تو بے وفا ہے ترا اعتبار کون کرے تمام عمر ترا انتظار کون کرے ضیغم حمیدی
سین خے محفلین نومبر 13، 2017 #7,021 تو بے وفا ہے ترا اعتبار کون کرے تمام عمر ترا انتظار کون کرے ضیغم حمیدی
کاشفی محفلین نومبر 13، 2017 #7,022 میں تو جب مانوں مری توبہ کے بعد کر کے مجبور پلا دے ساقی (جگرؔ مرادآبادی)
کاشفی محفلین نومبر 13، 2017 #7,023 ساقی ذرا نگاہ ملا کر تو دیکھنا کمبخت ہوش میں تو نہیں آ گیا ہوں میں (عبد الحمید عدم)
کاشفی محفلین نومبر 13، 2017 #7,024 گداز عشق نہیں کم جو میں جواں نہ رہا وہی ہے آگ مگر آگ میں دھواں نہ رہا (جگرؔ مراد آبادی)
فرقان احمد محفلین نومبر 13، 2017 #7,026 اگر کچھ بھی نہیں ہمارے درمیاں تو پھر اتنی گہری خاموشی کیوں ہے!!! شاعر: نامعلوم
کاشفی محفلین نومبر 13، 2017 #7,027 نہ پاک ہوگا کبھی حسن و عشق کا جھگڑا وہ قصہ ہے یہ کہ جس کا کوئی گواہ نہیں (حیدر علی آتش)
کاشفی محفلین نومبر 13، 2017 #7,028 چاند خاموش جا رہا تھا کہیں ہم نے بھی اس سے کوئی بات نہ کی (محمود ایاز)
کاشفی محفلین نومبر 13، 2017 #7,029 دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گا دوستوں کو آزماتے جائیے (خمارؔ بارہ بنکوی)
فرقان احمد محفلین نومبر 13، 2017 #7,030 چلتی ہی جا رہی ہے یہ عمرِ رواں کی ریل ہم کو یہیں اُترنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زنجیر کھینچیے! شاعر: نامعلوم
ہادیہ محفلین نومبر 14، 2017 #7,033 اچھا بن کر کيا ملنا... جو برے بنے تو کيا کھونا... دنيا کھيل تماشا ہے... ہر شخص پہ تالی بجتی ہے...
ہادیہ محفلین نومبر 14، 2017 #7,036 یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہےفراز ہم تو راضی ھیں وہ جس حال میں جیسا رکھے احمد فراز
ہادیہ محفلین نومبر 14، 2017 #7,037 جو ہو نہ سکی بات وہ چہروں سے عیاں تھی حالات کا ماتم تھا ملاقات کہاں تھی حبیب جالب
ہادیہ محفلین نومبر 14، 2017 #7,038 تُو بتا ! ہجر کے موسم ، جو گزارے تو نے میرے چہرے پہ تو حالات نے صدیاں لکھ دیں
لاریب مرزا محفلین نومبر 14، 2017 #7,039 ہادیہ آج آپ کے انتخاب کے ڈبے میں سے بھی کافی کچھ نکل آیا بھئی۔ بہت خوب!!
ہادیہ محفلین نومبر 14، 2017 #7,040 لاریب مرزا نے کہا: ہادیہ آج آپ کے انتخاب کے ڈبے میں سے بھی کافی کچھ نکل آیا بھئی۔ بہت خوب!! مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاباش ہادیہ
لاریب مرزا نے کہا: ہادیہ آج آپ کے انتخاب کے ڈبے میں سے بھی کافی کچھ نکل آیا بھئی۔ بہت خوب!! مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاباش ہادیہ