آپ کے خواب اور ان کی تعبیر

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک عدد تازہ کلام جیسا تازہ تازہ دھاگہ لے کر حاضر ہیں۔ اس دھاگے کے نام سے ہی ظاہر ہےکہ آپ کے خوابوں کی تعبیریں بیان کی جائیں گی۔ اس لیے آپ سب پڑھنے والوں سے درخواست ہے، کہ جیسے ہی آپ کو خواب نظر آئے آپ اسے میرے پاس جمع کرا دیں ، تاکہ مابدولت اس کا پوسٹ مارٹم کر سکیں میرا مطلب ہےتعبیر بیان کر سکیں۔ بھلکڑ خواتین و حضرات سے التماس ہے کہ اس سے پہلے کہ آپ کو خواب بھولے، آپ فوراً نیند میں ہی خواب مجھے فیکس کر دیا کریں، بلکہ ہو سکے تو دیکھنے سے پہلے ہی بھیج دیا کریں ۔ میں دیکھ لوں گا

جناب الف عین صاحب لکھتے ہیں
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میری عینک گُم ہو گئی ہے۔جس کی وجہ سے مجھے تمام خواب دھندلا دھند لا سا دکھائی دے رہا ہے۔ براہِ کرم مجھے اس خواب کی تعبیر سے مطلع فرمائیں

تعبیر:۔ آپ کا خواب پڑھتے وقت میں نے عینک لگا لی تھی، لہذا مجھے دھندلا دھندلا نظر آنے لگا، میں نے عینک بدل کر دیکھا، تو ہر طرف اندھیرا پھیل گیااور کچھ بھی نظر نہیں آیا، وہ تو بعد میں انکشاف ہوا کہ میں نے دھوپ والا چشمہ پہن لیا تھا۔اب تو آپ کو یہی مشورہ دے سکتا ہوں کہ آئندہ عینک پہن کر سویا کریں


جناب یوسف سانی صاحب فرماتے ہیں
خواب:۔میں نے دیکھا کہ صبح کا وقت ہے، اور میں آنکھوں میں سرمہ لگا کے، بالوں میں سرسوں کا آدھ سیر تیل ڈال کے، اور کھجوری شوز پہن کر سبزی لینے بازار جا رہا ہوں، کہ اچانک کسی خود کش حملہ آور سے ٹکرا جاتا ہوں، اور اللہ کو پیارا ہو جاتا ہوں

تعبیر:۔بھائی میرے ! چونکہ صبح کے خواب سچ ہوتے ہیں اس لیےآپ کا خواب بھی ضرور سچ ہوگا، اس لیے پہلے ہی تیار رہیں۔ پھر نہ کہیئے گا کہ ہم نے آپ کو بتایا نہیں تھا۔


وارث مرزا فریاد نما خواب لے کر آئے ہیں
خواب:۔روزانہ خواب میں مجھے ایک حور نظر آتی ہے۔ لیکن جب وہ میرے قریب آتی ہے تو میری آنکھ کھل جاتی ہے

تعبیر:۔ وارث بھائی شکر کریں کہ آنکھ کھل جاتی ہے۔ یعنی آپ کی طرف سے کوئی کمی نہیں یہ تو اللہ ہی ہے جو آپ کو بچا رہا ہے۔ یہ آپ کن چکروں میں پڑ گئے ، آپ کی عمر میں تو لوگ "موت کامنظر، مرنے کے بعد کیا ہوگا" نامی کتاب کا مطالعہ فرماتے ہی ، اور آپ ہیں کہ ابھی تک نوجوانوں والے خواب دیکھتے ہیں۔ حور کا نظر آنا اس بات کی علامت بھی ہے کہ آپ کے جنت میں استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


