یہ دھاگہ دیکھا تو بے اختیار پورا پڑھ ڈالا
میرے دوستوں میں اچھے اور بہت اچھے دوست تو آج بھی شامل ہیں جن میں سے بیشتر اردو محفل پہ آکر ملے ، میرے بچپن کے دوست جو سب کراچی میں ہیں لیکن جنہیں میں نے اپنا بہترین دوست سمجھا اور ان کے ساتھ اپنی ہمت کے مطابق بہترین ہوکر چلا انہوں نے بہت نقصان اور دُکھ دیا جس کی وجہ سے اب میں صرف کام کی بات تک محدود ہوگیا ہوں ۔۔ لیکن پھر ایک دوست ایسا جس نے بہترین ہونے دوست ہونے کا ثبوت دیا شیخ ثاقب حسین ۔۔ اس وقت میرے کام آیا جب میں تو کیا کوئی بھی نہیں سوچ سکتا تھا ۔۔ میں اپنی عادت سے مجبور ہوں کہ بلا وجہ کسی سے رابطہ نہیں کرتا لیکن وہ میرا دوست زبردستی رابطہ کرلیتا ہے میں فون نا اٹھاؤں تو میرے بھائی کو کال کرلیتا ہے میں غصہ کروں تو پروا ہی نہیں کرتا ۔۔
میرا بہترین دوست ثاقب حسین اس کے علاوہ محفل اور بچپن کے چند اچھے دوست باقی سب کام کی حد تک جاننے والے