عجیب لطف کچھ آپس کی چھیڑ چھاڑ میں ہے کہاں ملاپ میں وہ بات جو بگاڑ میں ہے (انشاء اللہ خان)
شمشاد خان محفلین اپریل 10، 2020 #9,321 عجیب لطف کچھ آپس کی چھیڑ چھاڑ میں ہے کہاں ملاپ میں وہ بات جو بگاڑ میں ہے (انشاء اللہ خان)
Iab محفلین اپریل 10، 2020 #9,322 Shamshad Khan نے کہا: یہ راجیش ریڈی کون سے شاعر ہیں؟ ان کا تعارف کیا ہے؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جہاں وسیم بریلوی صاحب بستے ہیں اسی ملک سے راجیش ریڈی صاحب کا بھی تعلق ہے۔ اور راہ حیات کے پیچ و خم کے شاعر ہیں۔
Shamshad Khan نے کہا: یہ راجیش ریڈی کون سے شاعر ہیں؟ ان کا تعارف کیا ہے؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جہاں وسیم بریلوی صاحب بستے ہیں اسی ملک سے راجیش ریڈی صاحب کا بھی تعلق ہے۔ اور راہ حیات کے پیچ و خم کے شاعر ہیں۔
Iab محفلین اپریل 10، 2020 #9,323 یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے کھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے راجیش ریڈی
Iab محفلین اپریل 10، 2020 #9,324 مرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ بڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے راجیش ریڈی
La Alma لائبریرین اپریل 10، 2020 #9,325 لکھتا ہوں اسدؔ سوزشِ دل سے سخنِ گرم تا رکھ نہ سکے کوئی مرے حرف پر انگشت (غالب)
سید عاطف علی لائبریرین اپریل 10، 2020 #9,326 پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھے نظر میں سبھوں کی ، خدا کر چلے میر
سید عاطف علی لائبریرین اپریل 10، 2020 #9,327 بہت آرزو تھی ، گلی کی تری سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے میر
Iab محفلین اپریل 10، 2020 #9,329 تراش سنگ کہ اس پتھر کا کچھ تو بنے خدا کرے بنے جو بھی وہ خدا نہ بنے (ع)
زاہد لطیف محفلین اپریل 10، 2020 #9,330 میں گردِ سفر بہتر، میں خاک سہی راحیلؔ وہ بھی تو اڑائے گا، خود کیوں نہ بکھر جاؤں؟ (راحیل فاروق)
مریم افتخار محفلین اپریل 10، 2020 #9,331 دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں ہاں وہ نہیں خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہی جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں (غالب)
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں ہاں وہ نہیں خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہی جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں (غالب)
Iab محفلین اپریل 10، 2020 #9,332 قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں (غالب)
Iab محفلین اپریل 10، 2020 #9,333 اگ رہا ہے در و دیوار سے سبزہ غالبؔ ہم بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے
فرقان احمد محفلین اپریل 11، 2020 #9,335 ہوا کے دوش پہ اب تک سفر میں ہیں خالد ہم اپنے شہر سے نکلے تھے داستاں کی طرح! (خالد احمد)
Iab محفلین اپریل 11، 2020 #9,336 میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو احمد سلمان
Iab محفلین اپریل 11، 2020 #9,337 کوئی چارہ گر ہی نہیں یہاں ، مرے دل کا درد گھٹے کہاں ؟ وہ جو بیچتے تھے دواء دل ، وہ دکان اپنی بڑھا گئے اسماعیل اعجاز
کوئی چارہ گر ہی نہیں یہاں ، مرے دل کا درد گھٹے کہاں ؟ وہ جو بیچتے تھے دواء دل ، وہ دکان اپنی بڑھا گئے اسماعیل اعجاز
Iab محفلین اپریل 11، 2020 #9,338 ھم کو ھمارے صبر کا خوب صلہ دیا گیا یعنی دوا نہ دی گئی درد بڑھا دیا گیا اقبال اشعر
Iab محفلین اپریل 11، 2020 #9,339 ستم تو یہ کہ ھماری صفوں میں شامل ہیں چراغ بجھتے ہی خیمہ بدلنے والے لوگ اقبال اشعر
Iab محفلین اپریل 11، 2020 #9,340 جو بساطِ جاں ہی الٹ گیا ، وہ جو راستے سے پلٹ گیا اسے روکنے سے حصول کیا ، اسے مت بلا ، اسے بھول جا امجد اسلام امجد
جو بساطِ جاں ہی الٹ گیا ، وہ جو راستے سے پلٹ گیا اسے روکنے سے حصول کیا ، اسے مت بلا ، اسے بھول جا امجد اسلام امجد