ناعمہ تعویز نے ایک عدد علمی و ادبی سا خواب دیکھا ہے
خواب :۔میں نے دیکھا کہ میں نے ایک عدد کتاب لکھ ماری ۔ میں نے وہ کتاب اپنی چھوٹی بہن کو دکھائی ، کیونکہ اسے پیرنی صاحبہ (ڈبہ پیر) بننے کا بہت شوق ہے، اور میری کتاب میں پیری مریدی کے دو نمبر طریقے درج ہیں(یعنی جادو کے ٹوٹکے)۔ لیکن ہوا یہ کہ اسے اس میں اپنے پسندیدہ اداکار"کوجھا خان" کی تصویریں اور حالات زندگی نظر آنے لگے۔ میں نے جس کو بھی یہ کتاب دکھائی اس کو اس میں اپنا پسندیدہ موضوع ہی نظر آتا تھا، صبح جب میری آنکھ کھلی تو میرے ہاتھ میں ایک کتاب تھی، کھول کے دیکھی تو میرا منہ بن گیا، کیونکہ وہ ریاضی کی کتاب تھی

تعبیر:۔ مبارک ہو، مبارک ہو۔ آپ اردو ویب پر لکھتے لکھتے اتنا زیادہ لکھیں گی کہ کیبل کے چینل سے زیادہ آپ کی کتابیں ہو نگی، ہر شخص کو اپنے ذوق کے مطابق آپ کی لکھی ہوئی کتاب مل جائے گی۔ اور ریاضی کی کتاب ہاتھ میں ہونا خاصی تشویش ناک علامت ہے۔ اس کے پیچھے ضرور القائدہ کا ہاتھ ہو گا


مقدس کا خواب ملاحظہ ہو
خواب:۔ چھوٹے بھیا! میں نے دیکھا کہ میں ناعمہ کے چائے خانےپر بیٹھی ، لسی میں چائے ملا ملا کر پی رہی ہوں ، اور ہر گلاس کے بعد اسے وڈے غالبؔ کا ایک شعر سنا دیتی ہوں۔ اس عجیب و غریب خواب کی تعبیر کیا ہے؟

تعبیر:۔بہن المقدس !! افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے، کہ دیوانِ غالبؔ تم پر "پُٹھا" پڑ گیا ہے، نادان لڑکی کم از کم غالبؔ سے پنگا لیتے ہوئے پوچھ تو لیتی، یہ کوئی عام کتاب نہیں ہے کہ جس کا دل کرے منہ اٹھا کر پڑھ لے، اے پڑھنے سے پہلے دربارِ عالیہ غالبیہ کےگدی نشین(چھوٹا غالبؔ) سے رخصت لینی پڑتی ہے، یا پھر کم از کم 5 کلو گلاب جامن کا صدقہ دینا پڑتا ہے۔اب دیوانِ غالبؔ کے موکلات پیچھے پڑ گئے ہیں ، تو یہ ایسے ہی نہیں ٹلنے والے۔ ان سے بچاؤ کا بہترین حل یہ ہے کہ جلدی سے آؤ دیکھو نہ تاؤ، بس سلسلہ غالبیہ کی مریدنی ہو جاؤ۔ اس سے پہلے کہ نوبت پکے سگریٹ کے سوٹے لگانے تک پہنچے ۔ لیکن اس سے پہلےاسی سلسلے کے کسی مرید پر ایک عدد خاکہ لکھ مارو ، ، ہو سکتا ہےموکلینِ غالبؔ کچھ ریلیف دے دیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو وہ خواب ہیں جو سوتے میں دکھائی دیتے ہیں۔

