آپ کے سیل فون پر تازہ ترین ایس ایم ایس

طالوت

محفلین
گپ ہی ہے ، شاید تین سال سے زیادہ چانس نہیں ہوتا ، یا تو نئی رجسٹریشن کروانا پڑتی ہے یا پھر ایف ایس سی کو ٹاٹا بائےبائے کہنا پڑتا ہے ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
باس نے ایس ایم ایس کیا ہے کہ فلاں تاریخ کی جدہ کے لیے سیٹ بُک کروا دو۔
 

طالوت

محفلین
کراچی سے پیغام آیا ہے

ہم توبس یونہی “کے ای ایس سی“ کی گاڑی کے ساتھ کھڑے تھے دوست
کچھ لوگ آئے گھورا ، ناک چڑھائی اور لعنت دے کر چلے گئے ۔۔۔
وسلام
 

وجی

لائبریرین
مجھے کل رات پاکستان کے جیتے نے بعد دوست کا پیغام آیا کہ
"Yes ! Pakistan Won the Watch "
اس پیغام کو پڑھ کر میں کافی دیر تک ہنستا رہا
 

ھارون رشید

محفلین
میٹھی میٹھی یادوں کو پلکوں میں سجا لینا
ساتھ گذرے لمحوں کو دل میں بسا لینا
میں تو ازل سے پیاسا ہوں فراز
جب بجلی آئے تم یاد سے موٹر چلا دینا
 

شمشاد

لائبریرین
بجلی آئے گی تو موٹر چلائیں گے ناں۔

ویسے کنویں سے پانی کیوں نہیں بھرتے۔
 

ھارون رشید

محفلین
یارو سنو ۔ میں قائد اعظم کی تصاویر جمع کررہا ہوں ۔
آپ بھی اس میں میری مدد کرسکتے ہیں
پلیز قائد اعظم کی زیادہ سے زیادہ تصویریں مجھے دے دیں




لیکن






شرط صرف یہ ہے کہ





تصویر۔ کرنسی نوٹ پر ہو ۔
 
کھانسی کے مریضوں کے لئے خوشخبری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلغم نکالنے کا ایک آسان طریقہ: "صبح شام 5 دفعہ جلدی جلدی بولیں۔۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخواہ
 

ھارون رشید

محفلین
یہ ہماری مردم شماری کی ایس ایم ایس سروس ہے
اگر آپ مرد ہیں تو کال کریں

خاتون ہیں تو ایس ایم ایس کریں

اگر اپنے بارے میں مشکوک ہیں تو کچھ نہ کریں:battingeyelashes:
 
Top