آپ کے شہر کے پکوان

ٹھیک ہے ہم ہامی بھرتے ہیں۔۔۔
پتا اور آنے کا بتائیں!!!
اگر کسی نے کراچی کی سب سے بہترین اور ذائقے دار بیف بریانی کھانی ہے تو وہ مشہورِ زمانہ کھتری بریانی کھائے۔ مزا نہ آئے تو پیسے ڈبل۔
کھتری بریانی کھانے کے لئے آپ کو ناگن چورنگی سے آگے نیو کراچی نورانی گراؤنڈ آنا پڑے گا۔یہاں کھتری بریانی کے کئی ڈھابے ، ٹھیلے اور ہوٹل نظر آئیں گے۔ ان میں سب سے زیادہ مشہور’’جوجی‘‘ ہے جس کی کھتری بیف بریانی کافی مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ ذائقے دار بھی ہے۔گوگل میپ پر اس کی لوکیشن ۔
 

سید عمران

محفلین
ہم بنیں گے آپکے میزبان 🙏🏻اور آپکو اتھارٹی دے دی جسکو چاہے مہمان بنا کے ساتھ لائیں 🥰
سن لو دنیا والو یہ ہوتی ہے فراخ دلی، کشادہ دلی، دریا دلی!!!
ارے ہائیں۔۔۔
ہم میں تو خوشامدی درباری بننے کی تمام تر صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں!!!
 
آخری تدوین:
کراچی کی سٹوڈنٹ بریانی کا بھی بہت نام سنا ہے.
کسی کسی کا صرف نام بڑا اور درشن چھوٹے ہوتے ہیں ۔ ایسے ہی میں نے ٹاور پر الرحمن بریانی کا نام سُنا تھا
جب بریانی کھائی تو کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا ۔
 
آخری تدوین:
ہمارے الفلاح میں عظیم پورہ کے قریب الطاف پکوان سینٹر ہے بہت ہی لذیذ بیف بریانی بناتا ہے لیکن یہ پکوان سینٹر ہے شادی بیاہ کے لئے آرڈر دیا جاسکتا ہے میں نے خود ٹیسٹ کی ہے بہت ہی مزیدار بریانی تھی اِن کی
مجھے بریانی بہت ہی کم جگہ کی پسند آتی ہےلیکن اِس بریانی کو میں 10 میں سے 10 دونگا ۔
گوشت بہت ہی صاف ستھرا اور چاول بھی بہت ہی اچھا استعمال کیا ہوا تھا۔
اِن کی پانچ کلو بریانی بنوا کر پہلے چیک کریں پھر بڑا آرڈر دیں۔کیونکہ یہ کم سے کم پانچ کلو بریانی کا آرڈر لیتے ہیں ۔
ویڈیو الطاف پکوان سینٹر کی
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ہمارے الفلاح میں عظیم پورہ کے قریب الطاف پکوان سینٹر
اِن کی پانچ کلو بریانی بنوا کر پہلے چیک کریں پھر بڑا آرڈر دیں.
یاد نہیں پڑتا کہ الطاف بریانی والے سے کبھی بریانی بنوائی ہو۔
آپ دونوں مل کر محفلین کراچی کے ٹبر کی دعوت کریں...
پانچ کلو تو کیا دس کلو بریانی بھی کم پڑ جائے گی...
اوپر سے ذائقہ کا "مفت" میں پتا چل جائے گا!!!
 

علی وقار

محفلین
ہمارے الفلاح میں عظیم پورہ کے قریب الطاف پکوان سینٹر ہے بہت ہی لذیذ بیف بریانی بناتا ہے لیکن یہ پکوان سینٹر ہے شادی بیاہ کے لئے آرڈر دیا جاسکتا ہے میں نے خود ٹیسٹ کی ہے بہت ہی مزیدار بریانی تھی اِن کی
مجھے بریانی بہت ہی کم جگہ کی پسند آتی ہےلیکن اِس بریانی کو میں 10 میں سے 10 دونگا ۔
گوشت بہت ہی صاف ستھرا اور چاول بھی بہت ہی اچھا استعمال کیا ہوا تھا۔
اِن کی پانچ کلو بریانی بنوا کر پہلے چیک کریں پھر بڑا آرڈر دیں۔کیونکہ یہ کم سے کم پانچ کلو بریانی کا آرڈر لیتے ہیں ۔
ویڈیو الطاف پکوان سینٹر کی
بریانی ایکسپرٹ صاحب! یہ تو بتلائیے کہ آپ کو جو بریانی پسند آتی ہے، اس کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟
 
بریانی ایکسپرٹ صاحب! یہ تو بتلائیے کہ آپ کو جو بریانی پسند آتی ہے، اس کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟
میں بریانی بنانے میں ایکسپرٹ نہیں ہوں ۔میں نے یہاں ذائقے کی بات کی ہے ۔
ویسے میں بیف پلاو یا بیف بریانی پسند کرتا ہوں ۔
 
Top