جاگتے میں جو خواب دکھائی دیتے ہیں، ان کے متعلق کچھ ارشاد فرمائیں۔
 

مقدس

لائبریرین
بھیا آپ چائے کا ساتھ آئسکریم کھانے والے خواب کا بتائیں ناں
ہی ہی ہی ہی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہم خوابوں کی تعبیر بتانے والے بابا ہیں، کوئی نجومی نہیں
لہذا پورا خواب جزئیات کے ساتھ ہمارے گوش گزار کیا جائے
پھر ہم جانیں اور خواب کی تعبیر
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو سراسر بے ایمانی ہوئی، میں نے تو خواب دیکھا تھا کہ وارث مرزا کی سگریٹ کے دھوئیں سے میں وہ خواب نہیں دیکھ پا رہا ہوں، جو دیکھنا چاہتا ہوں، کہ چھوٹے میاں میرے سر پر دستار باندھ رہے ہیں!!
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ تو سراسر بے ایمانی ہوئی، میں نے تو خواب دیکھا تھا کہ وارث مرزا کی سگریٹ کے دھوئیں سے میں وہ خواب نہیں دیکھ پا رہا ہوں، جو دیکھنا چاہتا ہوں، کہ چھوٹے میاں میرے سر پر دستار باندھ رہے ہیں!!
وارث مرزا اتنے بھی افیمی چرسی نہیں ، کہ ان کی سگریٹ کے دھوئیں سے ماحول دھندلا جائے
ہو سکتا ہے انہوں نے مچھر بھگانے کیلئے دھونی رما رکھی ہو
اور یہ دستار بندی والا خواب کب وقوع پذیر ہوا؟
 

یوسف-2

محفلین
یک نہ شد دو شد یعنی 1۔7۔2۔2۔ غلطیاں اور وہ بھی چھوٹاغالبؔ میاں کے کی بورڈ سے ۔۔۔ :(
پہلے تو مجھے ”جناب یوسف سانی صاحب“ بنا دیا۔ اس القاب و آداب کے سیدھے سادے یوسف ثانی لکھ دیتے تو میں فورا" سے پیشتریہاں پہنچ چکا ہوتا۔ دوسرے میرا ’خواب‘ @وارث مرزا کے کھاتے میں ڈال دیا ۔

میرا اصل خواب یہ ہے کہ مجھے 1-7-70-70- حوریں دور سے دکھائی دیتی ہیں ۔ وہ میرے قریب نہیں آتیں تو میں ہی ان کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور جب دو چار ہاتھ لب بام رہ جاتا ہے تو میری آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ یہ شور نما صدا، سن کرکھُل جاتی ہیں، کھ اب اٹھ بھی جائیں۔ سوتے ہوئے جنت کے مزے نہ لیں، ابھی میں زندہ ہوں، آپ کو اتنی جلدی حوروں کے پاس جانے کے لئے تومرنے نہیں دوں گی :D

جلدی سے میرے اس اوریجنل خواب کی سچی تعبیر بتلائیں اور اپنی اس دکان کا پتہ کم از کم دو تین سو ارکان کو ٹیگ کرکے بھیجیں تاکہ آپ کے گلشن کا کاروبار چل سکے۔ آجکل پبلسٹی کا دور ہے۔ اس کے بغیر گاہک نہیں آتے
 

شمشاد

لائبریرین
اس خواب کی تعبیر آپ کو روزانہ "اب اٹھ بھی جائیں ۔۔۔۔۔۔" کی صورت میں نظر آ تو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اور کیا جاننا چاہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ممکن ہے وہ خواب دیکھنے میں مصروف ہوں۔ آخر کو اپنے خواب کی بھی تعبیر ڈھونڈنی ہے ناں۔
 

یوسف-2

محفلین
ایک تازہ تازہ خواب کا احوال:
اب تو یہ خواب و خیال ہی کی بات لگتی ہے کہ کبھی شہر کراچی میں جگہ جگہ ادبی نشستیں ہوا کرتی تھیں، جن میں ”گھریلو ادبی نشستیں“ بھی شامل تھیں۔ احقر بھی ایسی کئی نشستوں میں باقاعدگی سے شریک ہوتا رہا ہے۔ پھر یہ ہوا کہ یہ سب نشستیں خواب و خیال ہوکر رہ گئیں۔ یہ میں محاورتاً بھی کہہ رہا ہوں اور حقیقتاً بھی کہ کئی مرتبہ رات کو سوتے ہوئے متعدد بار ایسی نشستوں میں ”شرکت“ کا اعزاز حاصل ہوا۔ ایک مرتبہ تو ”عطا ء الحق قاسمی“ کے ساتھ ایسی ہی ایک نشست کے موقع پر ”میڈیا کی حالت زار“ کے موضوع پر اُن سے وَن ٹو وَن مکالمہ بھی ہوا ۔ بیدار ہونے پر یہ مکالمہ اس قدرحافظہ میں محفوظ تھا کہ اسے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیا اور آخر میں یہ بھی لکھا کہ یہ ”عالمِ خواب“ کا مکالمہ ہے۔ کئی ایک صحافی دوستوں نے تو یہ آخری جملہ پڑھے بغیر ”مبارکباد“ بھی دی کہ عطاء الحق قاسمی جیسے بڑے اور مصروف ادیب نے آپ سے اتنا تفصیلی مکالمہ کیا :D

