ہم تو تمام عمر تری ہی ادا رہے یہ کیا ہوا کہ پھر بھی ہمیں بے وفا رہے جمیل ملک
شمشاد لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,781 ہم تو تمام عمر تری ہی ادا رہے یہ کیا ہوا کہ پھر بھی ہمیں بے وفا رہے جمیل ملک
شمشاد لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,782 جب آ جاتی ہے دنیا گھوم پھر کر اپنے مرکز پر تو واپس لوٹ کر گزرے زمانے کیوں نہیں آتے عبرت مچھلی شہری
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,784 خدا ہی جانے یگانہؔ میں کون ہوں کیا ہوں خود اپنی ذات پہ شک دل میں آئے ہیں کیا کی
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,785 کار مرگ کے دن کا تھوڑی دیر کا جھگڑا دیکھنا ہے یہ ناداں جینے کا ہے کرتب کیا یگانہ چنگیزی
شمشاد لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,786 حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دینا حسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,787 ہمیں بھی عرضِ تمنا کا ڈھب نہیں آتا مزاج یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے احمد فراز
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,788 اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہو آنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئے احمد فراز
شمشاد لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,789 تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتا کہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے جلیل مانک پوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,790 ٹھانی تھی دل میں اب نہ ملیں گے کسی سے ہم پر کیا کریں کہ ہو گئے ناچار جی سے ہم مومن خان مومن
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,791 ہو گئے نامِ بتاں سنتے ہی مومنؔ بے قرار ہم نہ کہتے تھے کہ حضرت پارسا کہنے کو ہیں ---------------------
ہو گئے نامِ بتاں سنتے ہی مومنؔ بے قرار ہم نہ کہتے تھے کہ حضرت پارسا کہنے کو ہیں ---------------------
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,792 رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,793 تابِ نظارہ نہیں آئینہ کیا دیکھنے دوں اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے
شمشاد لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,795 یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں جاں نثاراختر
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,796 پہچان اپنی ہو تو ملے منزل مراد ناہید گاہے گاہے سہی، آئینہ تو دیکھ کشور ناہید
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,797 سیہ ہے ایک یاس کا صحرا لیے ہوئے دل رنگ گلستا ں تمنا لیے ہوئے
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,798 ہے آہ درد و سوز کی دنیا لیے ہوئے طوفاں اشک خوں گریاں لیے ہوئے
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,799 یہ کرامت اس کی ہے جو پا کہ خود فرمادیا تاقیامت رحمت باری خلاق باری قبر کو
سیما علی لائبریرین دسمبر 15، 2020 #9,800 حسن کی عریانیاں باعث فخر و کمال عظمت انسانیت آہ یہ تیرا زوال