جو یہاں سے کہیں نہ جاتا تھا وہ یہاں سے چلا گیا ہے کہیں جون ایلیا
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,321 جو یہاں سے کہیں نہ جاتا تھا وہ یہاں سے چلا گیا ہے کہیں جون ایلیا
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,322 جسے لے گئی ہے ابھی ہوا وہ ورق تھا دل کی کتاب کا کہیں آنسوؤں سے مٹا ہوا کہیں آنسوؤں سے لکھا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بشیر بدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسے لے گئی ہے ابھی ہوا وہ ورق تھا دل کی کتاب کا کہیں آنسوؤں سے مٹا ہوا کہیں آنسوؤں سے لکھا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بشیر بدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,323 خلاص و وفا کو عام کر دے یارب تاریک دلوں میں نور بھر دے یارب ہر چیز میں دیکھ لے جو تیرا جلوہ ہر دیدہء دل کو وہ نظر دے یارب (اثر صہبائی)
خلاص و وفا کو عام کر دے یارب تاریک دلوں میں نور بھر دے یارب ہر چیز میں دیکھ لے جو تیرا جلوہ ہر دیدہء دل کو وہ نظر دے یارب (اثر صہبائی)
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,324 نم ہیں پلکیں تیری اے موج ہوا، رات کے ساتھ کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ہے برسات کے ساتھ (پروین شاکر)
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,325 مجھ کو اک بات بتادو یہ ستم ایجادو خون عاشق کا روا ہے کہ روا کرتے ہو الماس درخشاں
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,326 نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں منیر نیازی
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,327 اے مرے دوست! ذرا دیکھ میں ہارا تو نہیں میرا سر بھی تو پڑا ہے مری دستار کے ساتھ وقت خود ہی یہ بتائے گا کہ میں زندہ ہوں کب وہ مرتا ہے جو زندہ رہے کردار کے ساتھ سعد اللہ شاہ
اے مرے دوست! ذرا دیکھ میں ہارا تو نہیں میرا سر بھی تو پڑا ہے مری دستار کے ساتھ وقت خود ہی یہ بتائے گا کہ میں زندہ ہوں کب وہ مرتا ہے جو زندہ رہے کردار کے ساتھ سعد اللہ شاہ
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,328 بیاں درد محبت جو ہو تو کیوں کر ہو زباں نہ دل کے لیئے ہے نہ دل زباں کے لیئے ذوق
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,329 ﺗﻮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﺸﺘﯽ ﭘﮧ ﺑﻮﺟھ ﮨﻮﮞ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺏ ﻧﮧ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﻣﺠﮭﮯ ﮈﻭﺑﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺩیکھ شکیب جلالی
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,330 چند تنکے جوڑ لوں گی آشیانے کے لئے آپ کچھ مائل تو ہوں بجلی گرانے کے لئے
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,331 قفس میں مجھ سے رودادِ چمن کہتے نہ ڈر ہمدم گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو غالب
سیما علی لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,333 جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے؟
شمشاد لائبریرین اپریل 7، 2021 #10,334 ڈھونڈتا پھرتا ہوں میں اقبالؔ اپنے آپ کو آپ ہی گویا مسافر آپ ہی منزل ہوں میں علامہ اقبال
حسرت جاوید محفلین اپریل 8، 2021 #10,336 اے درد تو ہی اٹھ کہ وہ آئے ہیں دیکھنے تعظیم کے مریض میں طاقت نہیں رہی قمر جلالوی
حسرت جاوید محفلین اپریل 8، 2021 #10,337 اس سے ملنا ہے تو پھر سادہ مزاجی سے ملو آئینے بھیس بدل کر نہیں دیکھے جاتے معراج فیض آبادی
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #10,338 سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیں لیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں (فراق گورکھپوری)
حسرت جاوید محفلین اپریل 9، 2021 #10,339 اے دل کسے نصیب یہ توفیقِ اضطراب ملتی ہے زندگی میں یہ راحت کبھی کبھی ناصر کاظمی
حسرت جاوید محفلین اپریل 9، 2021 #10,340 بہت لہروں کو پکڑا ڈوبنے والے کے ہاتھوں نے یہی بس ایک دریا کا نظارہ یاد رہتا ہے عدیم ہاشمی