فرمائیں تم سے عشق تو نیکی کمائیں کیا؟
دنیا میں مل گئے ہو تو جنت میں جائیں کیا؟

اچھی ہوئی بری ہوئی، ہونی تو ہو گئی
اب کیا کریں؟ خدا کو کٹہرے میں لائیں کیا؟

(راحیل فاروق)
 
17522555_239281346539927_7545673769333585396_n.jpg
 

Iab

محفلین
دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہے
دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو

احمد سلمان
 

Iab

محفلین
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتےجاتے

احمد فراز
 

Iab

محفلین
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے

احمد فراز
 

Iab

محفلین
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیں
چلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں

احمد فراز
 

Iab

محفلین
کتنی دلکش ھو تم کتنا دلجو ہوں میں
کیا ستم ھے کہ ھم لوگ مر جائیں گے

جون ایلیا
 

Iab

محفلین
چھوڑنے میں نہیں جاتا اسے دروازے تک
لوٹ آتا ہوں کہ اب کون اسے جاتا دیکھے

شہزاد احمد
 

Iab

محفلین
اب کیا بتائیں ٹوٹے ھیں کتنے کہاں سے ھم
خود کو سمیٹتے ھیں یہاں سے وہاں سے ھم

راجیش ریڈی
 

Iab

محفلین
اب تو سراب ہی سے بجھانے لگے ہیں پیاس
لینے لگے ہیں کام یقیں کا گماں سے ھم

راجیش ریڈی
 
Top