آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظاظ بھیا! یہ گزارش آپ نے علامہ باجی سے بھی کی ہے؟ ان کے نام میں بھی سارے حروف بدیسی ہیں۔
گم باجی ، بالکل ! یہ عاجزانہ درخواست میں نے ان سے بھی کی تھی۔ بلکہ وہ تمام اراکین جن کے نام انگریزی میں ہیں یا تھے اور جن سے میری مراسلت رہی میں نے ان تمام لوگوں سے یہ درخواست کی ہے ۔ میں صرف درخواست ہی کرسکتا ہوں ، نام اردو میں تبدیل کرنا یا نہ کرنا ہر رکن کا اپنا فیصلہ ہے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ارے بھئی ظہیر بھائی ڈاکٹر ہیں اور کافی مصروف رہتے ہیں۔ پھر وقت کا بھی فرق ہے۔ نئے آنے والوں کی یہاں کوئی بھی محفلیں مدد کر دیتا ہے۔ ہماری بھی شروع میں کافی لوگوں نے کی ہے ۔ اس لئے آپ کی مدد کی کوشش کی۔
صابرہ امین زندہ باد!

اگلے الیکشن میں میرے تینوں ووٹ آپ کے ہوئے ۔:D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
صابرہ باجی، اتنی سمجھدار ہوتی تو احمقانہ باتوں کا سلسلہ کیوں شروع کرتی؟ میں نے آپ کا تو ذکر ہی نہیں کیا تھا، علامہ باجی کا حوالہ دیا تھا۔ اگر آپ لوگ میری وجہ سے کہیں ان ایزی فیل کر رہے ہیں تو میں معذرت چاہتی ہوں۔ شاید میں نے بھی بدیسی نام کی بات نہیں تھی۔ خوش رہیئے۔ آپ سب سے، اور بالخصوص سیما باجی سے مل کر بہت اچھا لگا۔ شاید اتنی زیادہ اردو ابھی مجھے ہضم نہیں ہو پارہی ❤️ظاظ بھیا جواب دیتے تو زیادہ اچھا تھا۔ میں نے کبھی وکالت نہیں پڑھی۔ خطرناک مضمون ہے۔​
445031-1590586102.jpg
ہممم!
تو لیگ اسپن کے علاوہ گگلی کی بھی ماہر ہیں آپ ! بالکل ٹھیک۔ گویا بیک فُٹ پر کھیلنا پڑے گا ۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کاش اس وقت آپ کے عزیزوں کی فہرست میں شامل ہوتے! :eek:
کوئی بھی شعر، غزل کچھ سنبھال رکھا نہیں
کہ حانی پاس تھا جتنا کمال، بانٹ دیا
اکتیس بتیس سال پہلے امریکا ہجرت کے وقت کتابیں دوست احباب کو دے دی تھیں کہ انہیں یہاں ساتھ نہیں لایا جاسکتا تھا ۔ ہجرت سےپہلے بھی دو تین بار جب شعر و ادب سے توبہ کی تو تمام کتابیں بانٹ دی تھیں کہ نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لیکن یہ بانسری کم بخت تو گلے میں ایسی فٹ ہوئی کہ بانس کی حاجت ہی نہ رہی ۔ اب تو خود بخود وقت بے وقت کوئی نہ کوئی راگ الاپتی رہتی ہے۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
وللہ آپ شوہریات پر ایک کتاب کیوں نہیں لکھ مارتے؟؟!! ہم جیسی معصوم بیگمات کو صاحبوں کو سمجھنے میں کتنی آسانی ہو گی۔ ہاں اس کا اجر تو آپ کو اوپر والا ہی دے گا۔ :battingeyelashes:
کتاب تو ایک عرصے سے لکھ رکھی ہے بس بیگم شائع کروانے کی اجازت نہیں دیتیں۔
سچ کہا ہے کسی نے کہ عورت ہی عورت ذات کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔
ویسے حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ! آپ کا خلوص اور بنتِ حوا کی خیر خواہی کا جذبہ لائقِ تحسین ہے ۔
:cool:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احمد بھائی کبھی ہماری بھی غیر متوقع تعریف کریں تو ہمارا بھی یہی حال ہو گا شاید!! ان کو تو ظہیر بھائی کے علاوہ کوئی نظر ہی نہیں آتا! :grin:
ہممم ! اب تو مرچوں کی دھونی دینی ہی پڑے گی۔ :grin:

