آپ کی زند گی کا مقصد کیا ہے؟

مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے زندگی کے مقصد ہونے پر سوال کر کے میں نے محفلین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

مقصدِ زندگی زندگی عطا ء کرنے والے نے بتایا ہے کہ نہیں پیدا کیا ہم نے جنوں اور انسانوں کو مگر عبادت کیلئے
 

arifkarim

معطل
وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون.القرآن.
زندگی کا مقصد واضح کردیا گیا ہے اور وہ اطاعت الہی ہے.اللہ کی بندگی اور مخلوق خدا سے محبت.
جی مگر اس دھاگے میں آپکی زندگی کا مقصد پوچھا گیا ہے۔ خدا نے جو مقصد بتایا ہے وہ تو سب کو معلوم ہے۔
 

arifkarim

معطل
اس جانور کو اللہ نے فہم و ادراک سے بھی نوازا ہے ۔۔۔۔جانور گندی نالی سے پانی پی لیتے ہیں ۔۔۔اور انسان جو کہ جانور ہی ہے ۔۔اپنے فہم و ادراک کی وجہ سے نہیں پیتا۔۔۔اسی لیے تو اشرف المخلوقات کہلاتا ہے کہ اللہ نے اس کے اندر میزان رکھا ہے اور اسے سمجھ بوجھ دی ہے ۔۔
مادی ترقی پر منحصر ہے۔ جن انسانوں کے پاس وسائل نہیں وہ آج بھی گندا پانی اور کھانا کھانے تک محدود ہیں۔
 

arifkarim

معطل
یقیناً دنیا میں کچھ لوگ اپنی زندگی کو کوئی مقصد دیتے ہیں اور اس کے لیے کاوش کرتے ہیں۔ جبکہ کئی لوگ اپنی زندگی کو کوئی خاص مقصد نہیں دے پاتے۔
آپ کہہ سکتے ہیں کہ مقصد حیات رکھنے اور اس کے لیے کاوش کرنے والے لوگ بنا کسی مقصد کے محض جینے والے لوگوں سے بہتر ہیں۔
یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ انسان اپنی زندگی کا مقصد خود تعین کرتا ہے گو کہ اسنے پیدا ہونا ہے یا نہیں، اسکے اختیار میں نہیں ہے۔ البتہ پیدائش کے بعد اگر صحت و وسائل مہیا ہوں تو انسان اپنی زندگی کا مقصد خود تعین کرنے پا قادر ہے۔
 

arifkarim

معطل

ربیع م

محفلین
یہ تو بنانے والے کا مقصد ہے۔ دھاگے میں آپکی زندگی کا مقصد دریافت کرنا مقصود ہے۔
میرے خیال میں بھی لڑی کا شاید یہی مقصد ہے۔
کہ۔خالق کائنات کا دیا گیا مقصد تو لازم ہے ہی !
اس کے علاوہ انسان کی زندگی کے کچھ ضمنی مقاصد ذکر۔کئے جائیں۔
 
اپ نے شاہد غور نہں کی ہوگی یہ ایات سورة الرحمن ميں ہی ہے_
برادر سورۃ رحمن میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے۔ اور ضد کرنے کی بجائے حوالہ دیں۔ ویسے ہوائی فائر نہ ماریں۔ محترم نے پہلے ہی اس کا حوالہ دے دیا ہے۔
 
Top