ناکام عشق میں جو تمنّائیں ہو گئیں ایسی ہوئیں خفا کہ زلیخائیں ہو گئیں :) یاسر شاہ :)
یاسر شاہ محفلین ستمبر 9، 2019 #9,121 ناکام عشق میں جو تمنّائیں ہو گئیں ایسی ہوئیں خفا کہ زلیخائیں ہو گئیں یاسر شاہ
یاسر شاہ محفلین ستمبر 10، 2019 #9,122 پیڑ کو دیمک کھا جائے یا آدم زاد کو غم امجد ہم نے دونوں ہی کو بچتے دیکھا کم امجد اسلام امجد
یاسر شاہ محفلین ستمبر 10، 2019 #9,123 مریدِ سادہ تو رو رو کے ہوگیا تائب خدا کرے کہ ملے پیر کو بھی یہ توفیق اقبال
محارب کاش محفلین ستمبر 11، 2019 #9,124 تیرے دستِ ستم کا عجز نہیں دل هی کافر تھا جس نے آہ نہ کی فیض احمد فیضؔ
محارب کاش محفلین ستمبر 11، 2019 #9,125 بہت دشوار تھی راہ محبت ہمارا ساتھ دیتے ہم سفر کیا! "مہیش چندر نقش"
محارب کاش محفلین ستمبر 11، 2019 #9,126 بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے مطمئن دل ہے بہت ، جب سے الگ بیٹھا ہوں ! پیر نصیر الدین نصیر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 12، 2019 #9,127 زمانہ کیسی کیسی زندہ آوازوں سے روشن ہے مگر ہم ہیں کہ بس اپنی صدا اچھی لگی ہم کو افتخار عارف
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 12، 2019 #9,128 تجھے موت آئے جوازِ راہِ مفر نہ ڈھونڈ ترے سر پہ خاک ، دل اس قدر بھی برا نہ کر افتخار عارف
سحر کائنات محفلین ستمبر 12، 2019 #9,129 ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
یاسر شاہ محفلین ستمبر 15، 2019 #9,130 زندہ پھرنے کی ہے ہوس حاؔلی انتہا ہے یہ بے حیائی کی الطاف حسین حالی
لاريب اخلاص لائبریرین ستمبر 15، 2019 #9,131 چہرہ ہے چار سال کا میرا آنکھ پر اِک صدی پُرانی ہے ظُلم تو کل بھی اِک حقیقت تھا اور عدل آج بھی کہانی ہے عابیؔ مکھنوی
چہرہ ہے چار سال کا میرا آنکھ پر اِک صدی پُرانی ہے ظُلم تو کل بھی اِک حقیقت تھا اور عدل آج بھی کہانی ہے عابیؔ مکھنوی
لاريب اخلاص لائبریرین ستمبر 15، 2019 #9,132 بیدمؔ یہ محبت ہے یا کوئی مصیبت ہے جب دیکھیے افسردہ جب دیکھیے جب مغموم جناب بیدم وارثی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 16، 2019 #9,133 کہاں اب دعاؤں کی برکتیں وہ نصیحتیں وہ ہدایتیں یہ مطالبوں کا خلوص ہے یہ ضرورتوں کا سلام ہے بشیر بدر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 16، 2019 #9,134 آئے عدم سے ایک جھلک دیکھنے تری رکھا ہی کیا تھا ورنہ جہان خراب میں اختر رضا سلیمی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 16، 2019 #9,135 ابھی تلک تو نہ کُندن ہُوئے نہ راکھ ہوئے ہم اپنی آگ میں ہر روز جل کے دیکھتے ہیں احمد فرازؔ
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 16، 2019 #9,136 کچھ دور آؤ موت کے ہم راہ بھی چلیں ممکن ہے راستے میں کہیں زندگی ملے خورشید احمد جامی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 16، 2019 #9,137 سوچتا ہوں کہ بجھا دوں میں یہ کمرے کا دیا اپنے سائے کو بھی کیوں ساتھ جگاؤں اپنے انور مسعود
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 17، 2019 #9,138 یہ واقعہ ہے کہ چاہا ہے ٹوٹ کر اس کو یہ سانحہ ہے کہ اب درد کا شمار نہیں کنول حسین
فرخ منظور لائبریرین ستمبر 20، 2019 #9,139 کچھ بے حسی بھی چاہیے بہرِ سکونِ دل ہر لرزشِ صبا کے کہے پر نہ جائیے (خورشید رضوی)
فرقان احمد محفلین ستمبر 20، 2019 #9,140 ہم معتکفِ دائرہ عشق تھے، ہم نے رکھا نہ قدم سایہء مہ و سال سے آگے (خالد احمد)