اسی طرح کئی گھریلو ادبی نشستوں کی ”تیاری“ بھی خواب میں ہوتی رہی مگر بوجوہ یہ نشستیں ”منعقد“ نہ ہوسکیں۔ گذشتہ رات بھی ایک فورم کے تحت ایک ادبی نشست کی تیاری جاری تھی۔ یکے بعد دیگرے دو احباب آچکے تھے کہ ایک تیسرے صاحب تشریف لائے ۔۔۔ خواب کا اگلا حصہ ”دلچسپ“ ہے۔ ذرا غور سے پڑھئے۔:D

یہ تیسرے صاحب کراچی کے ایک مقامی شاعر ہیں، جن کا تعلق حیدر آباد دکن سے ہے۔ عمر میں مجھ سے کافی سینئر ہیں۔ اور ہم بہت سی ادبی نشستوں میں شریک رہے ہیں (نام اس وقت ذہن میں نہیں کہ موصوف کو وفات پائے کافی برس بیت چکے ہیں :D )۔ ہاں تو (خواب میں منعقدہ) اس گھریلو ادبی نشست میں تیسرے آنے والے فرد یہی شاعر ہیں۔ چونکہ ابھی لوگوں کی آمد باقی ہے، لہٰذا غیر رسمی گفتگو چل رہی ہے۔ باتوں باتوں میں، مَیں نے شاعر صاحب سے کہا کہ آپ کا تو ایک عرصہ ہوا انتقال ہو چکا تھا، آج آپ یہاں کیسے؟ موصوف سنجیدگی سے بولے: یہ جو آپ مجھے دیکھ رہے ہیں، یہ ”فلیش بیک“ ہے۔ ( ادب یا فلموں وغیرہ میں کہانی کے درمیان اچانک سابقہ یا آغازِ کہانی کی باتیں “دکھلانے“ کو فلیش بیک کہا جاتا ہے)۔ اس کے بعد بھی غیر رسمی بات چیت جاری رہتی ہے۔
چھوٹاغالبؔ !کہیں اس خواب کی تعبیریہ تو نہیں کہ موصوف عالمِ بالا میں کوئی ادبی نشست منعقد کر رہے ہوں اور وہ مجھے اس نشست کے لئے مجھے لے جانے آئے ہوں۔:eek: مجھے اس نشست کے لئے کیا تیاری کرنی چاہئے؟ کوئی افسانہ، کوئی غزل یا کچھ اور ؟
 

یوسف-2

محفلین
گو شاعرموصوف کا نام تاحال یاد نہیں آیا البتہ ان کی ایک خوبصورت نظم ”ثلاثی“ یاد آگئی۔
چلی چلی ہوا چلی
بہار کی نقیب ہے
کلی کلی کی بے کلی
 

شمشاد

لائبریرین
ان تیسرے حضرت کے آنے سے پہلے جو دو حضرات آ چکے تھے، اُن کی حیات اسی عالم میں ہے یا خاکم بدہن وہ بھی عالم بالا میں تشریف رکھتے ہیں؟
 

یوسف-2

محفلین
ان تیسرے حضرت کے آنے سے پہلے جو دو حضرات آ چکے تھے، اُن کی حیات اسی عالم میں ہے یا خاکم بدہن وہ بھی عالم بالا میں تشریف رکھتے ہیں؟
بھئی میں یہ مراسلے عالم ارواح سے تو نہیں لکھ رہا :D ایک تو یہ احقرتھا۔ دوسرے کمانڈر (ر) عبدالجلیل خان صاحب تھے۔ تا دمَ تحریر ہم دونوں حیات ہی ہیں
 
Top