ہوشیار محمداحمد بھائی ۔ خبردار جو آپ نے یہ جلیبی کھائی۔ اس میں شیرے کے بجائے عرقِ نبولی بھرا ہے ۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اوہ تو ٰٰعزیزوں کی فہرست ٰٰ بھی بنا رکھی ہے!! ا
ایک تو یہ تجسس کہ اللہ کون کون ہے اس میں ؟ دوسرا اب کیا کیا بچ گیا ہے اور ظہیراحمدظہیر بھائی کب بانٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں!!

کاش ہمیں بھی کوئی چھوٹی موٹی اسپاٹ مل جائے اس فہرست میں۔۔۔:praying:
ایسی ویسی فہرست! آج کل صفحہ نمبر اٹھائیس چل رہا ہے ۔
آپ کی خوش قسمتی کہ کچھ ہی دیر پہلے ایک عزیز کینسل ہوگئے تو آپ کو ان کا اسپاٹ مل گیا ۔ نمبر نوٹ کرلیجئے: تین سو اٹھارہ
اگر کسی اور عزیز نے کینسل کروایا تو آپ کا نمبراوپر بھی آسکتا ہے جس کی اطلاع آپ کو بذریعہ تار ( تانبے کا لمبا تار نہیں بلکہ کاغذ والا چوکور تار) دے دی جائے گی۔
جو کتابیں بچ رہی ہیں ان میں زرعی آلات اور ان کا استعمال ، جدید مرغبانی ، بہشتی زیور ، رشیدہ کی کشیدہ کاری اور ٹیلفون ڈائرکٹری شامل ہیں ۔ کتاب کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جاتا ہے ۔
 
اگر کسی کی بات بُری لگتی تو کہتے تھے کہ زیادہ فضول بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اب تھوڑا تبدیل کردیا زیادہ سیانا بننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں اور میرا دوست ہم لوگ آپس میں مذاق مذاق میں کبھی کبھی یہ استعمال کرتے تھے ۔ لیکن ہمیں معلوم تھا کہ یہ جملہ ہم لوگ ویسے ہی بس بولتے ہیں ۔ میرے دوست نے ایک دن اِس جملے کو کسی اور پر ٹرائی کردیا وہ بندہ جب جانے لگا تو وہ کچھ بول کر گیا ہوگا اِن صاحب نے بھی بول دیا زیادہ سیانا بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ صاحب واپس آگئے اور کہا بھائی میں نے کیا سیانا پن کیا ہے بتاو پھر اِنہوں نے بڑی مشکل سے سمجھایا کہ میں یہ مذاق میں بول رہا تھا آپ نے کوئی سیانا پن نہیں کیا ہے ۔
کبھی کبھی ہنسی پھانسی بن جاتی ہے ۔
 
کبھی کبھی یہ جملہ اس لیے بھی۔ کہنا یا سننا پڑتا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ کال کسی دوسرے نے ریسیو کی ہے۔
جو کال کرے اُسے چاھئیے کہ پہلے اپنا تعارف کرائے پھر سامنے والے سے پوچھے کہ کون بات کررہا ہے ۔ کبھی کبھی ایک جیسی آواز ہونے کی وجہ سے جو پیغام آپ نے جسے دینا ہوتا ہے وہ غلط جگہ چلا جاتا ہے جب وہ بندہ اپنا تعارف کرواتا ہے تو بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
ہممم ! اب تو مرچوں کی دھونی دینی ہی پڑے گی۔ :grin:

