فاتح
لائبریرین
بارے، کاروں کا کچھ بیاں ہو جائے
میرے خیال میں "اپنی اپنی گاڑی" کی طرح "اپنی اپنی پسندیدہ گاڑی" کی بھی ایک لڑی ہونی چاہیے جہاں ان کاروں کا ذکر ہو جو آپ کے پاس ہوں یا نہ ہوں لیکن آپ کو پسند ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ پسند تبدیل بھی ہو جاتی ہے۔مثلاً مجھے ان دنوں بی ایم ڈبلیو کی آئی 8 بے حد پسند آ رہی ہے لیکن جب تک ڈیڑھ لاکھ ڈالرز نہ ہوں خرید نہیں سکتا اور یوں بھی ان دنوں میں پاکستان میں ہوں تو یہاں امپورٹ، ڈیوٹی اور ٹیکس وغیرہ شامل کر کے تو تین سے چار کروڑ تک کی بن جائے گی یعنی نہ نو من تیل ہو گا اور نہ رادھا ناچے گی۔

آخری تدوین: