آپ کی عجیب و غریب خواہش

جٹ صاحب

محفلین
میرے مظابق ہر شخص کی کوئی نہ کوئی ایسی خواہش ہوتی ہے جو بہت ہی عجیب ہوتی ہے اور اکثر و بیشتر تو ایسی ہوتی ہیں جو کبھی پوری ہی نہیں ہو سکتیں۔ میری بھی ہے جادوگر بننے کی۔ اگر آپ کی بھی کوئی ایسی عجیب و غریب خواہش ہے تو ضرور شئیر کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
واقعی بڑی عجیب خواہش ہے آپ کا۔

آپ کی اطلاع کے لیے جادو کرنا، جادو کروانا اسلام میں حرام ہے اور ایسا کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ اب آپ خود ہی شوچ لیں کہ جادوگر بننا کس زمرے میں آئے گا۔
 
اچھا دھاگہ ہے۔ میری خواہش ہے کہ دنیا میں موجود عربک سکرپٹس کے سارے فونٹس میرے پاس موجود ہو او عربک سکرپٹس کے حوالے سے سب پروگراموں کا جیسے کلک 2007، انڈیزاین وغیرہ میرے پاس موجود ہو اور ایک اور خواہش بھی ہے کہ کاش میں ایک اچھا خطاط ہوتا :(
 
جٹ صاحب

محفلین
واقعی بڑی عجیب خواہش ہے آپ کا۔

آپ کی اطلاع کے لیے جادو کرنا، جادو کروانا اسلام میں حرام ہے اور ایسا کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ اب آپ خود ہی شوچ لیں کہ جادوگر بننا کس زمرے میں آئے گا۔

بھئی میری خواہش ایسا ویسا جادوگر بننے کی نہیں ہے:nailbiting: میں تو بس یہ چاہتا ہوں کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جادو کے ذریعے حرکت کر سکوں جیسے ایک منٹ میں کراچی سے اپنے گاؤں وغیرہ۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پردم نکلے
میرےنکلےبہت ارمان لیکن پھربھی کم نکلے

والسلام
جاویداقبال
 
عثمان

محفلین
میری خواہش ہے کہ میں منتظم اعلیٰ بن جاؤں۔
اور تمام منتظمین کو مبتدی بنا ڈالوں۔
ہے نا عجیب خواہش!۔۔۔:noxxx:
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی میری خواہش ایسا ویسا جادوگر بننے کی نہیں ہے:nailbiting: میں تو بس یہ چاہتا ہوں کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جادو کے ذریعے حرکت کر سکوں جیسے ایک منٹ میں کراچی سے اپنے گاؤں وغیرہ۔

اس کے لیے جادو کی نہیں علم کی ضرورت ہے۔ علم کے ذریعے بھی تو یہ ہو سکتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پردم نکلے
میرےنکلےبہت ارمان لیکن پھربھی کم نکلے

والسلام
جاویداقبال

صحیح شعر ایسے ہے :

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
 
Top