ہوشیار محمداحمد بھائی ۔ خبردار جو آپ نے یہ جلیبی کھائی۔ اس میں شیرے کے بجائے عرقِ نبولی بھرا ہے ۔ :D
بروٹس بھائی اچانک یاد آ گئے ۔ ۔ نہ جانے کیوں؟؟
کچھ پڑوسیوں کے حقوق بھی ہوتے ہیں۔ آپ نے یہی سوچ لیا ہوتا ! :D
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ہماری ایک دوست انی پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ گئیں۔ وہاں سے آنے سے پہلے ان کے سپروائزر نے انھیں آفر کی کہ تقریباً ڈھائی سو کتابیں لے لیں ان سے۔ اس آفر سے انھوں نے صرف اس لیے فائدہ نہیں اٹھایا کہ دو لاکھ کا خرچہ تھا۔
میں کئی دن افسوس کرتی رہی اور سوچتی رہی کہ کسی طرح یہ کتابیں منگوائی جاتیں ۔۔۔۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
اکتیس بتیس سال پہلے امریکا ہجرت کے وقت کتابیں دوست احباب کو دے دی تھیں کہ انہیں یہاں ساتھ نہیں لایا جاسکتا تھا ۔ ہجرت سےپہلے بھی دو تین بار جب شعر و ادب سے توبہ کی تو تمام کتابیں بانٹ دی تھیں کہ نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لیکن یہ بانسری کم بخت تو گلے میں ایسی فٹ ہوئی کہ بانس کی حاجت ہی نہ رہی ۔ اب تو خود بخود وقت بے وقت کوئی نہ کوئی راگ الاپتی رہتی ہے۔ :)
دیکھیے تو ذرا کہ یہ محض اتفاق ہی ہے کہ ہم نے بھی اپنی اردو کی تمام کتابیں یہاں آنے سے پہلے بانٹ دیں کہ ان کو ساتھ لانا ناممکن تھا۔ بلکہ لوگوں نے مانگ لی تھیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
کتاب تو ایک عرصے سے لکھ رکھی ہے بس بیگم شائع کروانے کی اجازت نہیں دیتیں۔
سچ کہا ہے کسی نے کہ عورت ہی عورت ذات کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔
ویسے حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ! آپ کا خلوص اور بنتِ حوا کی خیر خواہی کا جذبہ لائقِ تحسین ہے ۔
:cool:
ویسے یہ بات میری بھی سمجھ میں نہیں آتی کہ پچھلے دس پندرہ سالوں میں بیگم سے پٹنے اور ڈانٹ کھانے کا " مزاح" اردو لطیفوں اور مزاحیہ شاعری کا محور بلکہ جزو لاینفک کیوں بن گیا ہے ؟!
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی ۔ :D
 
آخری تدوین:

Gulmaily

محفلین
گردش ایام کا ہیر پھیر ہے سب...
محمد عدنان اکبری نقیبی جیسے طول و عرض پر جگہ گھیرنے والے نام کو معان کہہ کر اسی گز کے کوارٹر تک محدود کرنے کا تمغہ...
ظہیر احمد ظہیر...
ظاظ...
اوپر سے بھیا کہہ کر خود سے جونئیربھی بنادیا...
ویسے محتر مہ گل بکاؤلی صاحبہ کی عمر عزیز خیر سے کیا رہی ہوگی!!!
پچھلے ملینیئم میں تو صرف ڈیڑھ سو سال کی تھی میں۔ اب اتنا حساب کتاب نہ جانوں ہوں میں۔ملینیئم سنا ہے چار سو سال کا ہوتا ہے، ایک اضافی لیپ ایئر کے ساتھ۔
 

Gulmaily

محفلین
وللہ آپ شوہریات پر ایک کتاب کیوں نہیں لکھ مارتے؟؟!! ہم جیسی معصوم بیگمات کو صاحبوں کو سمجھنے میں کتنی آسانی ہو گی۔ ہاں اس کا اجر تو آپ کو اوپر والا ہی دے گا۔ :battingeyelashes:
زیادہ بہتر ہوگا کہ بیگمات کو ہی ……… میرا مطلب تو آسان سا ہے 😁
 
Top