آپ کے ادبی ذوق کی آزمائش۔۔۔۔

تیشہ

محفلین
اور کیا ۔ ۔۔ اب اتنا بھی ناں کریں ہم
animated0122.gif
 

امن ایمان

محفلین
بے صبری لڑکیوں لو جواب پڑھو ;)

اگر آپ نے دوسرے شعر کو پسند کیا ہے تو اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آپ کا ذوقِ شاعری بہت معمولی سا ہے۔آپ سہل پسند طبعیت کے حامل ہیں مشکل کاموں سے جی چرانے کا غلبہ رہتا ہوگا۔آپ طبعیت کے اعتبار سے سادہ لوح کہے جا سکتے ہیں اس کے نتیجے میں آپ کو نقصان بھی ہوتا ہوگا۔آپ کے اندر ذہانت کچھ خاص نہیں اس لیئے آپ کی شخصیت لوگوں پرکوئی عمدہ امیج نہیں بناتی ہوگی ۔آپ کے لیئے ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی شخصیت سازی پر توجہ دیں اور اپنے بارے میں خوش فہمیوں سے باہر آئیں۔

[/LEFT]


افففففففففففففف اللہ توبہ۔۔۔شب اتنااااااااااااااااااااااااااا جھوٹ ۔۔۔یہ لکھا کس نے ہے۔۔۔؟ جلدی اسے میرے سامنے لے کر آئیں۔۔:g
میں ایسی نہیں ہوں نااااااااااااااااااااا میری ذہانت کے معترف تو اب دشمن بھی ہونے لگے ہیں۔۔:c ماو جلدی آئیں۔۔۔ہم مل کر شب کی پٹائی لگاتے ہیں۔ :b اوہ بوچھی باجو بھی متاثرین میں شامل ہیں :grin: کوئی بات نہیں باجو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آپ کے ساتھ ہوں۔۔۔بلکہ مجھے خیال آیا،،۔۔ماو وہ جو میں نے اپنے بلاگ پر شخصیت بوجھنے والی ڈھیروں ڈھیر پوسٹس لکھی ہیں۔۔۔وہ یہاں نہ پوسٹ کردوں۔۔۔اور ایک نئی جنگ کا آغاز کروں۔۔۔کیوں آپ کا کیا خیال ہے۔۔؟؟؟ :grin:
 

تیشہ

محفلین
اوہ بوچھی باجو بھی متاثرین میں شامل ہیں کوئی بات نہیں باجو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آپ کے ساتھ ہوں۔۔۔بلکہ مجھے خیال آیا،،


:( یہ رزلٹ صیح نہیں ہے امن ۔ ۔۔ ۔
animated0137.gif
 

جیا راؤ

محفلین
اِک قیامت کہ تُلی بیٹھی ہے پامالی پر
یہ گزرے تو بیان قد و قامت کریں ہم۔

واہ۔ ہمارا ادبی ذوق اتنا اچھا ہے۔:grin:
 

جیا راؤ

محفلین
اگر آپ نے پہلے شعر کو پسند کیا ہے تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا ذوقِ شاعری خاصا بلند ہے آپ کو اچھے اور عمدہ شعروں کی پہچان ہے۔آپ کی شخصیت میں سنجیدگی ہے بہت زیادہ ہنسی آپ کو پسند نہیں۔آپ کی قوتِ مشاہدہ بھی عمدہ ہے اور آپ کے اندر خوبصورت چیزوں کو سمجھنے اور انہیں چاہنے کا ذریعہ بھی ہے۔آپ کے اندر ایک اچھے منتظم کی صلاحیت ہے۔آپ کام اپنے طریقے سے کرتی یا کرتے ہوں گے۔ایک خاص نوع کی انفرادیت بھی آپ میں پائی جاتی ہوگی بھیڑ میں آپ کی شخصیت ضم نہیں ہوتی ہوگی بلکہ اپنی پہچان بناتی ہوگی۔بات چیت میں محتاط رہنے کی عادت ہوگی بدنظمی آپ کو اچھی نہیں لگتی ہوگی دوسروں پر ہمیشہ عمدہ امپریشن دینے کی لگن دل میں ہوگی ۔محافل میں آپ کو پسند کیا جاتا ہوگا البتہ یہ ممکن ہے کہ آپ ذرا زود رنج ہوں۔غصّہ بھی آپ کی شخصیت کا ایک حصّہ ہے۔

اتنے۔ :grin:
 

ابن جمال

محفلین
ویسے جب رزلٹ پڑھ چکاہوں تومجھے کہنا چاہئے کہ پہلا شعر ہی پسند ہے لیکن ایمان کی بات تویہ ہے کہ مجھے دوسرا شعر پسند ہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ہم تو ضرور بالضرور پہلا شعر ہی پسند فرماتے ۔۔۔۔۔ وزن جائے بھاڑ میں ۔۔۔ آخر ہمیں اپنی شخصیت زیادہ پیاری ہے ۔۔۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
محمد بلال اعظم کی کاروائی معلوم ہوتی ہے ۔۔۔ اور ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔ کس معصومیت سے استفسار بھی کر رہے ہیں؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم کی کاروائی معلوم ہوتی ہے ۔۔۔ اور ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔ کس معصومیت سے استفسار بھی کر رہے ہیں؟

ابھی محفل پہ مجھے آئے جمعہ جمعہ چار دن بھی نہیں ہوئے اور 3 سال پرانا دھاگہ بھی ڈھونڈ نکالا، داد دیجیے مجھے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
یہاں داد وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔۔۔۔۔ لیجیے ساڑھے تین پاؤ میری جانب سے ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی محفل پہ مجھے آئے جمعہ جمعہ چار دن بھی نہیں ہوئے اور 3 سال پرانا دھاگہ بھی ڈھونڈ نکالا، داد دیجیے مجھے۔
جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوتے ہیں،
کچھ تو شہزاد نے داد دے دی ہے، کچھ میری طرف سے قبول فرمائیں اور مزید پرانے دھاگے نکالیں کہ اسی بہانے پرانی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔
 
Top