آپ کی زند گی کا مقصد کیا ہے؟

فرقان احمد

محفلین
اپنی زندگی کا تو ایک ہی مقصد ہے، اور وہ ہے مقصد کی تلاش! :) معلوم ہوتا ہے کہ دو دن تو اسی تلاش میں گزر گئے یا گزرنے ہی والے ہیں، اور (اگر مقصد بھیا مل جاتے ہیں) تو بقیہ دو دن اس مقصد کے حصول کے چکروں اور ممکنہ ناکامی وغیرہ وغیرہ کے سایوں میں گزر جائیں گے، دعا کیجیے گا بھائی لوگو!
 
اکمل زیدی

اب تو ایک ہی دن رہ گیا ...کیونکے ایک دن تو آپ نے یہ بتانے میں ہی ,بتا دیا....:D
 
کیا کرنے آئے ہیں دنیا میں , مقصد کیا ہے؟ آج تک پتہ ہی نہیں چلا , جب ایسی کیفیت محسوس ہوتی تو لگتا ہے کہ ‛‛تمنا کوئی نہیں شوق سارے ہیں ‛‛۔
بس اب تو جی کرتا ہے ,کرتا کیا بلکہ کافی عرصہ سے یہی کرتے ہیں محبتیں ہی محبتیں بانٹیں ,دعائیں دیں دعائیں لیں ,جو بددعا دے اُسے بھی دعائیں دیں ۔ ۔

اللہ پاک ہمیشہ ہم سب پہ اپنی رحمت رکھے ۔آمین ۔
 
انسان بھی ایک جانور ہی ہے جناب جسکی غیر معمولی ذہانت وحشی پن سے لیکر سائنس کی انمول ایجادات پر ختم ہوتی ہے
اس جانور کو اللہ نے فہم و ادراک سے بھی نوازا ہے ۔۔۔۔جانور گندی نالی سے پانی پی لیتے ہیں ۔۔۔اور انسان جو کہ جانور ہی ہے ۔۔اپنے فہم و ادراک کی وجہ سے نہیں پیتا۔۔۔اسی لیے تو اشرف المخلوقات کہلاتا ہے کہ اللہ نے اس کے اندر میزان رکھا ہے اور اسے سمجھ بوجھ دی ہے ۔۔
 
عثمان

محفلین
گستاخی معاف ۔۔۔۔آپکے اس محفل فورم پر آنے کا کیا مقصد ہے ۔۔۔؟؟؟
ہاں جی ہوتا ہے ۔۔۔۔جس طر ح آپ کے اس محفل فورم پے آنے کا کوئی مقصد ہے ۔۔۔
محفل پر آنے والا ہر شخص اپنی مرضی اور فیصلے سے آتا ہے۔ اس لیے وہ بتا سکتا ہے کہ وہ یہاں کیوں (مقصد) آتا ہے۔
جبکہ اس کے برعکس کوئی بھی شخص اپنی مرضی اور فیصلے سے اس دنیا میں نہیں آتا بلکہ لایا جاتا ہے۔ اس لیے یہ موازنہ درست نہیں ہے۔
یقیناً دنیا میں کچھ لوگ اپنی زندگی کو کوئی مقصد دیتے ہیں اور اس کے لیے کاوش کرتے ہیں۔ جبکہ کئی لوگ اپنی زندگی کو کوئی خاص مقصد نہیں دے پاتے۔
آپ کہہ سکتے ہیں کہ مقصد حیات رکھنے اور اس کے لیے کاوش کرنے والے لوگ بنا کسی مقصد کے محض جینے والے لوگوں سے بہتر ہیں۔
 
مثال کے طور پر آپ کھانا کیوں کھاتے ہیں۔جواب ظاہر ہے آپ یہ دیں گے بھوک مٹانے کے لئے
اسی طرح آپ دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں ۔کیوں گزار رہے ہیں کوئی وجہ تو ہوگی۔
اس وجہ کی وصاحت بھی کر دیں ۔۔۔زیک کے لیے آسانی ہو جائے
 
زیک

مسافر
گستاخی معاف ۔۔۔۔آپکے اس محفل فورم پر آنے کا کیا مقصد ہے ۔۔۔؟؟؟

ہاں جی ہوتا ہے ۔۔۔۔جس طر ح آپ کے اس محفل فورم پے آنے کا کوئی مقصد ہے ۔۔۔

مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے زندگی کے مقصد ہونے پر سوال کر کے میں نے محفلین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
 
اس شعر کی وضاحت کردیں اس بات سے
ویسے مشکل شعر تو نہیں۔ :)
سادہ سے الفاظ میں یہ کہ صرف کلمہ پڑھ کر یہ سمجھ لینا کہ مسلمان ہونے کا حق ادا کر دیا، یہ کافی نہیں۔ دین کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی سعی بھی کرنی ہے۔ :)
 
سائر

محفلین
سب تحریر اپنی جگہ درست ہے ..سورةالرحمن ميں الله تعالی نے فرمایا ہے (( انسان اور جن کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے )) انسان کا مقصد اور کیا ہو سکتا ہے.
 
وجی

لائبریرین
سب تحریر اپنی جگہ درست ہے ..سورةالرحمن ميں الله تعالی نے فرمایا ہے (( انسان اور جن کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے )) انسان کا مقصد اور کیا ہو سکتا ہے.
"پس اے جن وا نس اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے " سورۃ الرحمٰن میں تو یہ بیان ملتا ہے۔
 
Top