نوجوانی میں جب میں قرآن کی تلاوت کرتا تو عجیب سی بوریت محسوس ہوتی۔ ایسا لگتا انگلش کی کوئی مشکل کتاب پڑھ رہا ہوں جس کے الفاظ تو سپیلنگ کر کے پڑھ سکتا ہوں لیکن سمجھ کچھ نہیں آتا کہ کیا پڑھ رہا ہوں۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ ٱللَّه کی کتاب ہے تو اس میں ضرور بہت اچھی باتیں ہوں گی تو میں نے اسے سمجھنا شروع کیا۔ اتفاق کی بات ہے کہ میٹرک سے پہلے میں نے عربی گرائمر ( صرف و نحو ) پڑھی ہوئی تھی۔ میرے لیے کافی آسانی ہو گئی۔ اب الحمدللہ قرآن پاک کی باقاعدہ تلاوت کرتا ہوں، بہت سکون ملتا ہے۔ کیونکہ ٱللَّه کی باتیں سمجھ آ رہی ہوتی ہیں جو دل پہ اثر کرتی ہیں۔
قرآن نے میری زندگی بدل دی۔
مجھے سورہ بقرہ سب سے زیادہ پسند ہے
۱۔ بار بار پڑھنے کی وجہ سے میرے لیے آسان ہو گئی ہے۔
۲۔ قرآن پاک کی طویل ترین سورہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
۳۔ قرآن پاک میں موجود تقریبا تمام مضامین اختصار کے ساتھ بیان ہوئے ہیں یعنی ڈائیورسٹی۔