آپ کے سیل فون پر تازہ ترین ایس ایم ایس

طالوت

محفلین
کہانی آئی ہے ۔۔

پاکستان میں ایک وکیوم کلینر سیلز مین نے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا ، خاتون خانہ نے دروازہ کھولا ہی تھا کہ وہ کودتا پھلانگتا ڈرائینگ روم میں جا پہنچا ، ایک ڈبے میں موجود گوبر قالین پر گرا دیا اور کہنے لگا
“اگر اگلے تین منٹ میں ہمارے اس نئے اور جدید وکیوم کلینر نے یہ سارا گوبر صاف نہ کیا تو میں بطور سزا اسے کھاؤں گا “
خاتون خانہ معصومیت سے بولیں: اس کے ساتھ آپ مرچوں کی چٹنی لینا پسند کریں گے؟
سیلز مین حیران ہوتے ہوئے: کیوں محترمہ ، ؟
“بجلی نہیں ہے ، اور اگلے تین گھنٹے تک آنے والی بھی نہیں“ خاتون خانہ نے اسی معصومیت سے جواب دیا ۔

نتیجہ: پاکستان میں حد سے زیادہ خود اعتمادی لے ڈوبتی ہے ۔
 
ھارون رشید

خوشی

محفلین
مجھے ایس ایم ایس آئی ھے کہ جو یہ کہے کہ اسے ایس ایم ایس آئی ھے کہ دو اور دو چار کیوں ہوتے ھیں اس کی بات پہ کبھی یقین نہ کرنا
 
وجی

لائبریرین
اس کے در پر سکون ملتا ہے
اسکی عبادت سے نور ملتا ہے
جو جھک گیا اللہ کے سجدے میں
اسے کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
“کل شام پانچ بجے آ جاؤ، چائے اکٹھے ہی پیئیں گے۔“

لو جی ایسی دعوت کون چھوڑتا ہے۔
 
شازیہ اپیا کی جانب سے:

25 کو خیر خیریت سے گھر پہونچ گئی ہوں۔ بس کچھ طبیعت ٹھیک نہیں اور باقی کاموں میں مصروف ہو گئی ہوں۔ بچے ٹھیک ہیں۔
 
طالوت

محفلین
ایف ایس سی کے طالب علم کی محبت کی کہانی۔

میں 3 سال کا تھا جب وہ پیدا ہوئی ۔
میں نے اسکول میں داخلہ لیا تو وہ 2 سال کی تھی۔
میں پرائمری میں تھا وہ “پریپ“ میں تھی ۔
میں مڈل میں تھا وہ پرائمری میں تھی ۔
میں میٹرک میں تھا وہ مڈل میں تھی۔
میں ایف ایس سی میں تھا وہ میٹرک میں تھی ۔
میں ایف ایس سی میں تھا ، وہ ایف اے میں تھی۔
میں ایف ایس سی میں تھا وہ بی اے میں تھی ۔
میں ایف ایس سی میں تھا وہ ایم اے میں تھی ۔

کل اس کی شادی ہے ۔
اور میرا ایف ایس سی کا پیپر ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top