آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

صابرہ امین

لائبریرین
بعض لوگ خود کال ملا کر پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ کون بول رہا/ رہی ہے۔ حالانکہ انہیں تو معلوم ہی ہونا چاہیے کہ کس کا نمبر ملایا ہے۔
کبھی کبھی یہ جملہ اس لیے بھی۔ کہنا یا سننا پڑتا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ کال کسی دوسرے نے ریسیو کی ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
کھانا پکا رہی ہوں
یا
لیپ ٹاپ پر کام کر رہی ہوں
یا
کپڑے استری کر رہی ہوں
یا کسی اور کام میں مشغول ہوں اور صاف دیکھا جا سکتا ہے
اور صاحب
کیا ہو رہا ہے؟
یا
اگر مصروف نہیں تو ایک کپ چائے مل جائے گی؟

ویسے ان باتوں کے جوابات تو نہیں لکھنے ہیں نا؟:p
 
آخری تدوین:

Gulmaily

محفلین
صابرہ جی، آپ نے تو بیربل اور اکبر کی یاد دلا دی۔ اکبر کو فکر تھی کہ ملک میں کتنے نابینا ہیں، بیربل نے کہا کہ میں شام تک بتاتا ہوں۔ اس نے بان لا کر محل کے باہر چارپائی بننا بنانا شروع کی۔ جو آتا، پوچھتا، بیربل، کیا ہورہا ہے۔ بیربل کہتا کہ اس کا نام لکھو۔ جب سارا دربار حاضر ہوگیا تو بیربل نے نابیناؤں کی فہرست بادشاہ کو دی۔ اس لسٹ میں ہر درباری اور خود اکبر کا نام بھی لکھا تھا کیونکہ اس نے بھی سوال کیا تھا کہ بیربل، کیا ہورہا ہے؟​
 

Gulmaily

محفلین
مان لیا۔ کیونکہ یہ احمقانہ باتوں کی لڑی ہے۔ :)
شکر خدا کا۔ مجھے لڑی کا مطلب تو سمجھ آیا۔ اصل میں لڑی … لڑنا … سے مؤنث کا پاسٹ بھی ہے۔لیکن محفل میں شاید یہ ڈی۔ این۔ اے یا نیکلیس جیسی چیز کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
علامہ ابن الجوزی(متوفی 597 ہجری) نے اس پر ایک پوری کتاب بنام أخبار الحمقى والمغفلين (احمقوں اور بھلکڑوں کی باتیں)تحریر فرمائی ہے۔ اس میں فرمایا ہے کہ حمق (حماقت) رعونت کی وجہ سے پیدا ہونے والا شر ہے۔
ابن جوزی نے ایک کتاب بعنوان کتاب الاذکیاء بھی لکھی تھی جس میں دانا اور عقلمند لوگوں کے لطیف واقعات بیان کیے تھے ۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ "لطائفِ علمیہ" کے نام سے کئی دہائیوں پہلے کراچی سے شائع ہوا تھا اور ایک عرصے تک میرے پاس رہا ۔
کیا اخبار الحمقٰی والمغفّلین کا ردو ترجمہ کیا جاچکا ہے ؟ اگر اب تک نہیں ہوا تو یہ کتاب عربی دان حضرات کی توجہ کی مستحق ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا ہورہا ہے اس لڑی میں ؟ :grin:

اس لڑی میں جس قسم کی ہلکی پھلکی اور مزے مزے کی روزمرہ زندگی کی باتیں ہورہی ہیں اس کے لحاظ سےلڑی کا عنوان کچھ شدید اور جارحانہ سا معلوم ہوتا ہے ۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک عالم کا کہنا ہے کہ مجھے زندگی میں آج تک کسی نے لاجواب نہیں کیا لیکن ایک عورت نے مجھے بھی لاجواب کر دیا ۔ وہ عالم کہتا ہے کہ ایک دن ایک عورت ، ایک تھال کو کپڑے سے ڈھانپے ہوئے لے کر جا رہی تھی تو میں نے اس سے پوچھا ! تھال میں کیا ہے ؟ وہ عورت بولی ! اگر بتانا ہی ہوتا تو پھر ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی ؟

منقول
احمد بھیا، ابھی میری سمجھ میں ایک بات آئی۔ ڈھانپنا ہر بار چھپانے یا پوشیدہ رکھنے کیلئے نہیں ہوتا۔ کسی کھانے پینے کی چیز کو دھول مٹی گرد، مکھیوں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی ڈھانپا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں پوشیدگی ضروری نہیں ہوتی۔ میں کچھ غلط تو نہیں کہہ گئی؟
احمد بھائی ، یاد پڑتا ہے کہ یہ واقعہ بھی ابن جوزی کی کتاب الاذکیاء میں مذکور ہے ۔ ترجمے میں بعض اوقات وہ لطیف پہلو غائب ہوجاتے ہیں کہ جو عربی الفاظ میں پوشیدہ ہوتے ہیں ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اکثر لوگ پبلک ہالیڈے کی تاریخ کے متعلق استفسار کرتے پائے جاتے ہیں۔
جیسے ، چودہ اگست کس تاریخ کو آ رہی ہے۔
ریلوے اسٹیشن پر فون کرکے لوگ جب یہ پوچھتے ہیں کہ ساڑھے سات بجے والی ٹرین کس وقت آرہی ہے تو اس پر کوئی بھی نہیں ہنستا۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کھانا پکا رہی ہوں
یا
لیپ ٹاپ پر کام کر رہی ہوں
یا
کپڑے استری کر رہی ہوں
یا کسی اور کام میں مشغول ہوں اور صاف دیکھا جا سکتا ہے
اور صاحب
کیا ہو رہا ہے؟
یا
اگر مصروف نہیں تو ایک کپ چائے مل جائے گی؟

