۔ محصول شدہ مثبت ریٹنگز میں یہ خاکسار دوسرے نمبر پر ہے۔ منفی ریٹنگز کم کم دیتا ہوں لیکن دیتا ضرور ہوں۔ منفی ریٹنگز ملتی بھی ہیں، لیکن جب کوئی "پُر مزاح" کی جگہ "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ دے جاتا ہے تو ہنسی آتی ہے۔ کئی دیگر دوستوں نے بھی نوٹ کیا ہوگا کہ اکثر نئے رکن "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ دے دیتے ہیں :)

Fullscreen_capture_15-07-2017_113542_AM.jpg
سر آپ تو لیجنڈ ہیں آپ کی تو بات الگ ہے۔آپ کا لکھا ہوا ایک جملہ کتاب کی مانند ہے۔:)
 
Top