وعلیکم السلام اور جزاک اللہ
مجھے یہ بتائیں کہ یہپیج /مسیج میں اپنی بہن کو کیسے میل کروں
مرچوں والا ٹوٹکہ امی بھی کرتی تھیں پر مجھے وہ شرک لگتا ہے ۔
رہی کاغذ مین بال لپیٹ کر جلانے کی بات تو اس سے کاغذ کے جلنے کی بو تو ائے گی ہی نا
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
ماشااللہ
اس سوال نے سچ میں مجھے متاثر کیا ہے ۔
اللہ تعالی نے آپ کو بہت تیز دماغ سے نوازا ہے ۔
اور ساتھ میں بال کی کھال اتارنے کا سلیقہ بھی ۔
میرے علم میں جو تھا وہ آپ کو بتا دیا ۔
کہنے والے کہتے ہیں کہ
انسانی بال جلنے پر انتہائی تیز بدبودار بو آتی ہے ۔
اور دوسری تمام بوؤں پر حاوی ہوتی ہے ۔
سب سے اہم نکتہ یہ کہ
مسحور انسان کی قوت ارادی بالکل ختم ہو چکی ہوتی ہے ۔
اس کی سوچ پراگندہ اور یقین ڈانواں ڈول ہو چکا ہوتا ہے ۔
اور اس کے علاج کا سب سے پہلے مرحلہ اس کے یقین کو دوبارہ قائم کرنا ہوتا ہے ۔
اور عامل حضرات مریض سے کچھ انوکھی اور عجیب سی حرکات کرواتے ہیں ۔
جن کے رزلٹ عامل حضرات پہلے ہی دیکھ تیار کر چکے ہوتے ہیں ۔
اور مریض ان رزلٹ کو دیکھ کر یہ یقین کرنے لگتا ہے کہ
اب میری جان اس سحر سے چھوٹ جائے گی ۔
اور جب یقین قائم ہوا تو پھر
معوذتین اور قران کی کچھ مخصوص آیات
جن میں اللہ کا جلال و جمال کا اظہار ہے ۔
اور انسان کی کمزوری اور بے بسی اپنی آخری حد پر ہے ۔
ان آیات کو مسحور سے یا اس کے کسی بزرگ سے ذکر کر وا کر
یا
پانی دودھ شربت پر ذکر الہی کے بعد پھونک مار کر مسحور کی غذا میں شامل کر دیا جاتا ہے ۔
اکثر اوقات کوئی مخصوص کلمہ لکھ کر بطور تعویذ دے دیا جاتا ہے ۔
میرا جہاں تک ذاتی مشاہدہ ہے ۔ (ہو سکتا ہے درست نہ ہو )
کہ اکثر جادو و ٹونہ کے شکار نماز و قران سے دور ہو جاتے ہیں ۔
اور اکثر تو ایسے ہوتے ہیں کہ نادانی میں یا جان بوجھ کر کچھ ایسی حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں
جو اللہ کے غضب کا باعث ہوتی ہیں ۔
اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنی عبادت و زھد پر بہت گھمنڈ ہوتا ہے ۔
اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو سچے دل سے اللہ کی عبادت کرتے ہوئے اللہ کی آزمائیش میں آ جاتے ہیں ۔
اللہ ہی اپنی سب حکمتوں کو بہتر جانتا ہے ۔
کہ اگر مسحور سحر کے اثر سے بالکل دیوانہ نہ ہو چکا ہو تو
اگر وہ نماز کی پابندی ایسے کرے کہ تکبیر اولی کو نہ گنوائے ۔
اور اذان کی آواز سنتے ہی جائے نماز بچھا لے ۔
اور مسنون سنت و نفل پڑھ کر درود شریف پڑھ کر قران پاک کی تلاوت کرے ۔
یا پھر کسی اللہ کے نبی علیہ السلام کی کوئی دعا جو اللہ نے انہیں سکھلائی ہے ۔
کسی تسبیح پر لاتعداد کی نیت سے ذکر کرے ۔
اور جیسے ہی اقامت نماز ہو ۔
سورہ الناس پڑھ کر اپنے سینے پر پھونک مار لے ۔
اور فرض نماز ادا کرے ۔
انشااللہ
شیطان ناکام رہے گا ۔
اور انسان آزمائیش میں سرخرو ۔
اگر مسحور دیوانہ ہو یا کسی کی بات ہی نہ سنتا ہو
تو پھر گھر کا کوئی بزرگ یہ عمل کر کے مسحور پر پھونک دیا کرے ۔
اللہ تعالی ہم سب پر اپنا کرم رکھے آمین
نایاب