آپ کے مستعمل مجرب نسخے

میرا ذاتی مجرب نسخہ یہ ہے کہ کسی بھی بیماری میں کوئی دوا نہ لی جائے اور یہ پچھلے پندرہ سال سے آزمودہ ہے البتہ اگر کبھی گھر والے پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑ جائیں تو انھیں دکھانے کیلئے ایک آدھ گولی پھانک لیتا ہوں.
ربیع بھائی، آپ کا درصل لائف سٹائف ایسا ہے کہ آپ کا جسمانی قوت مدافعت کا نظام بہت مضبوط ہے اس لئے آپ کو دواوں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہی نہیں، ہم عام لوگ ہیں ہمیں طبیبوں کا وسیلہ روزگار بننا پڑتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
گلا خراب ہونے کی صورت میں میرا ایک آزمودہ نسخہ یا ٹوٹکا ہے کہ خود کا گلا خراب ہے تو گلیسرین انگلی سے حلق کے اندر لگالیتی ہوں۔ بچوں کو ایک چائے کا چمچ پلا دیتی ہوں۔ بہت جلد فرق پڑتا ہے۔ہمارے ہاں سرسوں کے تیل سے گلا ملنے کا بھی طریقہ اپنایا جاتا ہے اور میں خود اب بہت مہارت سے یہ کام کر لیتی ہوں۔ بھتیجوں کے، اپنے بچوں،بڑوں کے۔
کچا امرود توے پہ سینک کے کھانسی میں دیتی ہوں۔ بھنے چنے اور خشخاش کو پیس کے بنایا گیا حلوہ لذیذ ہونے کے ساتھ کھانسی کے لئے مفید ہے۔ کھانسی کے لئے ایک چیز ساری سردی میرے گھر میں رہتی ہے۔ ملٹھی اور مصری کے سفوس کو ملا کر ایک بوتل میں رکھ لیتی ہوں۔ بھابھی کو بھی دے دیتی ہوں۔ اس کے علاوہ شہد کو نیم گرم کر کے اس میں معمولی سی کالی مرچ پسی ہوئی ڈال کے بھی دیتی ہوں۔غرض یہ سارے ٹوٹکے ساتھ ساتھ کرتی ہوں۔کوشش یہی ہوتی ہے کہ اتنے معمولی مسائل میں دوا نہ ہی لینی پڑے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ربیع بھائی، آپ کا درصل لائف سٹائل ایسا ہے کہ آپ کا جسمانی قوت مدافعت کا نظام بہت مضبوط ہے اس لئے آپ کو دواوں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہی نہیں، ہم عام لوگ ہیں ہمیں طبیبوں کا وسیلہ روزگار بننا پڑتا ہے۔

لاہور کی ویسے تو بہت سی چیزیں مشہور ہیں لیکن ہمیں اپنی خوش خوارکی کی مناسبت سے سری پائے اور لسی پیڑے پسند ہیں.
جی ہاں، جی ہاں! بالکل لئیق بھیا! :)
 
جی ہاں۔شکر اور نمک ملا پانی او آر ایس کی جگہ دینا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔نمکیات کی کمی پوری کرتا ہے۔
یہ نسخہ ایسا ہے کہ ڈاکٹر حضرات بھی اس کی تائید کرینگے کہ جب تک ڈاکٹر تک رسائی نہ ہو، پانی میں نمک اور چینی ڈال کر مریض کو پلایا جائے۔ فاخر رضا
 
فاخر رضا

محفلین
یہ نسخہ ایسا ہے کہ ڈاکٹر حضرات بھی اس کی تائید کرینگے کہ جب تک ڈاکٹر تک رسائی نہ ہو، پانی میں نمک اور چینی ڈال کر مریض کو پلایا جائے۔ فاخر رضا
سلام
اسے ایک magic bullet کہا جاتا ہے. یعنی یہ فوراً جان بچا لیتی ہے. مگر پاکستان میں اوسطاً ایک سال میں بچوں کو پانچ دفعہ دست لگتے ہیں. مسئلہ اصل میں clean water and sanitation کی عدم فراہمی کا ہے. جب تک اس پر کام نہیں ہوگا infant mortality کم نہیں ہوگی.
بڑی NGOs اور غیر ملکی ایجنسیاں ORS اور Clean water and sanitation دونوں کے لئے پیسے دیتی ہیں. او ار ایس کے پیسے چھوٹے چور کھا جاتے ہیں اور صاف پانی اور صفائی کے پیسے بڑے چور کھا جاتے ہیں
چونکہ آپ نے ٹیگ کیا تھا تو جواب دیا ورنہ میں سیاسی نہیں ہوں. اپنے شعبے کی سیاست ضرور جانتا ہوں
 
میں بس اپنی اس بات کی تصدیق یا تردید چاہتا تھا۔

جب تک ڈاکٹر تک رسائی نہ ہو، پانی میں نمک اور چینی ڈال کر مریض کو پلایا جائے
 
ابو ہاشم

محفلین
گلا خراب ہونے کی صورت میں میرا ایک آزمودہ نسخہ یا ٹوٹکا ہے کہ خود کا گلا خراب ہے تو گلیسرین انگلی سے حلق کے اندر لگالیتی ہوں۔ بچوں کو ایک چائے کا چمچ پلا دیتی ہوں۔ بہت جلد فرق پڑتا ہے۔ہمارے ہاں سرسوں کے تیل سے گلا ملنے کا بھی طریقہ اپنایا جاتا ہے اور میں خود اب بہت مہارت سے یہ کام کر لیتی ہوں
ہمارے ہاں بھی بڑی بوڑھیاں اسی طرح سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر گلہ ملا کرتی تھیں
 
فاخر رضا

محفلین
اٹھارہ گھنٹے تک ڈیوٹی کے بعد صبح کالی چائے میں شہد ڈال کر پینا بہت سکون دیتا ہے. گلہ بھی اس وقت تک جواب دے چکا ہوتا ہے. اسے بھی کچھ سکون ملتا ہے. پھر گھر جاکر سوجاتا ہوں. اٹھتا ہوں تو سب ٹھیک.
 
اٹھارہ گھنٹے تک ڈیوٹی کے بعد صبح کالی چائے میں شہد ڈال کر پینا بہت سکون دیتا ہے. گلہ بھی اس وقت تک جواب دے چکا ہوتا ہے. اسے بھی کچھ سکون ملتا ہے. پھر گھر جاکر سوجاتا ہوں. اٹھتا ہوں تو سب ٹھیک.
آپ فاخر بھیا اتنی لمبی ڈیوٹی کرتے ہیں ,
 
Top