آپ کے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
wow how romantic :grin: سب شوہروں کو آپ کے پاس بھیجنا چاہیے کہ کچھ سیکھیں خاص کر میرے والے کو :laughing:تفصیل پڑھنے سے میں نہیں ڈرتی بلکہ آپ تو میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر آپ کے جوابات پڑھتی ہوں۔ 2006 سے آپ محفل کو جانتے ہیں اور ممبر 2008 میں بنے :eek: :confused:
ہمم ظفری کا انداز تحریر ہے ہی ایسا کہ کوئی متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا ۔ پر ظفری کی پوسٹ کی ہوئی شاعری تو خاصی درد اور آہوں سے بھرپور ہوتی ہے اور آپ نے وہ شاعری سیلکٹ کی بھابھی کو سنانے کے لیے :eek:

باقی تفصیل کا شدت سے انتظار رہے گا :)

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ تعالی آپ پر سدا مہربان رہے آمین
ڈاکٹرز کی مثال ناریل جیسی ہوتی ہے ۔
جس کا بیرونی چھلکا توکھردرا اورریشوں سے بھرپور ہوتا ہے ۔
لیکن اس کے اندر موجود سفید نرم گری اور میٹھا پانی ۔
اپنی خوشبو اور لذت میں لاجواب ہوتا ہے ۔
" یہ عشق نہیں آسان "
کہ
" عشق کیا نہیں جاتا ۔ ہو جاتا ہے "
کرنے میں اپنی غرض شامل ہوتی ہے ۔
اور ہونا کسی کی توجہ و خلوص سے منسلک ۔
یہ اللہ کا کرم ہے کہ میری تحریر کی آپ نے تعریف کی ۔
بہت شکریہ ۔ ( کچھ اصلاح بھی کر دیا کریں )
شائید ابھی بھی محفل اردو کا بذریعہ " یاہو سرچ ) خاموش قاری رہتا ۔
یہ تو میرے اک بہت معصوم سادہ دل دوست " محترم جناب عزیز امین جی " کی ضدتھی کہ آپ محفل میں شریک ہوا کریں ۔
مزے کی بات یہ ہے کہ انہیں محفل اردو کا رکن میں نے بنوایا تھا ۔
میں ان سے کہتاتھا میں کیا لکھوں گا ۔ کیسے لکھوں گا ۔ لیکن ان کی ضد پوری کرنا ہی پڑی ۔
سو 2008 میں ڈرتے ڈرتے داخلہ لیا ۔
" محترم شمشاد بھائی " نے شروع شروع میں بہت اپنائیت اور خلوص نوازا ۔
اور پھر محفل اردو پر نایاب دستیاب ہو گیا ۔
بسلسلہ تلاش رزق پردیس آنا پڑا ۔ تو دل نایاب جان نایاب کے پاس پاکستان چھوڑ آیا ۔
اور آپ جانیں ہی کہ ہجر کا صحرا دکھ و وچھوڑے کی بانسری کی لے سے گونجتا رہتا ہے ۔
پھرصرف " محترم ظفری جی " کی لکھی شاعری ہی نہیں
بلکہ آپ سب محترم ہستیوں کی لکھی نثر و نظم سے اپنی پسند کا مواد چراتا رہا ۔
اور سناتا رہا ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
ابھی ظفری کو اطلاع کرتا ہوں کہ آپ کی شاعری پڑھکر یہ حالات ہوئے تو اس کی بخشش کا سبب تو بن ہی جائے گی اس کی شاعری۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بے شک سچ کہا ۔
جس کلام سے خیر کی خوشبو پھیلے وہ بخشش کا سبب ۔
آپ کے لکھے کلام سے بھی بہت مستفید ہوا ہوں ۔
آپ بھی شامل ہیں دلداروں میں ۔
نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

