طارق شاہ

محفلین

ایک بھی ارماں نہ رہ جائے دلِ مایُوس میں
یعنی آکر بے نیازِ مُدّعا ہوجایئے

مولانا حسرت موہانی
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
بہت خوش خلق تھا میں بھی مگر یہ بات جب کی ہے
نہ اوروں ہی سے واقف تھا نہ خود کو جانتا تھا میں
انور شعور
 

اوشو

لائبریرین
ذکر سے جن حادثوں کے سانس رکتی تھی کبھی
وقت کی مجبوریوں میں سب گوارا ہو گئے
قابل اجمیری
 

طارق شاہ

محفلین

شب بھر شبنم نے رو رو کر گُلشن کو شاداب کیا
صُبْح ہُوئی تو خندۂ گُل کی، بادِ صَبا کی بات چلی

حزیں صدیقی
 

طارق شاہ

محفلین

اِتنی سفّاک سماعت بھی غضب ہے، کہ جہاں
بات پُوری بھی نہ ہو، ہاتھوں میں پتّھر آجائیں

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ﺍِﺗﻨﯽ ﻣُﺪّﺕ ﺗﻮ ﺳُﻠﮕﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮐﭽھ ﺑﮭﯽ !
ﺍﻭﺭ ﮐﭽھ ﮨﻮﮔﺎ ﺟﺴﮯ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺩُﮬﻮﺍﮞ ﻟِﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮ

عرفان صدیقی
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
اِتنا سانسوں سے خفا ہُوں کہ نہیں مانوں گا
لوگ رو رو کے نہ اب مجھ کو منائيں ، جائيں

زندگی ! تُو نے دُکاں کھول کے لِکھ رکھّا ہے
اپنی مرضی کا کوئی رنج اُٹھائيں ، جائيں

شہزاد نئير
 
Top