چھوٹاغالبؔ
لائبریرین
ایک عدد تازہ کلام جیسا تازہ تازہ دھاگہ لے کر حاضر ہیں۔ اس دھاگے کے نام سے ہی ظاہر ہےکہ آپ کے خوابوں کی تعبیریں بیان کی جائیں گی۔ اس لیے آپ سب پڑھنے والوں سے درخواست ہے، کہ جیسے ہی آپ کو خواب نظر آئے آپ اسے میرے پاس جمع کرا دیں ، تاکہ مابدولت اس کا پوسٹ مارٹم کر سکیں میرا مطلب ہےتعبیر بیان کر سکیں۔ بھلکڑ خواتین و حضرات سے التماس ہے کہ اس سے پہلے کہ آپ کو خواب بھولے، آپ فوراً نیند میں ہی خواب مجھے فیکس کر دیا کریں، بلکہ ہو سکے تو دیکھنے سے پہلے ہی بھیج دیا کریں ۔ میں دیکھ لوں گا
جناب الف عین صاحب لکھتے ہیں
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میری عینک گُم ہو گئی ہے۔جس کی وجہ سے مجھے تمام خواب دھندلا دھند لا سا دکھائی دے رہا ہے۔ براہِ کرم مجھے اس خواب کی تعبیر سے مطلع فرمائیں
تعبیر:۔ آپ کا خواب پڑھتے وقت میں نے عینک لگا لی تھی، لہذا مجھے دھندلا دھندلا نظر آنے لگا، میں نے عینک بدل کر دیکھا، تو ہر طرف اندھیرا پھیل گیااور کچھ بھی نظر نہیں آیا، وہ تو بعد میں انکشاف ہوا کہ میں نے دھوپ والا چشمہ پہن لیا تھا۔اب تو آپ کو یہی مشورہ دے سکتا ہوں کہ آئندہ عینک پہن کر سویا کریں
جناب یوسف سانی صاحب فرماتے ہیں
خواب:۔میں نے دیکھا کہ صبح کا وقت ہے، اور میں آنکھوں میں سرمہ لگا کے، بالوں میں سرسوں کا آدھ سیر تیل ڈال کے، اور کھجوری شوز پہن کر سبزی لینے بازار جا رہا ہوں، کہ اچانک کسی خود کش حملہ آور سے ٹکرا جاتا ہوں، اور اللہ کو پیارا ہو جاتا ہوں
تعبیر:۔بھائی میرے ! چونکہ صبح کے خواب سچ ہوتے ہیں اس لیےآپ کا خواب بھی ضرور سچ ہوگا، اس لیے پہلے ہی تیار رہیں۔ پھر نہ کہیئے گا کہ ہم نے آپ کو بتایا نہیں تھا۔
وارث مرزا فریاد نما خواب لے کر آئے ہیں
خواب:۔روزانہ خواب میں مجھے ایک حور نظر آتی ہے۔ لیکن جب وہ میرے قریب آتی ہے تو میری آنکھ کھل جاتی ہے
تعبیر:۔ وارث بھائی شکر کریں کہ آنکھ کھل جاتی ہے۔ یعنی آپ کی طرف سے کوئی کمی نہیں یہ تو اللہ ہی ہے جو آپ کو بچا رہا ہے۔ یہ آپ کن چکروں میں پڑ گئے ، آپ کی عمر میں تو لوگ "موت کامنظر، مرنے کے بعد کیا ہوگا" نامی کتاب کا مطالعہ فرماتے ہی ، اور آپ ہیں کہ ابھی تک نوجوانوں والے خواب دیکھتے ہیں۔ حور کا نظر آنا اس بات کی علامت بھی ہے کہ آپ کے جنت میں استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ناعمہ تعویز نے ایک عدد علمی و ادبی سا خواب دیکھا ہے
خواب :۔میں نے دیکھا کہ میں نے ایک عدد کتاب لکھ ماری ۔ میں نے وہ کتاب اپنی چھوٹی بہن کو دکھائی ، کیونکہ اسے پیرنی صاحبہ (ڈبہ پیر) بننے کا بہت شوق ہے، اور میری کتاب میں پیری مریدی کے دو نمبر طریقے درج ہیں(یعنی جادو کے ٹوٹکے)۔ لیکن ہوا یہ کہ اسے اس میں اپنے پسندیدہ اداکار"کوجھا خان" کی تصویریں اور حالات زندگی نظر آنے لگے۔ میں نے جس کو بھی یہ کتاب دکھائی اس کو اس میں اپنا پسندیدہ موضوع ہی نظر آتا تھا، صبح جب میری آنکھ کھلی تو میرے ہاتھ میں ایک کتاب تھی، کھول کے دیکھی تو میرا منہ بن گیا، کیونکہ وہ ریاضی کی کتاب تھی
تعبیر:۔ مبارک ہو، مبارک ہو۔ آپ اردو ویب پر لکھتے لکھتے اتنا زیادہ لکھیں گی کہ کیبل کے چینل سے زیادہ آپ کی کتابیں ہو نگی، ہر شخص کو اپنے ذوق کے مطابق آپ کی لکھی ہوئی کتاب مل جائے گی۔ اور ریاضی کی کتاب ہاتھ میں ہونا خاصی تشویش ناک علامت ہے۔ اس کے پیچھے ضرور القائدہ کا ہاتھ ہو گا
مقدس کا خواب ملاحظہ ہو
خواب:۔ چھوٹے بھیا! میں نے دیکھا کہ میں ناعمہ کے چائے خانےپر بیٹھی ، لسی میں چائے ملا ملا کر پی رہی ہوں ، اور ہر گلاس کے بعد اسے وڈے غالبؔ کا ایک شعر سنا دیتی ہوں۔ اس عجیب و غریب خواب کی تعبیر کیا ہے؟
تعبیر:۔بہن المقدس !! افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے، کہ دیوانِ غالبؔ تم پر "پُٹھا" پڑ گیا ہے، نادان لڑکی کم از کم غالبؔ سے پنگا لیتے ہوئے پوچھ تو لیتی، یہ کوئی عام کتاب نہیں ہے کہ جس کا دل کرے منہ اٹھا کر پڑھ لے، اے پڑھنے سے پہلے دربارِ عالیہ غالبیہ کےگدی نشین(چھوٹا غالبؔ) سے رخصت لینی پڑتی ہے، یا پھر کم از کم 5 کلو گلاب جامن کا صدقہ دینا پڑتا ہے۔اب دیوانِ غالبؔ کے موکلات پیچھے پڑ گئے ہیں ، تو یہ ایسے ہی نہیں ٹلنے والے۔ ان سے بچاؤ کا بہترین حل یہ ہے کہ جلدی سے آؤ دیکھو نہ تاؤ، بس سلسلہ غالبیہ کی مریدنی ہو جاؤ۔ اس سے پہلے کہ نوبت پکے سگریٹ کے سوٹے لگانے تک پہنچے ۔ لیکن اس سے پہلےاسی سلسلے کے کسی مرید پر ایک عدد خاکہ لکھ مارو ، ، ہو سکتا ہےموکلینِ غالبؔ کچھ ریلیف دے دیں