محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
ہوشیارباش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
تو جناب آپ سب احتساب کے لیے تیار ہو جائیں۔ملک عزیز میں آج کل احتساب کی لہر زوروں پر ہے میاں صاحب اور شریف فیملی کی بدمعاشی کے قصے کہانیاں اب زبان زد عام ہیں۔
محفل کی سالگرہ کے موقع پر محفلین کی طرف سے کئی دلچسپ اور منفرد لڑیاں شروع کی گئیں اور ان تمام لڑیوں کو محفلین کی جانب سے بھرپور توجہ اور پذیرائی ملی۔
ہم نے بھی سوچا کیوں نہ جلتی آگ میں ڈیزل بلکہ پیٹرول ڈالنے کی مہم کا حصہ بنیں۔وہ کہاوت ہے نہ کہ فارغ بندہ شیطان کا چیلا ہوتا ہے۔کوئی نہ کوئی شرارت کرنے کےلیے بے چین رہتا ہے تو آپ سب یہی سمجھ لیں کہ بے چینی اپنے آب وتاب پر تھی ایک خیال دماغ ناتواں میں جاگا کیوں نہ محفلین کی ریٹ مارک کا احتساب کیا جائے -عرصہ دراز سے محفل میں اکثر ریٹنگ کے معاملے پر گفتار کے غازی اپنا فلسفہ بیان کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے نظریات ریٹنگ پر تبصرہ فرماتے ہیں۔اس لیے لڑی بنا کر ریٹنگ کے حوالے سے مکمل بحث کا اہتمام کیا جائے جہاں سیر حاصل گفتگو کی روشنی میں اپنے دلوں کے چھالے اور ناقص ریٹنگ کےغم کا شافی علاج ہوجائے۔
اس لڑی میں ہم سب محفلین کو کرنا یہ ہے اپنی ریٹنگ شیٹ کا احوال بیان کرنا ہے ۔آپ ٹائپ کرکے یا اسکرین شارٹ کے ذریعے اپنے اعمال نامے اس لڑی میں پیش کرسکتے ہیں اور اپنے مراسلے پر ملنے والی ریٹنگ پر آپ کے جو بھی جذبات ہوتے ہیں وہ بالکل سچائی کے ساتھ ہمراہ اپنی ریٹنگ شیٹ بیان کریں۔آپ کی عطا کردہ ریٹنگ محفلین کے مراسلے پر آپ کی خاموش کیفیت کا عکاس ہوتی ہے۔
تو اب آپ سب اپنی ریٹنگ کے گوشوارے لے کر حاضر ہوں تاکہ آپ اور آپ کے مراسلے محفلین کی نظر ، محفلین اور محفلین کے مراسلے آپ کی نظر میں کیا اہمیت رکھتے ہیں ذرا پتہ تو چلے کہ کون کتنے پانی میں ہے۔

آخری تدوین: