آپ کے نام کا مطلب اور اثر

میرا نام محمد خرم یاسین ہے۔ مجھے اصل نام چھپانے کی ضرورت نہیں اسی لیے جو ہے، وہ ہی دیا ہوا ہے۔ درمیانی نام "خرم" کا مطلب ہے خوش رہنے والا۔ میری زندگی پر میرے نام کے اثرات موجود ہیں۔ :)
 
نام "حسن محمود" ہے "جماعتی" نسبت ہے۔
حسن: عربی زبان کا لفظ ہے اور معنی ہیں " اچھا، پیارا"
محمود: حمد سے اسم مفعول ہے۔ آقا کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کا نام بھی ہے۔ معنی "جس کی تعریف کی جائے"
جماعتی: پیر و مرشد بانی پاکستان سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمہ اللہ سے بیعت کی نسبت ہے۔
نام کا اثر: یہ تو متعلقین ہی بتا سکتے ہیں، ورنہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے کے مترادف ہے۔
 
"مریم" کا مطلب نیک لڑکی ہے. میں بہت پرہیزگار تو نہیں لیکن میرے نام کے مجھ پر اثرات یہ ہیں کہ میں بدی میں بھی نیکی تلاشتی ہوں . اگر میں کوئی برا کام کر رہی ہوں تو اس کے اندر ہی یا اس کے ساتھ کوئی نیک کام لازمی کروں گی.
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم!میرے بیٹے کا نام عبدان هے اس کا مطلب بتا دیں اور یه بھی که یه صحیح هے یا نهیں.

محفل پر خوش آمدید سمیعہ صاحبہ!

یہ نام ہمارے لئے تو نیا ہے۔

کیا یہ نام آپ نے یا گھر والوں نے خود نہیں رکھا جو آپ اس کے معنی پوچھ رہی ہیں؟
 
سمیعه مظفر

محفلین
محفل پر خوش آمدید سمیعہ صاحبہ!

یہ نام ہمارے لئے تو نیا ہے۔

کیا یہ نام آپ نے یا گھر والوں نے خود نہیں رکھا جو آپ اس کے معنی پوچھ رہی ہیں؟
جی اصل میں مطلب پڑ ھا تھا عبادت گزار مگر کوئ شک نه رهے اس لئے پوچھا
 
محمداحمد

لائبریرین
جی اصل میں مطلب پڑ ھا تھا عبادت گزار مگر کوئ شک نه رهے اس لئے پوچھا

عبد سے مراد بندہ یعنی عبادت رکنے والا ہے۔ ممکن ہے یہ معنی درست ہوں۔

یہاں بھی اسی قسم کے معنی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

میں کچھ دوستوں کو ٹیگ کر دیتا ہوں شاید اُن سے کچھ مدد ملے۔

فلک شیر
محمد وارث
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم!میرے بیٹے کا نام عبدان هے اس کا مطلب بتا دیں اور یه بھی که یه صحیح هے یا نهیں.
وعلیکم السلام
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
عبدان ۔۔۔۔۔ عبد کی جمع ہے ،
دو عبد۔
عبد بمعنی اطاعت گزار بندہ ۔ مخلوق ۔
بہت اچھا نام ہے ۔ ان شاء اللہ
عبدان میں عبادت اور اطاعت گزاری کے مبالغہ ہے
یعنی اک بندہ اپنی عبادت گزاری اور اطاعت گزاری میں اتنا مطیع جتنے دو بندے ہوں۔
باقی اللہ سوہنا بہتر علم رکھتا ہے ۔۔۔۔
اللہ سوہنا محترم عبدان شہزادے کو دین و دنیا کے علوم نافع سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 
عبدالرحمن ،معانی اللہ کا بندہ رحم کرنے والا
حدیث شریف میں ہے اللہ کے پسنددہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہے
 
نُهَى

محفلین
میرا نام نُهَی ہے، یہ عربی نام ہے، اور یہی تفصیلات بھی عربی ہیں ۔۔۔
نُہَی اصل میں نُہْیَۃ کا جمع ہے۔۔ اس کا معنی عقل اور دماغ ہے۔
یَنْہَی فعل ہے، اس کا مطلب " منع کرنا " ہے۔
اور ہم دماغ/عقل کو نہیۃ کہتے ہیں کیونکہ دماغ/عقل سب نامعقول کاموں سے منع کرتا ہے۔

اگر کوئی غلطی ہوئی تو مجھے معاف کر دیجیئے کیونکہ اردو میری مادری زبان نہیں ہے ۔۔ شکریہ
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

اردو محفل میں خوش آمدید، تعارف تو کرائیں اپنا آپ شاید نئی ہیں محفل پہ
تعارف و انٹرویو
 
Top