میں چاہتا ہُوں کہ، بس ایک ہی خیال رہے مگر خیال سے پیدا خیال ہوتا ہے اکبرالٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,001 میں چاہتا ہُوں کہ، بس ایک ہی خیال رہے مگر خیال سے پیدا خیال ہوتا ہے اکبرالٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,002 مُسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی تِری گلی کو نہ جاتا، تو جادہ کیا کرتا ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,003 قرار چھِين ليا، بے قرار چھوڑ گئے بہار لے گئے، يادِ بہار چھوڑ گئے ہماری چشمِ حزيں کا، خيال کچھ نہ کِيا ! وہ عمر بھر کے لئے، اشکبار چھوڑ گئے اختر شیرانی
قرار چھِين ليا، بے قرار چھوڑ گئے بہار لے گئے، يادِ بہار چھوڑ گئے ہماری چشمِ حزيں کا، خيال کچھ نہ کِيا ! وہ عمر بھر کے لئے، اشکبار چھوڑ گئے اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,004 تمام عمر ہے اب، اور فراق کی راتيں يہ نقشِ گيسوئے مشکيں بہار چھوڑ گئے ترس رہے ہيں مسرّت کو عشق کے ارماں ہميں ستم زدہ و سوگوار چھوڑ گئے اختر شیرانی
تمام عمر ہے اب، اور فراق کی راتيں يہ نقشِ گيسوئے مشکيں بہار چھوڑ گئے ترس رہے ہيں مسرّت کو عشق کے ارماں ہميں ستم زدہ و سوگوار چھوڑ گئے اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,005 کوئی کیوںکر بُھلا دے، ہائے ایسے کی محبت کو وفائیں دلنواز اُس کی، جفائیں خُوشگوار اُس کی اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,006 دل کو پیہم وہی اندوہ شماری کرنا ایک ساعت کو شب و روز پہ طاری کرنا خورشید رضوی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,007 جانتی ہُوں کہ بچھڑنا تِری مجبوُری ہے اے مِری جان ! مِلے مجھ کو سزا آہستہ پروین شاکر
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,008 میری چاہت میں بھی اب سوچ کا رنگ آنے لگا اور تِرا پیار بھی شدّت میں ہُوا آہستہ نیند پر جال سے پڑنے لگے آوازوں کے ! اور پھر ہونے لگی تیری صدا آہستہ پروین شاکر
میری چاہت میں بھی اب سوچ کا رنگ آنے لگا اور تِرا پیار بھی شدّت میں ہُوا آہستہ نیند پر جال سے پڑنے لگے آوازوں کے ! اور پھر ہونے لگی تیری صدا آہستہ پروین شاکر
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,009 اِس لِئے، تا نہ مِلے قافلے والوں کو پتہ ! محْو کرتا ہُوا نقشِ کفِ پا جاتا ہُوں امیر مینائی
طارق شاہ محفلین ستمبر 21، 2013 #1,010 تم سے اُلفت کے تقاضے نہ نِباہے جاتے ورنہ ہم کو بھی تمنّا تھی کہ، چاہے جاتے شان الحق حَقّی آخری تدوین: ستمبر 22، 2013
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,011 کچھ تصاویر بول پڑتی ہیں ! سب کی سب بے زباں نہیں ہوتیں انجم خیالی
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,012 یہاں اُلجھے اُلجھے رُوپ بہت پر اصلی کم، بہرُوپ بہت اُس پیڑ کے نیچے کیا رُکنا جہاں سایہ کم ہو، دُھوپ بہت ابن انشا
یہاں اُلجھے اُلجھے رُوپ بہت پر اصلی کم، بہرُوپ بہت اُس پیڑ کے نیچے کیا رُکنا جہاں سایہ کم ہو، دُھوپ بہت ابن انشا
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,013 ہمنشیں! پُوچھ نہ مجھ سے کہ، محبّت کیا ہے ؟ اشک آنکھوں میں اُبل آتے ہیں، اِس نام کے ساتھ احسان دانش
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,014 اُن سے پُوچھو، کبھی چہرے بھی پڑھے ہیں تم نے؟ جو کتابوں کی کِیا کرتے ہیں باتیں اکثر جاںثار اختر آخری تدوین: ستمبر 22، 2013
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,015 جھلک رہی تھی نگاہوں سے اجنبیّت بھی ہم اپنا جان کے، کیا اُن سے گفتگو کرتے لطیف سیڈا
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,016 عاشقوں کی نگہِ شوق کہیں تھکتی ہے ! دیکھتے ہی رہیں اُس کو، وہ اگر دیکھ نہ لے جگر مُرادآبادی آخری تدوین: ستمبر 22، 2013
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,017 اب، نظر خاک اُٹھے عزمِ نظر کے ہمراہ ! دل دھڑکتا ہے کہ، وہ شوخ اِدھر دیکھ نہ لے جگر مُرادآبادی
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,018 اُمیدِ بوسۂ ابرو و زُلف و چشم کِسے مِرے نصیب کہاں اور یہ بلائیں کہاں اکبرالٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین ستمبر 22، 2013 #1,019 ذکر کرتے ہیں تِرا مجھ سے، بَعُنوانِ جَفا ! چارہ گر پُھول پُرو لائے ہیں تلواروں میں احمد ندیم قاسمی
طارق شاہ محفلین ستمبر 23، 2013 #1,020 گرُیز کا نہیں قائِل حیات سے ، لیکن ! جو سچ کہوں تو مجھے موت ناگوار نہیں ساحر لدھیانوی