جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,741 جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,742 ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
شمشاد لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,743 فضائے نور ميں کرتا نہ شاخ و برگ و بر پيدا سفر خاکي شبستاں سے نہ کر سکتا اگر دانہ علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین دسمبر 13، 2020 #9,744 اِک جبر لالہ زار کا، آنکھوں میں ہے صَباؔ دیکھا کئے ہیں خُون اُبلتا زمِیں سے ہم صباؔ اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 13، 2020 #9,745 بس میرؔ کا دیوان ہے گنجینۂ معنی یوں شہر کی دکانوں پہ دیوان بہت ہیں
شمشاد لائبریرین دسمبر 13، 2020 #9,746 اے صنم وصل کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے مرزارضا برق ؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 13، 2020 #9,747 یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے خلیل الرحمنٰ اعظمی
سیما علی لائبریرین دسمبر 13، 2020 #9,748 اک عالم حیرت ہے فنا ہے نہ بقا ہے!!!!!!! حیرت بھی یہ حیرت ہے کہ کیا جانیے کیا ہے اصغر گونڈوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 13، 2020 #9,749 مری نگاہوں نے جھک جھک کے کر دئیے سجدے جہاں جہاں سے تقاضائے حسن یار ہوا اصغر گونڈوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 13، 2020 #9,750 انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہ اور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو نظام رامپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,751 کب تک، یقینِ عِشق ہَمَیں خود نہ آئے گا کب تک، مکاں کا حال کہیں گے مکِیں سے ہم صبا اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,752 بس میرؔ کا دیوان ہے گنجینۂ معنی یوں شہر کی دکانوں پہ دیوان بہت ہیں
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,753 ہزاروں لالہ و گل ہیں ریاضِ ہستی میں وفا کی جس میں ہو بو، وہ کلی نہیں ملتی
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,754 ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,755 اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلو دھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے راحت اندوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,756 بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں فراق گورکھپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,757 ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے عشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,758 کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا بشیر بدر
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,759 زندگی زندہ دلی کا ہے نام مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں امام بخش ناسخ
سیما علی لائبریرین دسمبر 14، 2020 #9,760 وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا