بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہے تو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا اکبر الہ آبادی
چوہدری لیاقت علی محفلین جنوری 5، 2015 #4,761 بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہے تو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا اکبر الہ آبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 6، 2015 #4,762 ایک بھی ارماں نہ رہ جائے دلِ مایُوس میں یعنی آکر بے نیازِ مُدّعا ہوجایئے مولانا حسرت موہانی آخری تدوین: جنوری 6، 2015
طارق شاہ محفلین جنوری 6، 2015 #4,764 اُس کی شُہرت بھی تو پھیلی ہر سُو پیار آنے لگا رُسوائی پر پروین شاکر
اوشو لائبریرین جنوری 6، 2015 #4,765 ہم تو کہتے ہیں وہ خوشی ہی نہیں جس میں کچھ غم کا امتزاج نہیں فراق گورکھپوری
اوشو لائبریرین جنوری 6، 2015 #4,766 سب کو حقیقتیں ہیں مجھے خواب ہیں عزیز جاگے ہوؤں کے بیچ پڑا سو رہا ہوں میں جمال احسانی
اوشو لائبریرین جنوری 6، 2015 #4,767 بہت خوش خلق تھا میں بھی مگر یہ بات جب کی ہے نہ اوروں ہی سے واقف تھا نہ خود کو جانتا تھا میں انور شعور
بہت خوش خلق تھا میں بھی مگر یہ بات جب کی ہے نہ اوروں ہی سے واقف تھا نہ خود کو جانتا تھا میں انور شعور
اوشو لائبریرین جنوری 6، 2015 #4,769 ہاتھوں میں لیے سنگِ سزا سوچ رہاہوں ایسا بھی کوئی ہے جو گنہگار نہیں ہے تنویر سپرا
اوشو لائبریرین جنوری 6، 2015 #4,770 ذکر سے جن حادثوں کے سانس رکتی تھی کبھی وقت کی مجبوریوں میں سب گوارا ہو گئے قابل اجمیری
عبدالقیوم چوہدری محفلین جنوری 6، 2015 #4,771 چوہدری لیاقت علی نے کہا: حسرت موہانی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یہ مکمل یہاں موجود ہے
چوہدری لیاقت علی محفلین جنوری 6، 2015 #4,772 گھر بھی عزیز شوق بھی دل میں سفر کا ہے یہ روگ ایک پل کا نہیں عمر بھر کا ہے جمال احسانی
طارق شاہ محفلین جنوری 7، 2015 #4,773 شب بھر شبنم نے رو رو کر گُلشن کو شاداب کیا صُبْح ہُوئی تو خندۂ گُل کی، بادِ صَبا کی بات چلی حزیں صدیقی
شب بھر شبنم نے رو رو کر گُلشن کو شاداب کیا صُبْح ہُوئی تو خندۂ گُل کی، بادِ صَبا کی بات چلی حزیں صدیقی
طارق شاہ محفلین جنوری 7، 2015 #4,774 اِتنی سفّاک سماعت بھی غضب ہے، کہ جہاں بات پُوری بھی نہ ہو، ہاتھوں میں پتّھر آجائیں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
اِتنی سفّاک سماعت بھی غضب ہے، کہ جہاں بات پُوری بھی نہ ہو، ہاتھوں میں پتّھر آجائیں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
سید فصیح احمد لائبریرین جنوری 10، 2015 #4,775 ﺍِﺗﻨﯽ ﻣُﺪّﺕ ﺗﻮ ﺳُﻠﮕﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮐﭽھ ﺑﮭﯽ ! ﺍﻭﺭ ﮐﭽھ ﮨﻮﮔﺎ ﺟﺴﮯ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺩُﮬﻮﺍﮞ ﻟِﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮ عرفان صدیقی
سید فصیح احمد لائبریرین جنوری 10، 2015 #4,776 پاؤں رکھتے ہیں جو مجھ پر اُنھیں احساس نہیں میں نِشانات مِٹاتے ہوئے تھک جاتا ہُوں محسن نقوی
سید فصیح احمد لائبریرین جنوری 10، 2015 #4,777 ہے آج ہوا تیز کہ ہلتی ہے ہر اک شاخ اس پھول پہ حیرت ہے، بکھر کیوں نہیں جاتا استاد محترم الف عین کی اجازت سے
ہے آج ہوا تیز کہ ہلتی ہے ہر اک شاخ اس پھول پہ حیرت ہے، بکھر کیوں نہیں جاتا استاد محترم الف عین کی اجازت سے
سید فصیح احمد لائبریرین جنوری 10، 2015 #4,778 اِتنا سانسوں سے خفا ہُوں کہ نہیں مانوں گا لوگ رو رو کے نہ اب مجھ کو منائيں ، جائيں زندگی ! تُو نے دُکاں کھول کے لِکھ رکھّا ہے اپنی مرضی کا کوئی رنج اُٹھائيں ، جائيں شہزاد نئير
اِتنا سانسوں سے خفا ہُوں کہ نہیں مانوں گا لوگ رو رو کے نہ اب مجھ کو منائيں ، جائيں زندگی ! تُو نے دُکاں کھول کے لِکھ رکھّا ہے اپنی مرضی کا کوئی رنج اُٹھائيں ، جائيں شہزاد نئير
چوہدری لیاقت علی محفلین جنوری 10، 2015 #4,779 میرے قاتل کرب میں ہیں کیوں مرے خالق بتا جتنی تلواریں تھیں کیوں اتنے نہ مجھ کو سر دئیے اسلم کولسری
چوہدری لیاقت علی محفلین جنوری 10، 2015 #4,780 کاش میں تجھ پہ ریا ضی کےسوالوں کی طرح خود کو تقسیم کروں کچھ بھی نہ حاصل آئے جمال احسانی