ویسے ان باتوں کے جوابات تو نہیں لکھنے ہیں نا؟:p
اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے بھئی ؟! جب انسان کو چائے کی چیاس لگی ہو تو بینائی اور دانائی ذرا کم ہوجاتی ہیں ۔:D
 

محمداحمد

لائبریرین
کھانا پکا رہی ہوں
یا
لیپ ٹاپ پر کام کر رہی ہوں
یا
کپڑے استری کر رہی ہوں
یا کسی اور کام میں مشغول ہوں اور صاف دیکھا جا سکتا ہے
اور صاحب
کیا ہو رہا ہے؟
یا
اگر مصروف نہیں تو ایک کپ چائے مل جائے گی؟

ویسے ان باتوں کے جوابات تو نہیں لکھنے ہیں نا؟:p
سیدھا سیدھا کہا جائے تو کچھ ایسا جواب ہوتا ہوگا۔

دیکھ نہیں رہے آپ میں کتنی مصروف ہوں۔ :) :)
 

Gulmaily

محفلین
ابن جوزی نے ایک کتاب بعنوان کتاب الاذکیاء بھی لکھی تھی جس میں دانا اور عقلمند لوگوں کے لطیف واقعات بیان کیے تھے ۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ "لطائفِ علمیہ" کے نام سے کئی دہائیوں پہلے کراچی سے شائع ہوا تھا اور ایک عرصے تک میرے پاس رہا ۔
کیا اخبار الحمقٰی والمغفّلین کا ردو ترجمہ کیا جاچکا ہے ؟ اگر اب تک نہیں ہوا تو یہ کتاب عربی دان حضرات کی توجہ کی مستحق ہے۔
کتاب الاذکیاء میرے پاس بھی موجود ہے۔ نانا جی تحفے میں دے گئے تھے بہت ساری کتابیں۔آپ کو کتاب پسند ہے تو اس پر کوئی لڑی شروع کردیں۔ 💕❤️
 

Gulmaily

محفلین
کیا ہورہا ہے اس لڑی میں ؟ :grin:

اس لڑی میں جس قسم کی ہلکی پھلکی اور مزے مزے کی روزمرہ زندگی کی باتیں ہورہی ہیں اس کے لحاظ سےلڑی کا عنوان کچھ شدید اور جارحانہ سا معلوم ہوتا ہے ۔ :)
اتنی سمجھناک نہیں ہوں بھیا، جو آسانی سے دماغ میں آگیا، رکھ دیا۔ آپ تجویز کرسکتے ہیں کوئی عنوان۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اتنی سمجھناک نہیں ہوں بھیا، جو آسانی سے دماغ میں آگیا، رکھ دیا۔ آپ تجویز کرسکتے ہیں کوئی عنوان۔
مراسلات کی مناسبت سے کوئی ہلکا پھلکا سادہ سا عنوان ہو تو بہتر ہوگا ۔ مثلاً :
لو کرلو گل :grin:
آنکھیں ہیں یا بٹن :grin:
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
وغیرہ وغیرہ
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کتاب الاذکیاء میرے پاس بھی موجود ہے۔ نانا جی تحفے میں دے گئے تھے بہت ساری کتابیں۔آپ کو کتاب پسند ہے تو اس پر کوئی لڑی شروع کردیں۔ 💕❤️
افسوس، یہ کتاب اب میرے پاس موجود نہیں ۔ کتابیں سب بہت پہلے بانٹ چکا ۔
 

علی وقار

محفلین
کیا اخبار الحمقٰی والمغفّلین کا ردو ترجمہ کیا جاچکا ہے ؟ اگر اب تک نہیں ہوا تو یہ کتاب @عربی دان حضرات کی توجہ کی مستحق ہے۔
ٰحماقت اور اس کے شکار ٰ کے نام سے ترجمہ ہو چکا ہے ظہیر بھائی۔ ربط حاضر ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ کاپی رائٹ کا ایشو بنتا ہے یا نہیں، اگر ایسا کوئی ایشو ہے تو مدیران اس ربط کو حذف کر دیں۔ شکریہ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ جی، آپ نے تو بیربل اور اکبر کی یاد دلا دی۔ اکبر کو فکر تھی کہ ملک میں کتنے نابینا ہیں، بیربل نے کہا کہ میں شام تک بتاتا ہوں۔ اس نے بان لا کر محل کے باہر چارپائی بننا بنانا شروع کی۔ جو آتا، پوچھتا، بیربل، کیا ہورہا ہے۔ بیربل کہتا کہ اس کا نام لکھو۔ جب سارا دربار حاضر ہوگیا تو بیربل نے نابیناؤں کی فہرست بادشاہ کو دی۔ اس لسٹ میں ہر درباری اور خود اکبر کا نام بھی لکھا تھا کیونکہ اس نے بھی سوال کیا تھا کہ بیربل، کیا ہورہا ہے؟​
یعنی ہر دور میں ہر نورتن کے ساتھ یہی ہوتا ہے!
 

صابرہ امین

لائبریرین
ریلوے اسٹیشن پر فون کرکے لوگ جب یہ پوچھتے ہیں کہ ساڑھے سات بجے والی ٹرین کس وقت آرہی ہے تو اس پر کوئی بھی نہیں ہنستا۔ :D
لگتا ہے کہ آپ نے کبھی پاکستان میں ٹرین کا سفر نہیں کیا۔ ویسے کیا تو ہم نے بھی کبھی نہیں ہے مگر ایسے سوالات سنے ضرور ہیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
آخری تدوین:
Top