سیما علی

لائبریرین
آ گئے ہو تو کیوں اِنتظارِ شام کریں
‏کہو تو کیوں نہ ابھی سےکچھ اہتمام کریں

‏خلوص و مہر و وفا ⁧‫#لوگ‬⁩ کر چکےہیں بہت
‏مرےخیال میں اب اور کوئی کام کریں

‏جُدا ہوئےہیں بہت ⁧‫#لوگ‬⁩، ایک تم بھی سہی
‏اب اِتنی بات پہ کیا زندگی حرام کریں!!
ناصر کاظمی
 

سیما علی

لائبریرین
کیا ایسے کم سخن سے کوئی گفتگو کرے
‏جو مستقل سکوت سے دل کو لہو کرے

‏اب تو یہ آرزو ہے کہ وہ زخم کھایئے
‏تا زندگی یہ دل نہ کوئی آرزو کرے
‏داغ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
دُکھی نہ ہو، فقط اُجرت کٹی ہے، اے معمار!
‏سنا ہے پہلے یہاں ہاتھ کاٹ دیتے تھے

‏اِسی لئے مجھے عادت ہے تیز بولنے کی
‏کہ بچپنے میں بڑے بات کاٹ دیتے تھے

‏عمیر نجمی
 

سیما علی

لائبریرین
کل شَب ہوا نے میرا اشارہ سمجھ لیا
‏اُٹھ کر مجھے چراغ بجھانا نہیں پڑا

‏ہم اِتفاقِ رائے سے زندہ بچھڑ گئے
‏اِک دوسرے کو مَر کے دِکھانا نہیں پڑا
 

سیما علی

لائبریرین
اب اس کے ساتھ رہوں
‏یا کنارا کر لوں
‏ذرا ٹھہر اے دل
‏میں استخارہ کر لوں
‏استخارہ یہ کہتا ہے کنارا کر لوں
‏دل یہ کہتا ہے
‏استخارہ دوبارہ کر لوں
 

سیما علی

لائبریرین
‏جو بیچ چکے قوم کی املاکِ قدیمہ
‏اب اپنے جوانوں کی سحر بیج رہے ہیں

‏تاریک عزاخانوں میں محصور ہیں جو لوگ
‏اوروں کے لیے شمس و قمر بیج رہے ہیں

‏فضاؔ اعظمی
 

سیما علی

لائبریرین
دشتِ عَدَم میں جا کے نِکالُوں گا جی کا غم
‏کُنجِ جہاں میں کھول کے دِل مَیں نہ رَو سکا

‏مِیر درؔد
 
Top