شکریہ ناباب بھائی یہ آپ کی محبت ہے ورنہ میں کیا اور میری اوقات کیا۔
 
نایاب

لائبریرین
و علیکم السلام

شکریہ ناباب بھائی یہ آپ کی محبت ہے ورنہ میں کیا اور میری ہستی کیا۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
چراغ اپنے وجود میں موجود تیل کو اک فلیتے کے سہارے روشن رکھتا ہے ۔
اور اس چراغ سے بکھرنے والے روشنی کے نور سے آس پاس کی تاریکی چھٹ جاتی ہے ۔
اس لیئے ہی چراغ کو روشنی سے بے خبر رکھ کر غرور سے بچایا گیا ہے ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ تعالی آپ پر سدا مہربان رہے آمین
ڈاکٹرز کی مثال ناریل جیسی ہوتی ہے ۔
جس کا بیرونی چھلکا توکھردرا اورریشوں سے بھرپور ہوتا ہے ۔
لیکن اس کے اندر موجود سفید نرم گری اور میٹھا پانی ۔
اپنی خوشبو اور لذت میں لاجواب ہوتا ہے ۔
" یہ عشق نہیں آسان "
کہ
" عشق کیا نہیں جاتا ۔ ہو جاتا ہے "
کرنے میں اپنی غرض شامل ہوتی ہے ۔
اور ہونا کسی کی توجہ و خلوص سے منسلک ۔
یہ اللہ کا کرم ہے کہ میری تحریر کی آپ نے تعریف کی ۔
بہت شکریہ ۔ ( کچھ اصلاح بھی کر دیا کریں )
شائید ابھی بھی محفل اردو کا بذریعہ " یاہو سرچ ) خاموش قاری رہتا ۔
یہ تو میرے اک بہت معصوم سادہ دل دوست " محترم جناب عزیز امین جی " کی ضدتھی کہ آپ محفل میں شریک ہوا کریں ۔
مزے کی بات یہ ہے کہ انہیں محفل اردو کا رکن میں نے بنوایا تھا ۔
میں ان سے کہتاتھا میں کیا لکھوں گا ۔ کیسے لکھوں گا ۔ لیکن ان کی ضد پوری کرنا ہی پڑی ۔
سو 2008 میں ڈرتے ڈرتے داخلہ لیا ۔
" محترم شمشاد بھائی " نے شروع شروع میں بہت اپنائیت اور خلوص نوازا ۔
اور پھر محفل اردو پر نایاب دستیاب ہو گیا ۔
بسلسلہ تلاش رزق پردیس آنا پڑا ۔ تو دل نایاب جان نایاب کے پاس پاکستان چھوڑ آیا ۔
اور آپ جانیں ہی کہ ہجر کا صحرا دکھ و وچھوڑے کی بانسری کی لے سے گونجتا رہتا ہے ۔
پھرصرف " محترم ظفری جی " کی لکھی شاعری ہی نہیں
بلکہ آپ سب محترم ہستیوں کی لکھی نثر و نظم سے اپنی پسند کا مواد چراتا رہا ۔
اور سناتا رہا ۔
نایاب

وعلیکم السلام

آپ مرد ہیں تومرد کی ہی تعریف کرینگے نا :(

:eek::eek::eek:میں اور آپ کی اصلاح :blushing: کیوں شرمندہ کرتے ہیں
اللہ جلد ہی آپ کے ہجر کو وصال میں بدلیں گے:)
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

آپ مرد ہیں تومرد کی ہی تعریف کرینگے نا :(

:eek::eek::eek:میں اور آپ کی اصلاح :blushing: کیوں شرمندہ کرتے ہیں
اللہ جلد ہی آپ کے ہجر کو وصال میں بدلیں گے:)

