آپ کے سیل فون پر تازہ ترین ایس ایم ایس

تعبیر

محفلین
یہ ٹاپک اور آئیڈیا سراسر سعود کا ہے پر سعود کا کہنا ہے کہ اسے میں پوسٹ کروں۔ یوں یہ لکھنؤ ایکپریس ایک ماہ سے اس بات پر رکی ہوئی تھی کہ پہلے آپ پہلے آپ :grin:

ہماری یہ بحث کوئی ایک ماہ سے چل رہی تھی میرا کہنا یہ تھا کہ سعود تم خود کرو جبکہ سعود کا کہنا کہ اپیا آپ کریں :rolleyes:
شاید سعود بہن کی محبت دیکھنا چاہتے ہیں اور کچھ لاڈ کے موڈ میں ہیں سو میں ہاری اور یہ ٹاپک یہاں پوسٹ کر رہی ہوں :)
سعود کا خیال ہے کہ اس کا عنوان “تازہ ترین ایس ایم ایس” یا “آخری ایس ایم ایس” ہو

کرنا یہ ہے کہ

اپنے ان باکس میں وارد تازہ ترین غیر ذاتی، چلبلے، مزاحیہ، شوخ، دلچسپ یا معلوماتی ایس ایم ایس یہاں پوسٹ کریں
چاہیں تو مرسل (بھیجنے والا) کا حوالہ بھی ساتھ لکھ سکتے ہیں
انگلش ایس ایم ایس بھیجنے میں بھی کوئی قباحت نہیں۔

جو بیچارے میرے جیسے ہوں جن کے پاس موبائل تو ہو پر غیر ذاتی ایس ایم ایس
نہ آتے ہوں وہ ادھر ادھر کے بھی یہاں شیئر کر سکتے ہیں جیسا کہ میں کروں گی :(

*تم چلے گئے تو*

*باغ سے تتلیاں چلی گئیںi...*

*پھول مرجھا گئے...*

*پتے جھڑ گئے...*

*اب تو گارڈن میں پانی دینے آجا مالی
.
 
زیک

مسافر
مجھے تو کوئی غیرذاتی قسم کے ایس‌ایم‌ایس نہیں آتے۔ آخری ایس‌ایم‌ایس ایک دوست کا تھا کہ

exit polls ... pah!
 
شمشاد

لائبریرین
میرے موبائیل پر تو رومن اردو میں ایس ایم ایس آتے ہیں :

hum eik bar jeetay hain,
eik bar martay hain or
eik bar pyar karaty hain
jab sab kam eik bar kartay hain tu pata nahi
app ko miss kyo bar bar kartay hain.
 
نیم کی 7 پتیاں توڑیئے
تھوڑی سی پھٹکری ملا کر پانی میں ابال لیجئے
پانی کو چھان کر چند قطرے فنائل کے ڈال لیجئے

اور پی جائیے

جب کنجوسی کے سارے جراثیم مر جائیں تو ایک ایس ایم ایس کر دیجئے۔

--
دیویش کمار
 
زھرا علوی

محفلین
"آپ جو کوئی بھی ہیں اگر اللہ رسول پر ایمان رکھتے ہیں تو دس روپے اس نمبر ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ پر بھیج دیں یقین کریں یہ سچ ہے میں ہسپتال میں ہوں اگر آپ مسلمان ہیں تو ضرور بھیجیں"۔۔۔۔۔

اب ذرا بتائیں یہ کیسا ایس ایم ایس ہے۔۔۔کیا اس پر یقین کرنا چاہیے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایس ایم ایس تو نہیں شیئر کر رہا، صرف ایک سوال ہے، کیا یہ آئیڈیا twitter سے ملتا جلتا نہیں ہے؟
 
سارہ خان

محفلین
"آپ جو کوئی بھی ہیں اگر اللہ رسول پر ایمان رکھتے ہیں تو دس روپے اس نمبر ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ پر بھیج دیں یقین کریں یہ سچ ہے میں ہسپتال میں ہوں اگر آپ مسلمان ہیں تو ضرور بھیجیں"۔۔۔۔۔

اب ذرا بتائیں یہ کیسا ایس ایم ایس ہے۔۔۔کیا اس پر یقین کرنا چاہیے؟

:dont know:
 
اتنا تو یقین کر لیں کہ وہ ہسپتال میں ہے۔ اب وہاں وہ کیا کر رہا ہے؟ ہو سکتا ہے نوکری کرتا ہو، ٹھکیداری کرتا ہو، کینٹین چلاتا ہو، کسی کو ملنے گیا ہو، چائے پی رہا ہو، وغیرہ وغیرہ۔
 
مجھے تو کوئی غیرذاتی قسم کے ایس‌ایم‌ایس نہیں آتے۔ آخری ایس‌ایم‌ایس ایک دوست کا تھا کہ

exit polls ... pah!

خاصا طویل ایس ایم ایس آیا ہے سر جی آپ کے پاس ۔۔۔

ویسے اس کا دوسرا حل بھی ہے ۔۔۔۔

اپ کا ایس ایم ایس یوں ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اور جواب آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !

کم وقت میں ملاقات کا یہ انداز کیسا ہے ;)
 
ایک ایس ایم ایس ہمیں ملا ۔۔۔۔

Hi sabeen where r you am waiting since last nite... annoyed ?

ہم نے پڑھا حیرت ہوئی کہ ہماری جنس بمعہ نام کے کیسے تبدیل ہو گئی۔۔۔۔ اسکے بعد دوسرا آیا

ok leave ... :) take a long breath.... muwaaaaaah

اس مرتبہ ہم نے اپنے گالوں اور ۔۔۔۔ کو غور سے دیکھا ۔۔۔۔ اور دل ہی دل میں بھجنے والی کی والدہ کی قسمت کو کوسا ایسی "جنم درازی" پر

اور پھر تیسرا آیا ۔۔۔۔

why dont u reply meri janoo me waiting ...

ہم نے زیک کی طرح محتصر جواب تحریر کیا ۔۔۔۔۔۔ No balance

اور جواب میں ہمیں ایزی لوڈ ملا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو مرتیہ 205 اور 180 کا

اب ہم نے کال کی شکریہ کے لئے ۔۔۔۔ تو موصوف نے کہا "تجھے چھوڑوں گا نہیں"

ہم نے کہا reply by SMS
 
ایک تازہ ایس ایم ایس ہمیں آج ملا ہے ۔۔۔۔۔۔

"ماہا کو ڈائتنگ کا شوق تھا
ماما لے آئیں صوفی
صوفی پہ اعتماد جو تھا
صبح جو ہوئی تو نہ صوفی تھا نہ ماہا،
3 سال بعد ماہا ملی
ساتھ میں حبیب اور سلطان بھی تھے
دیکھا صوفی کا کمال
 
زیک

مسافر
خاصا طویل ایس ایم ایس آیا ہے سر جی آپ کے پاس ۔۔۔

ویسے اس کا دوسرا حل بھی ہے ۔۔۔۔

اپ کا ایس ایم ایس یوں ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اور جواب آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !

کم وقت میں ملاقات کا یہ انداز کیسا ہے ;)

مگر اس کے پیچھے کی کہانی تو آپ کو معلوم نہیں۔
 
Top