عبید انصاری
محفلین
میرا نام "عبید الرحمٰن" ہے، مطلب "رحمان کا چھوٹا سا بندہ "
میری جسامت پر تواس نام کا کوئی اثر نہیں، لیکن عمل بہر حال" چھوٹا سا "ہی ہے۔
میری جسامت پر تواس نام کا کوئی اثر نہیں، لیکن عمل بہر حال" چھوٹا سا "ہی ہے۔
سمیہ یا سمعیہ غالباً عمار یاسر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام تھا، اسلام کی پہلی شہید خاتون تھیں۔ ایک دو لغات سے دیکھنے پہ پتہ چلا ہے، کہ اس کا معنی بلند مرتبہ، عالی، رفیع ، بلند ہمت کے ہیں۔ سمو اس کا کلمہ اشتقاق بہ ہے۔
اتباف کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ واقعی لفظ ہے؟
یقیناً کسی "نجومی" نے کہا ہوگا کہ اپنے نام کے حروف آگے پیچھے کرو گے تو شاعری میں شہرت ملے گی، شہرت تو خیر ملی یا نہیں لیکن خوبصورت نام کا ستیا ناس ضرور کر لیا!ایک شاعر ہیں ۔
اُن کا نام "آفتاب اکبر" ہے۔
اُنہوں نے "شعری ضرورت" یا "شہرت کی ضرورت" کے باعث اپنا نام "اتباف ابرک " کر لیا ہے۔
اللہ کرے کہ یہ بدعت مزید عام نہ ہو اور لوگ اپنے بچوں کا نام اس لایعنی نام پر رکھنا نہ شروع کر دیں۔
یقیناً کسی "نجومی" نے کہا ہوگا کہ اپنے نام کے حروف آگے پیچھے کرو گے تو شاعری میں شہرت ملے گی، شہرت تو خیر ملی یا نہیں لیکن خوبصورت نام کا ستیا ناس ضرور کر لیا!
واقعی؟ کوئی مستند حوالہ؟ مریم نام پر تو کافی تحقیق کی گئی ہےمریم" کا مطلب نیک لڑکی ہے
عبرانی لفظ ہے جس کا مطلب ہے ’’ عبادت گزار ، نیک اور پاک باز ‘‘ ۔ عربی میں ’’القدِّيسة العذراء ‘‘ اور ایک جگہ ’’العابدۃ والخادمۃ للرب‘‘ بھی آیا ہے۔"مریم" کا مطلب نیک لڑکی ہے. میں بہت پرہیزگار تو نہیں لیکن میرے نام کے مجھ پر اثرات یہ ہیں کہ میں بدی میں بھی نیکی تلاشتی ہوں . اگر میں کوئی برا کام کر رہی ہوں تو اس کے اندر ہی یا اس کے ساتھ کوئی نیک کام لازمی کروں گی.
محترمہ ! خوبصورت نام ہے۔ عربوں میں آج کل کافی چل رہا ہے۔ عبدان، حمدان، فہمان وغیرہ۔السلام علیکم!میرے بیٹے کا نام عبدان هے اس کا مطلب بتا دیں اور یه بھی که یه صحیح هے یا نهیں.
کیا آپ واقعی سیّد ہیں؟ کیوں کہ سیّد نام کے ساتھ جوڑنے کیلئے شریعت میں یہ شرط ہے کہ آپ کا نسبی تعلق حضور ﷺ سے ہو۔۔۔شکریہ نیلم بہن۔۔۔
میرا نام سید عاطف علی ہے۔ سید کی ے پر تشدید اور اس کے نیچے دراصل زیر ہے جو عام طور پر زبر بول دیا جاتا ہے۔اس کے لفظی معنی سردار کے ہیں لیکن اس کا یہاں عرب ممالک میں عام استعمال محترم یا جناب کے طور پر کیا جاتا ہے۔میرے نام میں یہ خاندانی نام یعنی فیملی نیم ہے ۔غالبا" اسےہی کچھ لوگ ذات بھی کہتے ہیں۔عاطف کے معنی مہربانی اور رحمدلی اور دیکھ بھالی کرنے والے کے ہیں ۔۔۔ جیسا کہ اردو محاورہ سے واضح ہوتا ہے کہ آپ صللہ نے والدہ کے بعداپنے دادا عبدالمطلب کے سایہء عاطفت میں پرورش پائی۔۔۔ (کہیں کہیں عاطف کے معنی موڑنے والے اور پھیرنے والے کے بھی آتے ہیں )۔۔۔آخری علی نسبتی حصہ ہے علی کے معنی ہیں بلند۔
جی ہاں ۔ نام کا یہ حصہ اسی نسبت سادات سے ہے ۔ واللہ اعلم ۔کیا آپ واقعی سیّد ہیں؟ کیوں کہ سیّد نام کے ساتھ جوڑنے کیلئے شریعت میں یہ شرط ہے کہ آپ کا نسبی تعلق حضور ﷺ سے ہو۔۔۔