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آپ کو آمین
تعریف تو صرف اللہ کی
جو بے نیاز مالک و خالق کائنات ہے۔
ہم انسان تو
" کند ہم جنس باہم جنس پرواز
چڑی با چڑی ۔۔۔ باز با باز "
ویسے یہ صرف اک مرد کی تعریف نہیں تھی ۔
اک مسیحا کی تعریف تھی ۔
میری بہنا شرمندگی کیسی ؟
علم و عقل کسی کی میراث تو نہیں ۔
یہ تو بطور انعام عطا ہے انسان کو
اس علیم و خبیر ذات کی جانب سے
جو رحمان و رحیم ہے ۔
اک ایسا انعام جو تقسیم کرنے سے بڑھتا ہی جاتا ہے ۔
سیکھنے والے تو اک بچے سے بھی سیکھ لے لیتے ہیں ۔
آپ تو ماشااللہ عقل سلیم سے نوازی ہوئی ہستی ہیں ۔
اللہ آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے آمین
آمین
انشااللہ
یہ ہجر و وصال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" اے ہنجو اساں آپ خریدے ۔ "
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
ظفری بس آتے ہی ہوں گے۔ تھوڑا انتظار فرما لیں۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
لفظ انتظار کے ساتھ ہی اس چار دن کی زندگی کی شروعات ہوتی ہے ۔
عظیم لوگ چھوٹے چھوٹے سٹاپوں پر رک وقت ضائع نہیں کرتے،
وہ علم رکھتے ہیں کہ یہ انتظار کیا بری بلا ہے ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آپ کو آمین
تعریف تو صرف اللہ کی
جو بے نیاز مالک و خالق کائنات ہے۔
ہم انسان تو
" کند ہم جنس باہم جنس پرواز
چڑی با چڑی ۔۔۔ باز با باز "
ویسے یہ صرف اک مرد کی تعریف نہیں تھی ۔
اک مسیحا کی تعریف تھی ۔
میری بہنا شرمندگی کیسی ؟
علم و عقل کسی کی میراث تو نہیں ۔
یہ تو بطور انعام عطا ہے انسان کو
اس علیم و خبیر ذات کی جانب سے
جو رحمان و رحیم ہے ۔
اک ایسا انعام جو تقسیم کرنے سے بڑھتا ہی جاتا ہے ۔
سیکھنے والے تو اک بچے سے بھی سیکھ لے لیتے ہیں ۔
آپ تو ماشااللہ عقل سلیم سے نوازی ہوئی ہستی ہیں ۔
اللہ آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے آمین
آمین
انشااللہ
یہ ہجر و وصال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" اے ہنجو اساں آپ خریدے ۔ "
نایاب

اس جملے کا مطلب سمجھائیں

نایاب بھائی آجکل تو سب مڈل ایسٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں پھر آپ کیوں نہیں بلا لیتے ان کو۔
 
نایاب

لائبریرین
اس جملے کا مطلب سمجھائیں

نایاب بھائی آجکل تو سب مڈل ایسٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں پھر آپ کیوں نہیں بلا لیتے ان کو۔

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد و آباد رہیں آمین
ہم انسان تو
" کند ہم جنس باہم جنس پرواز
چڑی با چڑی ۔۔۔ باز با باز "

آپ نے پچھلے مراسلے میں لکھا تھا کہ
آپ مرد ہیں تومرد کی ہی تعریف کرینگے نا
سو بطور مذاق یہ جملہ لکھ کر آپ کی بات کی تصدیق کی تھی ۔
ویسے یہ جملہ کثیر الاستعمال جملہ ہے ۔
اور ہر جذبہ انسانی کے ساتھ اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
چاہے شخصیت کی عکاسی ہو
چاہے کردار کی
چاہے مزاج کی
بطور طنز بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
عمومی طور پر اس کا مطلب یہی ہے کہ ۔
ہر جنس (جاندار شئے ) اپنی ہی جیسی جنس کا ساتھ دیتی ہے ۔
جہاں تک فیملی کو ساتھ رکھنے کی بات ہے ۔
میں نے خود یہاں رکھنا مناسب نہیں سمجھا ۔
اک تو بچوں کی تعلیم پاکستان میں یہاں کی نسبت بہت بہتر ہے ۔
اور دوسرے کچھ عائلی مجبوریاں تھیں ۔
جو اب اللہ کے فضل و کرم سے کچھ حل ہو چکی ہیں ۔
اور باقی بھی انشااللہ حل ہو جائیں گی ۔
یقین ہے کہ
ہم دو کا یہ جہاد ہجر انشااللہ پانچ کا مستقبل سنوار دے گا ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

