آپ کی زندگی کا اپنا مزاحیہ واقعہ ۔

صابرہ امین

لائبریرین
پڑھنے ضروری ہیں کیا؟؟؟
ویسے میں سوچ رہی تھی۔۔۔ میرے کیا یہاں تو لگتا ہے سب کی زندگی سے مزاحیہ واقعات رخصت ہو گئے۔۔۔ نہیں؟
سیما علی
صابرہ امین
لاریب مرزا
نور وجدان
اور باقی سب
مجھے غلط ثابت کرو نا پلیز
:)
بجا فرمایا بہنا ۔ ۔ کبھی ہمیں سب ایسا ہی لگتا ہے ۔ ۔ :) مشینی زندگی میں بس کام ہی کام ہے ۔ ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
آپ اسے مزاحیہ سمچھ لیں یا ہمارا شاطرانہ پن واقعہ کچھ یوں ہوا کے ہمارے آفس میں ہمارے باس کے سسر صاحب نے بحیثیت جنرل مینیجر انٹری ماری اور طرفہ ستم ان کے تمام تیروں کا نشانہ ہم تھے وجوہات کی داستان الگ ہے۔۔۔خیر ان کی ایک کوالٹی کا تو میں معترف ہوگیا وہ اب بھی ہوں اور وہ ہے ان کی لیٹر ڈرافٹنگ بڑی پرویشنل ہوتی ہے۔۔۔تو ہوا یوں کے باس نے ایک آفیشل لیٹر لکھوانا تھا انہوں نے ہمیں سمجھا دیا کہ کچھ اسطرج کا لکھ لاو ہمارے ذہن میں فورا ایک آئیڈیا آیا باس کے سسر یعنی جی ایم صاحب کے پاس گئے اور کہا سر باس نے کہا ہے ۔۔انہوں نے ہم سے کہا ثھیک ہے پھر کچھ دیر بعد ہمیں بلایا اور ایک پرنٹ آوٹ ہمیں تھما دیا کہ یہ لو۔۔۔ہم اسے پڑھتے ہوئے باس کے روم میں گئیے لیٹر نے ہمیں کافی متاٹر کیا پھر سوچا باس سے شاباشی پکی۔۔۔باس کو لیٹر دیا انہوں نے پڑھنا شروع کیا مگر یہ کیا۔۔۔ ان کے چہرے پر ناگواری کے تاٹرات ابھرنا شروع ہوئے۔۔۔پھر انہوں نے اس پر کافی کچھ قطع کیا اور اس کی جگہ دوسرا اضافہ کیا پھر ہمارے ہاتھ میں تھماتے ہوے گویا ہوئے ۔۔یار اتنا سینس تو تمہیں ہونا چاہیے یہ لومیں نے صحیح کردیا ہے اسطرح کردو ہم اپنی مسرت چھپاتے ہوئے او کے کہہ کر سیدھے جی ایم صاحب کے روم میں چلے گئے اور ا مختصر کہہ دیا کہ باس کہہ رہے ہیں ایسے کردیں۔۔۔وہ تھوڑے سے خجل سے ہوگئے اور اسی طرح تبدیلی کر کے دے دی قصہ مختصر باس نے شاباشی دی اور کہا اب بھی تو کچھ بہتر سیسنس بن رہا ہے میں نے کہا جی سر میں نے صحیح کروا لیا تھا ان سے باس نے حیرت سے ہمیں دیکھا اور استفسار کیا تو انہیں بتایا کہ جی ایم صاحب نے لکھا تھا اب تو مت پوچھیں کیا حال تھا باس کا کہنے لگے تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں میں نے کہا آپ نے پوچھا ہی نہیں تھا۔۔۔اب وہ شش و پنج میں تھے اوپر سے میں نے کانٹے کی نوک سے مرہم رکھا اور کہا سر آپ زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اسی حساب سے صحیح کیا ہو گا مگر وہ۔۔۔بے چارگی سے سر ہلا رہے تھے۔۔اور ہم اندر ہی اندر کھلکھلا رہے تھے۔۔۔۔:LOL:
اب اس کے بعد سے ہمارے بھی کسی لکھے کو ریجیکٹ نہیں کرتے۔۔۔:cool:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
۔۔وہ تھوڑے سے خجل سے ہوگئے اور اسی طرح تبدیلی کر کے دے دی قصہ مختصر باس نے شاباشی دی اور کہا اب بھی تو کچھ بہتر سیسنس بن رہا ہے میں نے کہا جی سر میں نے صحیح کروا لیا تھا ان سے باس نے حیرت سے ہمیں دیکھا اور استفسار کیا تو انہیں بتایا کہ جی ایم صاحب نے لکھا تھا اب تو مت پوچھیں کیا حال تھا باس کا کہنے لگے تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں میں نے کہا آپ نے پوچھا ہی نہیں تھا۔۔۔اب وہ شش و پنج میں تھے اوپر سے میں نے کانٹے کی نوک سے مرہم رکھا اور کہا سر آپ زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اسی حساب سے صحیح کیا ہو گا مگر وہ۔۔۔بے چارگی سے سر ہلا رہے تھے۔۔اور ہم اندر ہی اندر کھلکھلا رہے تھے۔۔۔۔

اکمل بھیا بہت بہترین واقعہ سسرُ تو سسرُ ہوتاہے جعلی ہو یا اصلی اور پھر وہ بھی اصلی اور اتنا پاور فلُ جو جی ایم بھی ہو اور خیر سے قابل بھی تو اور بھی وزن دار، آپ کی دفتری سیاست میں مہارت پر آپکی آپی خوش ہوئیں۔۔۔۔۔۔
 
Top