مزمل شیخ بسمل
محفلین
تمام جانداروں کی زندگی کا واحد مقصد بقا کی جہد کرنا ہے۔ ارتقائی تناظرات میں ہمیں ایسا ہی سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن جب انسان یہ سوال کرتا ہے تو اس کا مقصد برتر غرض یا غایت ہوتی ہے۔ اس سوال کی نوعیت پھر سائنسی نہیں بلکہ فلسفیانہ ہو جاتی ہے۔ البتہ چند لوگ اس سوال کے جواب کو بھی سائنسی تناظر میں دے کر ایک غیر معقول رویے کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انسانی زندگی کا بحیثیتِ فرد ایک ہی مقصد ہے۔ اور وہ مقصد تزکیۂ نفس ہے۔ اس تزکیۂ نفس کی پھر کئی ذیلی شاخیں ہو جاتی ہیں جن میں اعلی اخلاقی اقدار کا قیام، اور بہترین معاشرت کے اصولوں کی دریافت وغیرہ شامل ہیں۔
آخری تدوین: