ڈبویا مجھ کو ہونے نے جو میں نہ ہوتا تو کیا ہوتا (غالب)
فہد اشرف محفلین اگست 26، 2017 #6,582 محمد فہد نے کہا: ڈبویا مجھ کو ہونے نے جو میں نہ ہوتا تو کیا ہوتا (غالب) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا غالب
محمد فہد نے کہا: ڈبویا مجھ کو ہونے نے جو میں نہ ہوتا تو کیا ہوتا (غالب) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا غالب
فرحان محمد خان محفلین اگست 26، 2017 #6,583 تُو جو ہر روز نئے حسن پہ مر جاتا ہے تُو بتائے گا مجھے عشق ہے کیا ؟؟ جانے دے علی زریون
عائشہ صدیقہ محفلین اگست 26، 2017 #6,584 ﺧﻼ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﺟﻼ ﺟﻼ ﮐﮯ ﭼﺮﺍﻍ ﺑﻨﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﺳﺘﺎﺭﮮ ﮐﭽﮫ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﮐﮯ لیے ﻋﺪﯾﻢ ﮨﺎﺷﻤﯽ فیصل آباد
محمد وارث لائبریرین اگست 28، 2017 #6,585 تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کِیا فرصت کشاکشِ غمِ پنہاں سے گر ملے غالب
فہد اشرف محفلین اگست 28، 2017 #6,586 تمہیں کہو کہ گزارا صنم پرستوں کا بتوں کی ہو اگر ایسی ہی خو تو کیوں کر ہو غالب
عائشہ صدیقہ محفلین اگست 29، 2017 #6,587 ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﮯ ﺷﺎﻧﻮﮞ ﭘﺮ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺁﺋﮯ ﻣﻘﺼﻮﺩ ﻭﻓﺎ فیصل آباد
محمد وارث لائبریرین اگست 29، 2017 #6,588 کم ہوں گے اس بساط پہ ہم جیسے بدقمار جو چال ہم چلے سو نہایت بُری چلے اُستاد ذوق
عرفان سعید محفلین اگست 29، 2017 #6,589 بزم ہستی! اپنی آرائش پہ تو نازاں نہ ہو تو تو اک تصویر ہے محفل کی اور محفل ہوں میں اقبال
محمد وارث لائبریرین اگست 30، 2017 #6,590 جاتے ہوائے شوق میں ہیں اِس چمن سے ذوق اپنی بلا سے بادِ صبا اب کبھی چلے اُستاد ذوق
عبد الرحمٰن محفلین اگست 30، 2017 #6,591 آنگن کی یہ خواہش ہے کہ رِم جِھم کی ہو برسات ، اور چھت کا تقاضا ہے کہ اک بوُند نہ برسے
عبد الرحمٰن محفلین اگست 30، 2017 #6,592 بس جائے تو صحرا ہے، اجڑ جائے تو دنیا.. ہم لوگ ہیں کچھ خانہ خراب اور طرح کے.. (سید خورشید رضوی)
عبد الرحمٰن محفلین اگست 30، 2017 #6,593 مستانہ کر رہا ہوں رہِ عاشقی کو طے لے جائے جذبِ شوق مرا اب جدھر مجھے ڈرتا ہوں جلوۂ رُخِ جاناں کو دیکھ کر اپنا بنا نہ لے کہیں میری نظر مجھے (جگر مراد آبادی)
مستانہ کر رہا ہوں رہِ عاشقی کو طے لے جائے جذبِ شوق مرا اب جدھر مجھے ڈرتا ہوں جلوۂ رُخِ جاناں کو دیکھ کر اپنا بنا نہ لے کہیں میری نظر مجھے (جگر مراد آبادی)
عبد الرحمٰن محفلین اگست 30، 2017 #6,594 کہتا ہے کون نالہء بلبل کو بے اثر پردے میں گل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے (غالب)
عبد الرحمٰن محفلین اگست 30، 2017 #6,595 شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئے یہ مُسکراتی ہوئی چیز مُسکرا کے پلا سُرور چیز کی مقدار پر نہیں موقوف شراب کم ہے تو ساقی نظر ملا کے پلا۔۔۔! عدم
شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئے یہ مُسکراتی ہوئی چیز مُسکرا کے پلا سُرور چیز کی مقدار پر نہیں موقوف شراب کم ہے تو ساقی نظر ملا کے پلا۔۔۔! عدم
عائشہ صدیقہ محفلین اگست 30، 2017 #6,596 ﻟﻮﮒ ﭼﮩﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺳﺠﺎﺋﮯ ﺭﺍﺕ ﺑﮭﺮ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺳﺎﻧﺤﮧ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﺍﻓﻀﻞ ﺍﺣﺴﻦ ﺭﻧﺪﮬﺎﻭﺍ فیصل آباد
ﻟﻮﮒ ﭼﮩﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺳﺠﺎﺋﮯ ﺭﺍﺕ ﺑﮭﺮ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺳﺎﻧﺤﮧ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﺍﻓﻀﻞ ﺍﺣﺴﻦ ﺭﻧﺪﮬﺎﻭﺍ فیصل آباد
عبد الرحمٰن محفلین اگست 30، 2017 #6,599 جُرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا کاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر غم سے پتھّر ہو گیا، لیکن کبھی رویا نہیں منیر نیازی
جُرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا کاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر غم سے پتھّر ہو گیا، لیکن کبھی رویا نہیں منیر نیازی
ذیشان شانی محفلین اگست 30، 2017 #6,600 ڈرتا ہوں آسمان سے بجلی نہ گر پڑے صیاد کی نگاہ سوئے آشیاں نہیں مومن