وہ اُڑا تو شاخ کا سارا بدن جلنے لگا دھوپ رکھ لی تھی پرندے نے پروں کے درمیان
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,781 وہ اُڑا تو شاخ کا سارا بدن جلنے لگا دھوپ رکھ لی تھی پرندے نے پروں کے درمیان
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,782 اُجالا جب ہوا رخصت جبین شبکی افشاں کا نسیم زندگی پیغام لائی صبح خندام کا
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,783 ممکن ہے کہ تو جس کو سمجھتا ہے بہاراں اوروں کی نگاہوں میں وہ موسم ہو خزاں کا
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,784 ہے سلسلہ احوال کا ہر لحظہ دگرگوں اے سالک رہ! فکر نہ کر سود و زیاں کا
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,785 شاید کہ زمیں ہے یہ کسی اور جہاں کی تو جس کو سمجھتا ہے فلک اپنے جہاں کا!
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,787 اسی قرآں میں ہے اب ترک جہاں کی تعلیم جس نے مومن کو بنایا مہ و پرویں کا امیر
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,788 'تن بہ تقدیر' ہے آج ان کے عمل کا انداز تھی نہاں جن کے ارادوں میں خدا کی تقدیر
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,789 تھا جو 'ناخوب، بتدریج وہی ' خوب' ہوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,790 اگرچہ زر بھی جہاں میں ہے قاضی الحاجات جو فقر سے ہے میسر، تو نگری سے نہیں
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,791 اگر جواں ہوں مری قوم کے جسور و غیور قلندری مری کچھ کم سکندری سے نہیں
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,792 سبب کچھ اور ہے، تو جس کو خود سمجھتا ہے زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہیں
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #7,793 اگر جہاں میں مرا جوہر آشکار ہوا قلندری سے ہوا ہے، تو نگری سے نہیں
لاریب مرزا محفلین جولائی 23، 2018 #7,794 اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں (احمد فراز)
لاریب مرزا محفلین جولائی 23، 2018 #7,795 یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
لاریب مرزا محفلین جولائی 23، 2018 #7,796 دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہو فُسردہ تو بھی دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں
لاریب مرزا محفلین جولائی 23، 2018 #7,797 ہوش آیا تو سبھی خواب تھے ریزہ ریزہ جیسے ا ڑتے ہوئے اوراقِ پریشاں جاناں (احمد فراز)
محمد وارث لائبریرین جولائی 23، 2018 #7,798 تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کِیا فرصت کشاکشِ غمِ پنہاں سے گر ملے غالب
ع عندلیب محفلین جولائی 23، 2018 #7,799 علاج یہ ہے کہ مجبور کردیا جاؤں وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
فرقان احمد محفلین جولائی 23، 2018 #7,800 نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی۔۔۔! (مسرور انور)