شکریہ سمجھ آگیا اب اچھے سے :)

آں ہاں تو آپ کے پانچ بچے ہیں۔
انشاءاللہ لیکن مجھے آپ کی آخری بات سے کچھ کچھ اختلاف ہے لیکن پھر بھی مجھ سے زیادہ آپ بہتر سمجھ رکھتے ہیں
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم
تعبیر بہنا
اس سے پہلے کہ آپ کچھ اور نعرے لگا کر مجھ سے سچ اگلوائیں ۔
میں اقبالی بیان دے دیتا ہوں ۔
سن 2006 کے شروع تک مجھ ان پڑھ کو کمپیوٹر تو کیا ۔ کی بورڈ کی کیز کا بھی علم نہیں تھا ۔
پاکستان میں میری نصف بہتر کی خالہ زاد بہن کے پاس کمپیوٹر تھا ۔
ان بہن کے صاحب بھی پردیس میں تلاش رزق میں مشغول تھے ۔
وہ ان کے ساتھ یاہو پر بات کیا کرتی تھی ۔
میرا رابطہ اپنی نصف بہتر کے ساتھ ٹیلی فون اور خط و کتابت پر تھا ۔
اور اس نے اپنی خالہ زاد بہن سے یاہو استعمال کرنا سیکھ کر
اک خط میں حکم صادر کیا کہ
"پی سی خریدو اور یاہو کی آئی ڈی بناؤ ٹیلی فون کا خرچہ بچے گا "
"حکم حاکم مرگ مفاجات "
اسکی خواہش کی تکمیل لازم تھی ۔ سو پی سی خرید لیا ۔
اور اک نیٹ کیفے والے دوست سے یاہو چلانا سیکھ لیا ۔
اسے لمبے لمبے خط لکھنا میری پسندیدہ عادت تھی ۔
روز کچھ نا کچھ لکھتا تھا ۔ اور ہفتے کے آخری دن سب لکھا کانٹ چھانٹ کر اسے پوسٹ کر دیتا تھا ۔
اب یاہو پر براہ راست روزانہ بات ہونے لگی ۔
اب خط تو پورے ہفتے کی سعی سے لکھے جاتے تھے ۔
یاہو پر اتنی شعر و شاعری کہاں سے کرتا ۔
خواتین پاکیزہ شعاع اخبار جہاں سے پڑھ پڑھ کر لکھنا اور سنانا ۔
بہت دقت طلب کام تھا ۔
اک دن ویسے ہی عربی زبان میں اس کا نام لکھ کر انٹر نیٹ میں سرچ کر دیا ۔
اور جو رزلٹس کھلے ان میں سب سے اوپر اک مشہور نظم کا مصرعہ اردو میں لکھا تھا ۔
اس پر کلک کیا تو اردو محفل کے گلشن میں داخل ہو گیا ۔
سب سے پہلی نظر محترم جناب ( " ظفری بھائی " ) پر پڑی ۔
بس پھر کیا تھا ۔ ان کی لکھی اک خوبصورت نظم اپنی نصف بہتر کو پڑھ کر سنائی ۔
وہ بھی خوش اور میں بھی ۔
کافی عرصہ تک صرف پسندیدہ شاعری والا حصہ زیر مطالعہ رہا ۔
پھر اردو محفل کے گلشن کی دل جمعی سے سیر شروع کر دی ۔
اور اک ایسے چمن سے روشناس ہوا ۔
جہاں پر کھلے پھول زندگی کے ہر رنگ کو سمیٹے علم و عرفان کی خوشبو بکھیر رہے تھے ۔
تعبیر بہنا تفصیل تو پڑھنی ہی پڑے گی کہ
کچھ سوالوں کے جواب آسان نہیں ہوتے ۔
(جاری ہے )
نایاب

