وعلیکم السلام
یہ بات پاکستان میں بہت مشہور ہے کہ وہاں کالا جادو کروانا بہت سستا اور آسان ہے جبکہ اسکا توڑ بہت مہنگا اور مشکل
ویسے اس ٹاپک پر خوب ساری بحث ہونی چاہیے اور آپ سے وہ سارے تجربات سننے چایہیں۔ یہ میرا پسندیدہ موضوع بھی ہے ویسے
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
ہمارا پاکستان بے چارہ تو ویسے ہی بدنام ہے کہ
اک تو کھلے عام جادو ٹونے کی کاٹ پلٹ کے ماہروں کے اشتہارات پڑھ کر
ویسے ہی بندہ نفسیاتی مریض بن جاتا ہے ۔
دوسرے خواندگی بہت کم ہے ۔ اور توہمات سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں ۔
مجھے سعودی عرب میں تلاش رزق کرتے 18 سال ہو چکے ہیں ،
جتنا یہ جادو ٹونہ پر یقین یہاں ہوتا ہے ۔
اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔
سوڈانی مشہور ہیں سحر کرنے میں ۔
اور پاکستانی انڈین اس کی کاٹ پلٹ کے ۔
جو اپنے آپ کو جہنم کا ایندھن بنانا پسند کرے اس کے لیے جادو سیکھنا اور کرنا بہت آسان ہے ۔
یہ پڑھ کر بتائیں کہ کیا عنوان ہو اس کا ۔ ؟
سارا دن مزدوری کر کے تھکا ہارا کمرے میں آیا ہی تھا کہ حاجی صاحب آ گئے ۔ اور کہنے لگے کہ آج پھر آپ کی بھابھی کو جانے کیا ہوا ہے ۔ ساری رات اور دن پریشان کرتی رہی ہے ۔ اللہ سدا شادو آباد رکھے اک تو بھابھی میرے مینجر کی بیوی ہیں اور دوسرے جمعرات جمعے کو کھانا وغیرہ بھی پکا کر بھیج دیتی ہیں ۔
حاجی صاحب کی پریشان صورت دیکھ کر چل پڑا ان کے ساتھ ۔ اور ساتھ ہی ان سے چائے کی فرمائیش کر دی ۔ حاجی صاحب نے فرمایا مجھے کھانا نہیں ملا آپ چاءے مانگ رہے ہیں ۔ جا کر بھابھی جی کو سلام کیا ۔ اور پوچھا کیا ہوا ہے ۔ کیوں پریشان ہیں ۔ وہ خاموش رہیں تو حاجی صاحب کہنے لگے کہ بھائی صاحب چائے کی فرمائیش کر رہے ہیں ، چائے ہی بنا دو ۔ بھابھی جی نے چائے بنائی ۔ چائے پیتے ہوئے حاجی صاحب نے پوچھا بھائی کیا محسوس کیا ۔ میں نے کہا ذرا صبر کریں ابھی موکل حرکت میں ہیں ۔ مجھے صرف اتنا علم تھا کہ جمعہ والے دن حاجی صاحب کے اک عزیز جو پاکستان سے واپس آئے تھے ۔ انھیں ملنے آئے تھے ۔ اور ان کے جانے کے بعد بھابھی جی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی ۔ میں نے فلاں صاحب کیا کیا لائے تھے پاکستان سے آپ کے لئے ۔ بھابھی جی جھٹ سے اک مٹھائی کا ڈبہ جس میں برفی تھی اور ساتھ میں دو زنانہ سوٹ اک کے ساتھ کالے رنگ کی زیادتی والا ڈوپٹہ تھا ۔ حاجی صاحب کہنے لگے کہ بھائی جی یہ کہتی ہے کہ تمہاری اماں نے کچھ کروا کر بھیجا ہے ۔ وہ مجھے خوش نہیں دیکھنا چاہتیں ۔ میں نے کہا حاجی صاحب بہتر ہے کہ آپ یہ کپڑے یہاں اپنے کسی عزیز کو گفٹ کر دیں ۔ اور یہ مٹھائی میں لے جاتا ہوں ۔ اور بھابھی جی آپ ایسا کریں کہ نماز پڑھ کر اک تسبیح درود شریف کی پڑھیں ۔ مٹھائی کا بند ڈبہ لیکر میں واپس اپنے کمرے میں ۔ اور ابھی کچھ دیر پہلے حاجی صاحب شکریہ ادا کرنے کے لیے مٹر گوشت کی پلیٹ دے گئے ہیں ۔ کہ بھابھی اب بالکل ٹھیک ہیں ۔ بھابھی اور حاجی صاحب کی والدہ آپس میں بہنیں ہیں ۔
(کچھ تفصیل سنسر کر دی ہے کہ وہ ذاتیات میں شامل ہے )
بزرگوں کی عطا ہے کہ
کسی کو کبھی جادو ٹونہ کا شک و شائبہ ہو تو ۔
سورہ البقرہ کی تلاوت پر مداومت کرے ۔ خود نہ پڑھ سکے تو کسی کو پڑھتا ہوا سن لیا کرے ۔
سورہ الفلق و سورہ الناس یاد کر کے خود پڑھے ۔
ساتھ میں ( حسبنااللہ و نعم الوکیل ۔ نعم المولی نعم النصیر ) کا ورد رکھے اور درود شریف پڑھ کر اللہ سے سکون قلب کی دعا کیا کرے ۔ کوئی جادہ کالا نیلا پیلا اثر نہیں کرتا ۔ بے شک اللہ تعالی ہر شئے پر قادر ہے ۔
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب