آپ ہی اپنی جفاؤں پہ ذرا غور کریں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی شاعر نامعلوم
سین خے محفلین نومبر 15، 2017 #7,041 آپ ہی اپنی جفاؤں پہ ذرا غور کریں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی شاعر نامعلوم
سین خے محفلین نومبر 15، 2017 #7,042 کیا یہی تھی شرط کچھ انصاف کی اے تند خو جو بھلا ہو آپ سے اس سے برائی کیجیے رجب علی بیگ سرور
سین خے محفلین نومبر 15، 2017 #7,044 ساتھ چلنا ہے تو پھر چھوڑ دے ساری دنیا چل نہ پائے تو مجھے لوٹ کے گھر جانے دے نظیر باقری
سین خے محفلین نومبر 15، 2017 #7,045 ایسے رشتے کا بھرم رکھنا کوئی کھیل نہیں تیرا ہونا بھی نہیں اور ترا کہلانا بھی وسیم بریلوی
اے خان محفلین نومبر 15، 2017 #7,046 کل پایا جس نے تجھ سے تمدن زکوٰة میں سکھلا رہا ہے آج وہ جینے کا ڈھب تجھے عاطف ملک
عبد الرحمٰن محفلین نومبر 16، 2017 #7,047 تصویر کے دو رخ ہیں جاں اور غم جاناں اک نقش چھپانا ہے اک نقش دکھانا ہے جگر مراد آبادی
محمد وارث لائبریرین نومبر 16، 2017 #7,048 جو بھی چہرہ نظر آیا ترا چہرہ نکلا تو بصارت ہے مری، یار پرانے میرے احمد ندیم قاسمی
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,049 دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہے چلے آؤ جہاں تک روشنی معلوم ہوتی ہے (نشور واحدی)
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,050 اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر اتنی تو ہے حقیقت باقی کہانیاں ہیں (میلہ رام وفاؔ)
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,051 انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی (نشور واحدی)
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,052 ہزار شمع فروزاں ہو روشنی کے لیے نظر نہیں تو اندھیرا ہے آدمی کے لیے (نشور واحدی)
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,053 کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھے تیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح (پروین شاکر)
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 16، 2017 #7,054 آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح خمارؔ بارہ بنکوی
فہد اشرف محفلین نومبر 16، 2017 #7,055 Sardar Muhammad Naeem نے کہا: آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح خمارؔ بارہ بنکوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھیئے خمار بارہ بنکوی
Sardar Muhammad Naeem نے کہا: آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح خمارؔ بارہ بنکوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھیئے خمار بارہ بنکوی
فہد اشرف محفلین نومبر 16، 2017 #7,056 ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح ہنسیے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھیئے خمار بارہ بنکوی
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,057 راستہ سوچتے رہنے سے کدھر بنتا ہے سر میں سودا ہو تو دیوار میں در بنتا ہے (جلیل عالیؔ)
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,058 رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئے حق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے (خلیل تنویر)
کاشفی محفلین نومبر 16، 2017 #7,059 کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میں کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے (جون ایلیا)
لاریب مرزا محفلین نومبر 17، 2017 #7,060 کُوچہٴ دلبر میں مَیں، بُلبُل چمن میں مست ہے ہر کوئی یاں اپنے اپنے پیرہن میں مست ہے (خواجہ حیدر علی آتش)
کُوچہٴ دلبر میں مَیں، بُلبُل چمن میں مست ہے ہر کوئی یاں اپنے اپنے پیرہن میں مست ہے (خواجہ حیدر علی آتش)