احسن جاوید

محفلین
وہ لفظِ محبت جو لکھا تھا مرے دل پر
وہ صفحۂِ ہستی سے مٹا کیوں‌ نہیں دیتے؟

اب دل کو یقیں ہے نہ تصور ہے تمہارا
کس جگہ چھپے ہو یہ بتا کیوں‌ نہیں دیتے؟

زندہ ہوں کہ آؤ‌ گے مرے پاس کبھی تم
مر جاؤں محبت میں‌ بتا کیوں نہیں دیتے؟

شفیق خلش
 

تبسم

محفلین
عشق کی اج انتہا کر دو
روح کو جسم سے جدا کر دو
تم مجھے چھوڑ کیوں نہیں دیتے
اپنے حق میں فیصلہ تو کر دو
 

تبسم

محفلین
کسے خبر کہ میری روح کے درہچوں میں
غم حیات کے کتنے چراغ جلتے ہیں
میرے شعور کا دوکھ کون جان سکتا ہے
کہ میرے ذہن میں کتنے خیال پلتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
گدا ہوں مجھ کو لیکن دولت کونین حاصل ہے
وہ آئیں گھر مرے تقدیر تھی ایسی کہاں میری
احسان دانش
 

احسن جاوید

محفلین
چاہتا ہوں کہ بھول جاؤں تمہیں
اور خود بھی نہ یاد آؤں تمہیں

جیسے تم صرف اک کہانی تھیں
جیسے میں صرف اک فسانہ تھا

(جون ایلیاء)
 

احسن جاوید

محفلین
بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتا
جو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا

وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میں
جو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا

ندا فاضلی
 
Top