ڈانٹیں تو نا نا میں تو صرف جان رہی تھی نا بس
رشتہ داروں کو یہی تو تکلیف ہوتی ہے کہ انکی بیٹی اتنے عیش میں جبکہ ہماری پیٹیوں کے تو رشتے بھی نہیں ہو رہے وغیرہ وغیرہ
نماز تو پڑھتی ہوں الحمد اللہ پر دعا کبھی مانگی کبھی نہیں مجھے پتہ نہیں کیوں مصلحے (جائے نماز ) سے بھاگنے کی جلدی ہوتی ہے
بوچھی یہاں صدقہ کیسے دیتی ہیں آپ ؟؟؟جو ڈونیشنز مانگتے ہین انہیں دینا صحیح ہی نا
بس کبھی کبھی روٹین سے بوریت ہو جاتی ہے پھر ایسے ہی خیال اتے ہین کہ پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی یا کونسا گناہ ہو گیا
مجھے پتا تھا آپ دعا مانگے بغیر ہی اٹھ آتی ہیں کتنی بار سمجھایا ہے
اسی لئے اب ذرا ڈانٹ لگا دی
۔۔ خیر ڈانٹ میں بھی کونسا سچ مچ کی ڈانٹ ہوتی ہے ۔
تعبیر ، میں جانتی ہوں آپ صیح کہہ رہی ہیں ہوتا ہے ایسے بھی ۔۔میں خود بھی شکار رہی ہوں ایسے تعویذ گنڈوں سے ۔۔اس لئے جانتی ہوں کہ کچھ کمینے ،حاسد لوگ ہوتے ہوا کرتے ہیں جو آپکو خوش دیکھ نہیں سکتے اس لئے ایسے فضول کام کرتے ہیں ۔۔۔ مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم اپنی زندگی سے ، روزمرہ روٹین سے جب بہت زیادہ فیڈاپ ہوجاتے ہیں ۔۔بہت سی ذمہ داریاں ہم پے آن پڑتیں ہیں تو انسان چڑِ چڑا ہوجاتا ہے ۔۔۔اور جب وہ دوسرے پے ڈیپینڈ کررہا ہو تو پھر کچھ فیڈاپ اور بڑھ جاتی ہے کہ کہیں آ ،جا بھی نہیں سکتا ۔کہیں کچھ آب و ہوا کے لئے بندہ تفریخ پلان کرلیتا ہے ۔۔وہ بھی دوسرے کی مرضی اور موڈ پے ڈپیپنڈ ہوتا ہے کہ پارٹنرر اجازت دے تو جانا ہوتا ہے ۔اور اگر ساتھ میں آنا جانا ہو تو ٹائم نکالنا مشکل
اور جب تک بندہ کہیں آؤٹننگ کے لئے نا نکل پائے ۔۔ کسی چھوٹی سی تفریخ کے لئے بھی ٹائم نکال نا پائے تو میں سمجھ سکتی ہوں کہ کیا دماغی کفیت ہوجاتی ہے ہر وقت کام ۔ کام ۔۔بچے ۔۔کچن ۔۔شوہر ۔۔گھر ۔۔ذمے داریاں
۔۔اسلئے میں آپکو ہر بار یہی کہتی ہوں کہ کہیں نہیں تو کچھ دن پاکستان سے ہی ہو آئیے ۔۔کم سے کم کچھ دن تو آپ ذہنی طور پے ریلیکس ہوپائے ۔ میری طرف آجائیے ۔۔۔ میری طرف نا سہی ۔۔اپنے ہی شہر کسی ویک اینڈ پے بچوں کے ساتھ ہی کوئی پکنک رکھ لیں ۔۔کوئی موؤی دیکھ آئیے فیملی کے ساتھ ۔۔۔
آپ جس کفیت سے گزر رہی ہیں آپ قسم سے پاگل ہونے کو ہیں ۔۔۔تبدیلی بہت ضروری ہے آپ ریلیکس ہوکر پھر سے گھر ۔۔بچوں ۔۔شوہر کی خدمت ۔۔ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہوجائے گیں ۔مگر کچھ بریک اپنے لئے بھی بہت ضروری ہوتا ہے ۔۔اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گھر کے ہر کام سے کچھ بریک
پاکستان میں تو لوگ یوز تو نہیں ہوتے ایسے گھومنے پھرنے کو نہ جانے کیا سمجھ لیتے ہیں مگر جو آؤٹ آف کنٹری میں رہتے ہوئے عرصہ دراز سے ۔۔وہ تو اس گھومنے پھرنے کو ہرگز نا فضول سمجھتے ہیں نا غیر ضروری ۔۔۔
اور اسی لئے ہر سال نہ بھی سہی مگر فیملی کے ساتھ بھرپور ہالیڈے منانے نکلا ہی کرتے ہیں تعبیر ۔۔۔
مجھے ہی دیکھ لیں ۔۔ میں بیٹیوں کے ساتھ ہر ملک میں گھوم آتی ہوں ۔۔۔جسکے پاس نا وقت ہو تو نہ سہی بچوں کے ساتھ ہی نکل لے بندہ ۔ ۔۔ ۔اور میں تو اکیلی بھی کئی بار نکل چکی ہوں ٹریول پے ۔ ۔۔
اسلئے آپکو بھی مشورہ دے رہی ہوں بچوں کے ساتھ ہی مگر کہیں سے گھوم پھر آئیے ۔ کہیں کی اجازت نا ملے تو پاکستان ہی ہوآئیے سب سے مل لے گیں اور ریلیکس بھی ۔۔۔
صدقہ میں تو اپنے پیسے پاکستان امی کو ، بھائی کو بیھجا کرتی ہوں آگے سے وہ کسی غریب کو دے دیتے ہیں ، یا کبھی بری امام میں کھانوں کی دیگ تقسیم کر دی جاتی ہے میری طرف سے ۔۔۔
شاید اسی وجہ سے میں ہر پریشانی سے دور ہوں ۔۔ کئی عرصہ ہوا کوئی مسلہ نہیں ،کوئی تکلیف نہیں ،خوشباش ہوں اللہ کا شکر ہے ۔۔مگر شاید میں اپنی لائف کو اپنی مرضی سے ،اور اپنے ڈھنگ سے جی رہی ہوں اسی لئے خوش ہوں ۔۔ اللہ نظر بد سے بچائے مھے
۔۔چھوٹی موٹی تکلیفیں ، پرابلم تو پھر ہر کسی کو آیا جایا ہی رہتی ہیں ناں ۔۔ بس صرف انکو فیس کرنے کی ہمت ہونی چاہئیے زندگی ایسے ہی گزرتی ہے ناں ۔۔
باقی بوریت تو پھر آپکے اپنے ہاتھوں میں ہے آپکو کتنے طریقے بتا دئیے ہیں میں نے ۔ بوریت سے بندہ فیڈاپ ہوجاتا ہے روز وہی لگی بندھی روٹین
۔۔ چینج بہت ضروری ہے ۔ ورنہ پریشانیاں آن پڑتیں ہیں تو ساری زندگی درہم برہم ہوجاتی ہے اور ہمکو طرح طرح کے وہم آنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