نایاب بھائی ۔۔۔ میری ایسی کسی نظم کا حوالہ تو دیں شاید میری بھی مشکل آسان ہوجائے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
وعلیکم السلام
wow how romantic :grin: سب شوہروں کو آپ کے پاس بھیجنا چاہیے کہ کچھ سیکھیں خاص کر میرے والے کو :laughing:
تفصیل پڑھنے سے میں نہیں ڈرتی بلکہ آپ تو میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر آپ کے جوابات پڑھتی ہوں۔ 2006 سے آپ محفل کو جانتے ہیں اور ممبر 2008 میں بنے :eek: :confused:

ہمم ظفری کا انداز تحریر ہے ہی ایسا کہ کوئی متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا ۔ پر ظفری کی پوسٹ کی ہوئی شاعری تو خاصی درد اور آہوں سے بھرپور ہوتی ہے اور آپ نے وہ شاعری سیلکٹ کی بھابھی کو سنانے کے لیے :eek:

باقی تفصیل کا شدت سے انتظار رہے گا :)

میرا خیال ہے کہ میری ایسی کوئی نظم میرے کسی اچھے دنوں کی نشانی ہے ۔ :notworthy:
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ۔۔۔ میری ایسی کسی نظم کا حوالہ تو دیں شاید میری بھی مشکل آسان ہوجائے ۔ ;)

السلام علیکم
محترم ظفری بھائی
سدا خوش رہیں آمین ۔
یہ ہے وہ نظم ۔

ظفری07-10-2006, 05:57 pm
بھٹکتے بھٹکتے سارا دن گلیوں میں
آوارگی کرتے کرتے جب شام کا سورج
ڈھلنے لگا اور
ٹھٹھرتی شام میں سیاہی مائل اندھیرا چھا گیا
جب ہوا کی سرد لہر سارے جسم کی رگوں کو
منجمد کرنے لگی
تو آوارہ روح کی طرح در در بھٹکتی آخر تیری یاد
میرے دل کے دروازے پر آن پہنچی
رات کے سناٹے میں
میں اور تیری یاد سرگوشیاں کرتے کرتے
ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈالے
تیرے انتظار کے دیئے جلائے
یوں تمام رات جلتے رہے پگھلتے رہے
تیرے انتظار کی گرہیں گنتے رہے ۔۔۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ میری ایسی کوئی نظم میرے کسی اچھے دنوں کی نشانی ہے ۔ :notworthy:

السلام علیکم
محترم ظفری بھائی
غزل و نظم چاہے درد و ہجر سے بھرپور ہی کیوں نہ ہو ۔
جذبہ محبت اس میں سے اپنے مطلب کی بات تلاش کر لیتا ہے ۔
جیسے یہ آپ نے پوسٹ کی تھی
ظفری02-11-2007, 04:22 pm
تضاد

کتنے کوسوں پہ جا بسی ہے تو
میں تجھے سوچ بھی نہیں سکتا ( پھر بھی میں تجھے بھلا نہیں سکتا )
اتنا بے بس ہوں، تیری سوچ کو میں ( اتنا بے بس ہوں میں کہ تجھے )
ذہن سے نوچ بھی نہیں سکتا (پاس اپنے بھی بلا نہیں سکتا )
مجھ سے تو دور بھی ہے، پاس بھی ہے
اور مجھے ، یہ تضاد راس بھی ہے

احمد ندیم قاسمی
بس ایسے
کاٹ چھانٹ کر کے دل نایاب کو خوش کر لیا ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

شکریہ سمجھ آگیا اب اچھے سے :)

آں ہاں تو آپ کے پانچ بچے ہیں۔
انشاءاللہ لیکن مجھے آپ کی آخری بات سے کچھ کچھ اختلاف ہے لیکن پھر بھی مجھ سے زیادہ آپ بہتر سمجھ رکھتے ہیں

السلام علیکم
محترم تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
اللہ کے کرم سے تین بچے ہیں میرے ۔
اللہ نے مجھے دو بیٹوں اور پھر اپنی رحمت کی صورت بٹیارانی سے نوازا ہے ۔
اللہ اپنی امان میں رکھے آمین
اختلاف باعث رحمت ہوتا ہے اگر تعمیر کی نیت سے ہو ۔
نایاب
 
Top